منحنی سطح سے انعکاس نور
- سطح دو قسم کی ہو تی ہے ۔ 1.مستوی 2.منحنی
- شعاع وقوع :وہ شعاع جو کسی جسم سے نکلتی ہے ۔
- انعکاسی شعاع:وہ شعاع جو انعکاسی سطح پر نقطہ وقوع سے انعکاس کر تے ہوئے گذرے، انعکاسی شعاع کہلاتی ہے ۔
- زاویہ وقوع:نقطہ وقوع پر عمود اور شعاع وقوع کے درمیان بننے والا زاویہ، زاویہ وقوع کہلاتا ہے ۔
- زاویہ انعکاس :نقطہ وقوع پر عمود اور انعکاسی شعاع کے درمیان بننے والا زاویہ، زاویہ انعکاس کہلاتاہے ۔
- نقطہ وقوع :شعاع وقوع ، انعکاسی سطح پر جہاں سے انعکاس ہوتا ہے ووہ نقطہ، نقطہ وقوع کہلاتا ہے ۔
- عمود :انعکاسی سطح پر نقطہ وقوع سے عموداً کھینچا گیا خط عمود کہلا تا ہے ۔
- قطب:آئینہ کی سطح کا درمیانی نقطہ قطب (P) کہلاتا ہے ۔
- مرکز انحنا:آئینہ جس کرہ کا حصہ ہوتا ہے، اس کرہ کا مرکز آئینہ کا مرکز کہلاتا ہے ۔
- انعکاس کے پہلے کلیہ کے مطابق زاویہ وقوع (I) اور زاویہ انعکاس(r) دونوں مساوی ہوتے ہیں ۔
- انعکاس کادوسرا کلیہ ، شعاع وقوع، شعاع انعکاس اور عمود ایک ہی مستوی میں ہوتے ہیں ۔ اس کو انعکاسی مستوی بھی کہلاتی ہے ۔
- نقطہ وقوع پر کھینچے گئے عمود سے زاویوں کی پیمائش کی جاتی ہے ۔
- مقعر آئینہ کی انعکاسی سطح اندرونی جانب ہوتی ہے ۔
- محدب آئینہ کی انعکاسی سطح بیرونی جانب ہوتی ہے ۔
- مقعر آئینہ در حقیقت ایک بڑے کرہ کا حصہ ہوتا ہے ۔
- آئینہ کا وسطی نقطہ( جیو مٹر یائی مرکز) آئینے کا قطب POLE کہلاتا ہے .
- مرکز انحراف اور قطب میں سے گذرنے والا خط محور اصلی (Principle Axes )کہلا تا ہے ۔
- قطب اور مرکز انحنا کا درمیانی فاصلہ منحنی کا نصف قطر انحنا R کہلاتا ہے ۔