جاندار اور غیر جاندار اجسام                                        LIVING AND NON LIVING THINGS 

  1. ہمارے اطراف جاندار اور غیر جاندار اجسام پائے جاتے ہیں۔
  2. جاندار اجسام حرکت کرتے ہیں اور نمو پاتے ہیں۔
  3. جاندار اجسام سے جب زندگی ختم ہو جاتی ہے وہ مردہ ہو جاتے ہیں۔
  4. مردہ حالت جاندار اور غیر جاندار اجسام کا درمیانی مر حلہ ہے۔
  5. مردہ اجسام تحلیل ہو کر غیر جاندار اجسام میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
  6. جاندار اجسام  میں نموـــ،تنفس،اخراج،حرکت مہیج کا رد عمل(Stimulus  Response)بچے پیدا کرنے کی صلاحیت پائی  جاتی ہے۔
  7. تمام جانداروں میں پودے اور درخت ،حرکت نہیں کر سکتے۔
  8. پودے ،پانی اور معدنیات زمین سے جذب کرتے ہیں اور سورج کی روشنی میں اپنی غذا تیار کر لیتےہیں۔
  9. بیج بھی ایک جاندار شئے ہے لیکن یہہ عالم حیوانات   کی طرح تمام خصوصیات کے حامل نہیں ہوتے ۔
  10. انسانی بچہ ‘مرد یا عورت کی شکل میں نمو پاتا ہے‘جبکہ پودوں میں نمو شاخوں کی شکل میں ہوتا ہے۔
  11. پودوں میں گیسوں کا تبادلہ دہن(Stomata)کے ذریعہ ہو تا ہے۔
  12. جاندار اجسام میں حیاتی عمل واقع ہونے کے دوران ناکارہ مادے پیدا ہوتے ہیں۔پسینہ ایک ناکارہ مادہ ہے۔
  13. ناکارہ مادوں کو خارج کرنے کا عمل ـــ’عمل اخراج‘(Excretion )کہلاتا ہے۔
  14. جانوروں کے اخراجی مادے کو کھاد کے طور پر استعمال کیاجاتاہے۔
  15. پودوں میں تنہ پر جو لیس دار مادہ پایا جا تاہے ،وہ اخراجی مادہ ہوتاہے۔
  16. پرندے اور حیوانات انڈے دیتے ہیں بیضہ زا(Oviparous) کہلاتے ہیں۔
  17. وہ جاندار جو راست طور پر بچے پیدا کرتے ہیں  وہ بچہ(Viviparous) کہلاتے ہیں ۔
  18. پودوں میں افزائش نسل ‘بیچوں کا تنبیت پا کر پودوں کی شکل اختیا ر کرنا ہے۔
  19. پودوں میں جان ہوتی ہے اس لئے بیج بھی جاندار شئے ہیں۔
  20. تغذیہ ‘ تولید ‘ردعمل کا اظہار ‘حرکت وغیرہ جاندار اجسام کی چند ایک خصوصیات ہیں جبکہ تمام جانداروں میں یہہ خصوصیات مشترک نہیں ہوتے ہیں۔
  21. جاندار اجسام جنہیں ہم صرف خوردبین کے ذریعہ دیکھ سکتےہیں‘خورد عضوئیے کہلاتے ہیں۔
  22. بیکٹیریہ (Lacto Bacillus) دودھ کو دہی میں تبدیل کر دیتا ہے اور جو ہمارے لئے مفید ہے۔
  23. سڑی گلی اشیاء پر نشونما پانے والی پھپھوند سے نئی پھپھوند کی افزائش ہوتی ہے ۔یعنی اس میں تولید اور نمو کا عمل واقع ہوتا ہے ۔اس لئیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس میں حیات پائی جا تی ہے۔
  24. پھپھوند دھا گہ نما ساختیں ہوتی ہیں۔