02-کیمیائی مساواتیں
مشغلہ –01 ترسیب کے تعامل کا مشاہدہ کرنا Precipitation Reaction ))
مقصد :- ترسیب کے تعامل کا مشاہدہ کرنا۔
درکار اشیاء:- بیکر’ کشید کیا ہوا پانی’ سوڈیم سلفیٹ’ بیریم کلو رائیڈ
طریقہ کار :- 1)ایک منقارہ /بیکر میں 100 ملی لیٹر پانی لے کر اس میں سوڈیم سلفیٹ کی تھوڑی مقدار حل کیجیئے۔
2)دوسرے بیکر میں 100 ملی لیٹر پانی لے کر اس میں بیریم کلورائیڈ کی تھوڑی سی مقدار حل کیجئیے۔
3)دونوں محلولوں کےرنگ کا مشاہدہ کیجیئے اور نوٹ کیجیئے۔
مشاہدات:- دونوں محلولوں کو آپس میں ملانے پر ایک سفید قسم کا رسوب بیکر میں حاصل ہوتا ہے۔
نتیجہ:- یہ سفید رسوب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہاں پر Ba SO4 بیریم سلفیٹ تشکیل پاتا ہے۔سوڈیم سلفیٹ بیریم کلورائیڈ سے تعامل کرکے بیریم سلفیٹ کا رسوب تیار کرتا ہے۔
تعاملات :-Na2SO4 + BaCl2 à BaSO4 + NaCl
مشغلہ —02 (بروں حراری تعامل Exothermic Reaction )
مقصد :- کیمیائی تعامل کے نتیجہ میں حرارت میں ہوئی تبدیلی سے واقف ہونا۔
درکار اشیاء :- بیکر ‘کشید کیا ہوا پانی’ CaO
طریقہ کار :- 1) ایک 250 ملی لیٹر گنجائش کت بیکر میں 100 ملی لیٹر کشیدہ پانی لیجئے۔ اس میں کو شامل کریں ۔ اب بیکر کی دیواروں یا بیرونی سطح کو چھو کر دیکھیں۔
مشاہدات:- اگر آپ بیکر کی بیرونی سطح کو چھو کر دیکھتے ہیں تو آپ گرم محسوس کریں گے۔ اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ جب کیمیائی تعامل واقع ہوتا ہے تو حرارت کا اخراج عمل میں آتا ہے۔ اس کی وجہہ یہ ہے کہ جب کیلشیم آکسائیڈ (ان بجھا چونا) پانی سے تعامل کرتا ہے تو اس عمل میں حراری توانائی خارج ہوتی ہے۔ کیلشیم آکسائیڈ پانی میں حل ہوکر بے رنگ محلول کیلشیم ہائیڈروآکسائیڈ بناتا ہے اور یہ اساسی خاصیت رکھتا ہے۔
کیمیائی تعامل :- CaO + H2O –> Ca(OH)2 + Heat
بروں حراری تعاملات :- ایسا کیمیائی تعامل جس میں کیمیائی تبدیلی کے دوران حرارت کا خراج عمل میں آتا ہے بروں حراری تعامل کہلاتا ہے۔
نتیجہ:-
کیلشیم آکسائیڈ میں پانی کے اضافے سے حرارت خارج ہوتی ہے۔اور یہ ایک بروں حراری تعامل ہے۔
مشغلہ -03 (ہائیڈروجن گیس کی تیاری )
مقصد :- ہائیڈروجن گیس کی تیاری ‘دھات اور ترشہ کے تعامل سے
درکار اشیاء:- مخروطی صراحی ‘ہائیڈروکلورک ترشہ’ زنک کے ٹکڑے ‘موم بتّی’ ماچس کی تیلی
طریقہ کار :- پہلے ایک 250 mlکی مخروطی صراحی لیجئے اب اس میں ہلکایہ ہائیڈرو کلورک (HCl) 100 ملی لیٹر ترشہ ڈالیں ۔اور اب اس میں جست (زنک) کے چند ٹکڑے ڈالیں۔ مخروطی صراحی کو ہولڈر سے پکڑیں کیونکہ یہ ایک بروں حراری تعامل ہے۔
مشاہدات:- اگر آپ بیکر کے بیرونی سطح کو چھو کر دیکھیں گے تو وہ آپ کو گرم محسوس ہوگا۔اس کیمیائی تعامل سے حرارت کا خرج عمل میں آتا ہے۔جب جست کا ہائیڈروکلورک ترشہ سے تعامل ہوتا ہے تو آپ کو ایک گیس خارج ہوتی ہوئی دکھائی دےگی۔ جو کے ہائیڈروجن ہے۔ چونکہ ہائیڈروجن ایک آگ کو بھڑکانے والی گیس ہے ۔اس لئے ہم ایک جلتی ہوئی موم بتّی کو صراحی کے قریب لائیں تو وہ موم بتّی پاپ (POP) کی آواز اور ایک بڑے شعلے کے جل اٹھےگی۔
مساوات:- ZnCl2 + H2 Zn +2 HCl
نتیجہ:- اس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ خارج ہونے والی گیس ہائیڈروجن ( H2 ) ہے۔