تشکیلی جانچ —4FORMATIVE ASSESSMENT
جماعت-دہم مضمون—طبعیات
I-حسب ذیل سوالات کے جوابات دیجئے۔ ہر سوال کے لئے ایک نشان مقرر ہے۔ 5×1=5
- زنگ سے محفوظ رکھنے کے طریقے لکھئے؟
- جھاگیلاتیراو کو صاف ستھری شکل کے ذریعہ سمجھائیے۔
- گرافائیٹ کے دو استعمالات بتلا یئے؟
- میگنیشیم کی کچدھات کے نام لکھئے۔
- روز مرہ زندگی میں فیراڈے کے کلیات کے چند استعمالات لکھئے۔
II – حسب ذیل سوالات کے جوابات دیجئے۔ ہر سوال کے لئے دو نشانات مقرر ہے۔ 3×2=6
ALKANES. 6اور ALKENES ALKYNES کا عام ضابطہ لکھئے۔
sp2 .7 اختلاط کیا ہے۔تفصیل سے سمجھائیے۔
.8 ای سیAC اور ڈی سی DC جنیریٹر کے کام کرنے کے اصول کو سمجھا ئیے۔
III – حسب ذیل سوالات میں سے کوئی ایک جواب دیجئے۔ ہر سوال کے لئے پانچ نشان مقرر ہ 1×5=5
9۔ تجربہ گاہی مشغلہ کے ذریعہ اس بات کی تحقیق کرنا کہ کن صورتحا ل میں لوہے کو زنگ لگتا ہے۔
یا
10 ۔صابن ،صابونیت اور میسیل بننے کے عمل کو سمجھائیے۔
. IVحسب ذیل خالی جگہوں کو پرُ کیجیئے ۔ہر سوال کے لئے ٓدھا نشان مقرر ہے۔
11۔اگر ایک برق بردار لچھے کو ہموار مقناطیسی میدان میں رکھا جاتا ہے تب وہ —————- ہے۔
12۔زمین کی اوپری سطح میں کثرت سے پائی جانے والی دھات ————— ہے۔
13۔کھانسی کی دوائی میں ————- موجود ہوتا ہے۔
14۔الکوحل کا ———- اور ایتھر کا ———– فعلیاتی گروپ ہے۔
15۔تھرمائیٹ عمل میں استعمال کیا جانے والا تحویلی عامل ————– ہے۔
16۔غیر عامل دھاتیں ———- ہیں۔
17۔کاربن کی گرفت ———– ہے۔
18۔ہیرے میں ————بند موجود ہوتا ہے۔