فزیکل سائینس -اشیاء کی علاحدگی
- پانی سے کیچڑ اور ریت کو علحدہ کرنے کا طریقہ کار کہلاتا ہے۔(ترسیبsedimentation )
- وہ طریقہ جس سے کوئی شئے راست طور پر ٹھوس سے گیس اور گیس سے ٹھوس میں تبدیل ہو ‘کہلاتا ہے۔( عمل تصعید sublimation )
- دو یا دو سے زائد خالص اشیاء کو ملا کر شئے حاصل کانا کہلاتا ہے۔( آمیزہmixture )
- کافور کی قدرتی قسم جاپانی کافور اس سے حاصل کیا جاتا ہے۔( کافور کے پودے کی لکری کی کشیدگی کے ذریعہ)
- سمندر جس کے ساحل پر چل کر جا سکتے ہیں۔( dead sea)
- ہندستان کا سب سے بڑا کھارے پانی کا تالاب (چلکا )
- کاربن ڈائی کی ٹھوس حالت کہلاتی ہے۔( خشک برف)
- قدیم دنوں میں اس کو سفید سونا مانا جاتا تھا۔( نمک)
ریشوں سے کپڑوں تک
- بک بائینڈنگ میں استعمال ہونے والا کپڑا ہوتا ہے۔ ( کیا لیکو)
- پودوں سے حاصل کئے جانے والے ریشے ہوتے ہیں ( سوتی ‘ پٹسن)
- جانوروں سے حاصل کئے جانے والے ریشے ہوتے ہیں۔ ( اون’ ریشم)
- مصنوعی دھاگوں کے اقسام ہیں۔( پالیٹر’ ٹریلین ‘نائیلن’ اکریلک)
- عام طور پر روئی کی فصل کو اس زمین میں اگایا جاتا ہے۔( ریگڑی زمین)
- ریاست تلنگانہ میں روئی کی فصل یہا ں زیادہ ہوتی ہے۔(عادل آباد اور نلگنڈہ)
- جب روئی پھٹتی ہے تو اس میں نکلنے والے سفید ریشے کہلاتے ہیں ۔( stand of cotton fibre )
- روئی کو اسکے بیجوں سے نکالنا –کہلاتا ہے۔ ( روئی کے نبالے نکالنا Ginning )
- ریشے سے بنے دھاگے کو مضبوط بنانے کے لئیے قدیم زمانے میں اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔ ( تکلی اور چرخا)
- روئی کی طرح پٹسن بھی کپڑا بنانے کے لئے مفید ہوتا ہے۔ جس کو — کہتے ہیں ۔( سنہرا دھاگہ Golden Fibre )
- ریشے ان پودوں سے بھی حاصل کئے جاتے ہیں۔( بمبو ‘ امباڑا’ hemp’ flex )
- بُننے کے عمل weaving کے لئے اس کا استعمال کیا جا تا ہے۔(powerloom’ handloom )
- ریشوں سے دھاگہ بننے کے عمل کو کہتے ہیں۔( Spinning )
- ہماری ریاست میں پٹسن کی پیداوار یہاں زیادہ ہوتی ہے۔(
- کپڑے کی صنعت کی جدید تخلیق ہے ۔( مکئی کا ریشہ)
- حال ہی میں سائنس دانوں نے ریشم کو اس سے حاصل کرنے کے طریقے کو معلوم کیا۔ ( مکڑی)
- تھیلیوں ‘ برش ‘ کمبل کی تیاری میں یہ ریشے مفید ہوتے ہیں ۔( ناریل کے ریشے )
- پانی سے مزاحمت Water Proof کرنے والے کپڑوں کی ایجاد کرنے والا ۔( Charles Macintosh)
- PVC ( polyvinyl chloride ) کی ایجاد کرنے والا ۔( Waldo L semon )
- دنیا کا سب سے خورد ریشہ اس نے ایجاد کیا۔ ( ڈاکٹر میوشی اوکاموٹو )
- سب سے زیادہ استعمال میں آنے والا مصنوعی دھاگہ پالیٹر اس سے بنا یا جاتا ہے۔ ( پٹرولیم)
- ریان کو اس سے حاصل کیا جاتا ہے۔ (لکڑی کا گودا)