FORMATIVE ASSESMENT III CLASS 9th SUBJECT: PHYSICAL SCIENCE
MAX MARKS:20
I-حسب ذیل سوالات کے جوابات ایک یا دو جملوں میں دیجئے۔ 5=1×5
1-غذا کو بند ڈبوں میں رکھنے کی وجہ کیا ہے؟
2-چند اشیاء پانی پر تیرتی ہیں جبکہ چند پانی میں ڈوب جاتی ہیں؟کیوں؟
3-قوت اچھال کو اپنے الفاظ میں سمجھائیے۔
4-جوہر کےتین ذیلی ذرات کے نام اور خصوصیات لکھئے۔
5-پارہ کا بار پیماء کی شکل اتارئیے۔
II-مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تین یا چار جملوں میں لکھئیے۔ 6=2×3
6-کیا آپ لوہے کو تیرنے کے قابل بنا سکتے ہیں؟ کیسے؟
7-جان ڈالٹن کے جوہری نظریات لکھئیے۔
8-ذیل کے جدول کو مکمل کیجئے۔
نام | علامت | جوہری عدد | جوہری کمیت | نیوٹران کی تعداد | پروٹان کی تعداد | الکٹران کی تعداد |
III –حسب ذیل سوالات میں کوئی ایک جواب 6 یا 7 جملوں میں لکھیئے۔ 5=5×1
9-پانی میں ڈوبا پتھر اپنا وزن کھوتا ہے اس عمل کے فہم کو حاصل کرنے کے لئے ایک تجربہ کیجئے اور رپورٹ تیار کیجئے۔
یا
10-ایک کیمیائی تعامل دوران متعا ملات اور محاصلات کے اوزان میں تبدیلی کی تفہیم کے لئے ایک تجربہ کیجئے اور ایک رپورٹ لکھئیے۔
IV –حسب ذیل خالی جگہوں کو پر کیجئے۔ 4=2/1×8
11-تعامل میں حصہ لینے ـــــــــــــــــــ کہلاتے ہیں۔
12-اگر لوہے کے برادے میں ہائیڈرو کلورک ترشہ ملایا جائے تو ——– حاصل ہوگا۔
13-ہائیڈروجن اورآکسیجن کے تعامل سےحاصل ہونے والےتعامل کی قسم ——– ہے۔
14-خالص دودھ کی پیمائش ——— سے کی جاتی ہے۔
15-پارے کے پہلے بار پیماء ——- نے ایجاد کیا۔
16-جوہر میں موجود نیوٹران اور پروٹان کا مجموعہ ——— کہلاتا ہے۔
17-الکٹران ،پروٹان اور نیوٹران کے موجد ——،——–،——- ہیں۔
18- ——– کا جوہری نمونہ سیاری نمونہ کہلاتا ہے۔