اردو کے چند اہم سوالات

•••••••••••••••••••••••••••••☆☆☆☆•••••••••••••••••••••

1۔ آپ بیتی سے کیا مراد ہے۔

جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی کے تجربات تحریر کرے

2۔سوانح نگاری کسے کہا جاتا ہے۔

جس میں مصنف کسی دوسری شخصیت کے حالات زندگی بیان کرے۔

3۔کسی تقریب،جلسے یا واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کو کیا کہا جاتا ہے۔

روداد نویسی

4۔قصیدہ کسے کہتے ہیں۔

جس میں کسی زندہ انسان کی تعریف کی جائے۔

5۔مرثیہ سے کیا مراد ہے۔

جس میں شاعر کسی کی وفات پر غم کا اظہار کرے۔

6۔غزل کے معنی کیا ہیں۔

عورتوں سے باتیں کرنا

7۔مطلع کسے کہا جاتا ہے۔

غزل کا پہلا شعر 

8۔مقطع کسے کہتے ہیں۔

آخری شعر کو اس میں اکثر شاعر اپنا تخلص استمعال کرتے ہیں۔

9۔حسن مطلع کسے کہا جاتا ہے۔

مطلع کے بعد والا شعر 

10۔بیت کسے کہتے ہیں۔

جو شعر نہ مطلع ہو اور نہ ہی مقطع۔

11۔بیت الغزل کسے کہا جاتا ہے ۔

غزل کے بہترین شعر کو۔

12۔قصیدہ “قصیدہ بانت سعاد” کس کی تصنیف ہے۔

حضرت کعب بن زہیر رض

13۔”قصیدہ بردہ شریف “کس کی تصنیف ہے۔

امام شرف الدین بوصیری

14 ۔اردو زبان کا پہلا مرکز کون سا ہے۔

دہلی

15۔خدائے سخن کس کو کہا جاتا ہے ۔

میر تقی میر

16۔قافیہ کسے کہتے ہیں۔

ہم آواز الفاظ کو۔

17۔ردیف کا لفظی مطلب کیا ہے۔

گھڑسوار کے پیچھے بیٹھا ہوا شخص

18۔تلمیح سے کیا مراد ہے۔

تاریخی اشارہ

19۔باغ و بہار کس کا ترجمہ ہے ۔

نو طرز مرصع

20۔باغ و بہار کس نے لکھی۔

میر امن دہلوی۔

21۔فسانہ عجائب داستان کس نے لکھی۔

رجب علی بیگ سرور

22۔اردو زبان کو دفتری زبان کا درجہ کب ملا۔

1832 میں

23۔اردو نثر میں سب سے قدیم صنف کون سی ہے۔

کہہ مکرنی

24۔اردو ناول میں مزاح نگاری کی بنیاد کس نے رکھی۔

رتن ناتھ سرشار

25۔افسانہ کس زبان سے اردو میں آیا۔

انگریزی

26۔خطوط نگاری کا آغاز اردو نثر میں کس نے کیا۔

27۔کفن کس کا افسانہ ہے۔

پریم چند

28۔کتبہ کس کا افسانہ ہے۔

غلام عباس

29۔اردو ڈرامے کا آغاز کس صدی میں ہوا۔

انیسویں صدی میں۔

30۔انار کلی کس کا ڈرامہ ہے۔

امتیاز علی تاج

1)ڈاکٹر سید عبداللہ نے کسے ‘ جمال دوست ‘ شاعر کہا ؟

ولی دکنی💚

اقبال

فانی بدایونی

حسرت موہانی

2) کس شاعر کو غم و الم کا شاعر سمجھا جاتا ہے۔

میر درد

میر تقی میر💚

پنڈت دیا شنکر

فراق 

3) ولی دکنی بنیادی طور پر ۔۔۔۔۔۔۔ کے شاعر ہیں۔

مرثیہ

نظم

غزل💚

مثنوی

4) مومن دبستان ۔۔۔۔۔۔۔ کے شاعر ہیں۔

لکھنؤ

دہلی 💚

رام پور 

لاہور

5) سودا کے بعد اردو کا سب سے بڑا قصیدہ نگار ۔۔۔۔۔۔ ہیں۔

مومن

غالب

میر 

ذوق💚

6) فسانہ عجائب میں ملکہ مہر نگار ۔۔۔۔۔۔ سے محبت کرتی ہے ۔

سید عالم 

جان عالم 💚

فیروز شاہ

حسین

7) ابن الوقت نزیر احمد نے کب تخلیق کیا۔

1886

1888💚

1892

1894

8کفن کے کرداروں کے نام ۔۔۔۔۔ ہے 

گھیسو

مادھو

نارائن

الف اور ب دونوں💚

9) تعلیم بالغاں کب لکھا گیا تھا ۔

1950

1952

1953

1954💚

10) ‘ معاصر ادب ‘ ۔۔۔۔۔ کی تصنیف ہے۔

الطاف حسین حالی

سلیم اختر

جمیل جالبی 💚

ڈاکٹر سید عبداللہ