فزیکل سائنس PHYSICAL SCIENCE -1
(1)جوڑ ملائیں۔
(aعمل تبخیر (i ٹھوس سے گیس بننا
(bعمل تصعید (ii مائع سے بخارات کا بننا
(cعمل تکثیف (iii بخارات سے مائع کا بننا
- a—ii b—i c—iii
- a—i b—ii c—iii
- a—iii b—ii c—i
- a—ii b—iii c—i
(2)غذاء میں پروٹین کی جانچ کے لیے کونسے کیمیائی اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔
- CuSO4 اور NaHCO3
- Na2CO3 اور CuSO4
- CuSO4 اور NaOH
- NaOH اور CaCO3
(3)حسب ذیل جملوں میں صیحح کا انتخاب کیجئے۔
(الف )شعاع لطیف واسطہ سے کثیف واسطہ میں سفر کرتی ہے تو عمود کی طرف منحرف ہو تی ہے۔
(ب )شعاع کثیف واسطہ سے لطیف واسطہ میں سفر کرتی ہے تو عمود سے پرے انحراف کرتی ہے ۔
- (الف )صحیح اور(ب )غلط ہے
- دونوں غلط ہے۔
- (الف) غلط ہے اور(ب )صحیح ہے
- دونوں صحیح ہے
(4)بارش کی پیمائش اس اکائی میں کی جاتی ہے۔
- کلو میٹر او ر میٹر میں
- سمر اور میٹر میں
- سمر اور لیٹر میں
- ملی میٹر اور سمر
(5)واضح بصارت کا اقل ترین فاصلہ اور زاویہ بصارت ہے۔
- 25 سمر اور 600 ہے۔
- 60 سمر اور 250 ہے۔
- 60 سمر اور 600 ہے۔
- 25 سمر اور 250 ہے۔
(6)ایسی خاصیت جو مائعات میں سست رفتاری پیدا کرتی ہے ——-کہلاتی ہے۔
- رفتار
- کثافت
- لزوجیت
- ان میں سے کو ئی نہیں
(7)خلاء روشنی کی رفتار ہے۔
- 3×108 میٹر/گھنٹہ
- 3×108 کلو میٹر/منٹ
- 3×108 میٹر/ثانیہ
- 3×108 کلو میٹر/ثانیہ
(8)کسی سیال میں ڈوبے ہوئے جسم پر یہہ قوتیں عمل کر تی ہیں ۔
- تجاذبی قوت اور جسم کا وزن
- تجاذبی قوت اور قوت اچھال
- تجاذبی قوت اور نچلہ دباؤ
- تمام
(9)رطوبت کی پیمائش کے لئے یہہ آلہ استعمال کیا جا تا ہے۔
- Hydrometer
- Odometer
- Humidity meter
- Hygrometer
(10) عالمی یوم آب منا یا جا تا ہے۔
- 22/جولائی
- 22/مارچ
- 27/مارچ
- 8/جون
(11) میتھائیل آرینج ملانے سے ترشوں اور اساس میں حسب ذیل رنگ ظاہر ہوتے ہیں۔
- بے رنگ اور گلابی
- سرخ اور نیلا
- نیلا اور سرخ
- سرخ اور زرد
(12) مرد حضرات میں صوتی ڈوری کی لمبائی —– ہوتی ہے۔
- 12mm
- 20mm
- 5mm
- 15mm
(13) کاربن کےایک ہمجا(آئیسوٹوپس) میں کتنے نیوٹران موجود ہوتے ہیں۔
1)6 2)4 3)8 4)7
(14) درج ذیل میں کونسا ذیلی ذرہ نہیں ہے۔
A-الکٹران
B-پروٹان
C-نیوٹران
D-فوٹون
(15)ایک جوہر کے مرکزہ موجود پروٹان کی تعداد کہلاتی ہے۔
- جوہر کی کمیت
- جوہری عدد
- کمیتی عدد
- گرفت
(16)کس جوہری ماڈل نے مثبت چارج والے مرکزہ کی موجودگی کا نظریہ پیش کیا؟
- تھامسن کا ماڈل
- روتھر فورڈ کا ماڈل
- بوہر کا ماڈل
- کوانٹم میکنیکل ماڈل
(17)(H2O )پانی کا سالمی وزن کیا ہے۔
- 16 مول/گرام
- 18 مول /گرام
- 20 مول/گرام
- 22 مول/ گرام
(18)درج ذیل میں کونسا بیان ڈالٹن کےجوہری نظریہ کا حصہ ہے۔
- جوہر تقسیم پذیر ہیں۔
- ایک ہی عنصر کے جوہر مختلف وزن رکھتے ہیں۔
- جوہر مرکبات بنانے کے لئے تناسب میں شامل ہوتے ہیں۔
- کیمیائی تعاملات میں جوہر پیدا یا تباہ کئے جاسکتے ہیں۔
(19) مساوات کونسی ہے۔
2H2O+ O2 →2H2O
- کیمیائی اتحاد
- تحلیل تعامل
- عمل ہٹاؤ کا تعامل
- دوہرے عمل ہٹاؤ کا تعامل
(20)ہائیڈرو کلورک ایسڈ+سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ¬سوڈیم کلورائیڈ+ پانی ، کے لئے متوازن مساوات کیا ہے۔۔۔۔
- HCl + NaOH ® NaCl + H2O
- HCl + NaOH ® NaCl + HOH
- HCl + NaOH ® NaCl + H2O2
- HCl + NaOH ® Na2Cl + H2O
(21) بقائے مادہ کا کلیہ ‘ کے قانون کے مطابق کیمیائی عمل میں۔۔
- کمیت بڑھتی ہے۔
- کمیت کم ہوتی ہے۔
- کمیت برقرار رہتی ہے۔
- کمیت ختم ہوتی ہے۔
(22) لوہے کو زنگ لگنا’ اس کی مثال ہے۔
- طبعی تبدیلی
- کیمیائی تبدیلی
- طبعی اور کیمیائی تبدیلی
- ان میں سے کوئی نہیں۔
(23) درج ذیل میں سے کونسی طبعی تبدیلی ہے۔
- لکڑی کا جلنا
- لوہے کو زنگ لگنا
- برف کا پگھلنا
- کھانے کا ہضم ہونا
(24)درج ذیل میں سے کس ایندحن کی حراری قدر زیادہ ہے۔
- لکڑی
- کوئلہ
- ایل پی جی
- ہائیڈروجن
(25) گھریلو استعمال کے لئے بہترین ایندھن کیا ہے۔
- کوئلہ
- لکڑی
- ایل پی جی
- پٹرول