احتراق ‘ایندھن اور شعلہ COMBUSTION,FUEL AND FLAME
مشغلہ 1 :- کیا تمام اشیاء جلتی ہیں۔
مقصد:-
ثابت کرنا ہے کہ تمام اشیاء جلتی ہیں۔
درکار اشیاء :-
چمٹا’ اسپرٹ لیمپ’مٹی کا برتن ‘چارکول’میگنیشیم کا فیتہ’ اسٹرا’سوتی کپڑا’ نائیلان کا کپڑا’لکڑی ‘ کنکر’ موم پلاسٹک کا ٹکڑا وغیرہ
طریقہ عمل:-
پہلے ماچس کے ذریعہ اسپرٹ لیمپ کو جلائیں چمٹے کو استعمال کرتے ہوئے ایک کاغذ کا پرزہ لے کر اسے اسپرٹ لیمپ سے جلائیں۔ اور کاغذ کس طرح جلتا ہے اس کا مشاہدہ کریں اور اس مشاہدہ کو نیچے جدول میں نوٹ کریں ۔اور اسی طرح اس تجربہ کو چارکول’میگنیشیم کے فیتے’اسٹرا’سوتی کپڑا’نائیلان کا کپڑا’ لکڑی’ کنکر’ موم ‘پلاسٹک کے ٹکڑوں کو جلا کر دوہرائیں اور مشاہدہ کو جدول میں نوٹ کریں نتیجہ :-
جدول کی مدد سے ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ تمام اشیاء نہیں جلتی ہیں۔
سلسلہ نشان | جلنے والی شئے کا نام | فوراً جلتی ہے | آہستہ جلتی ہے | نہیں جلتی ہے |
01 | کاغذ | ہاں | ||
02 | چارکول | ہاں | ||
03 | میگنیشیم کے فیتہ | ہاں | ||
04 | اسٹرا | ہاں | ||
05 | سوتی کپڑا | ہاں | ||
06 | نائیلان کا کپڑا | ہاں | ||
07 | لکڑی | ہاں | ||
08 | کنکر | ہاں | ||
09 | موم | ہاں | ||
10 | پلاسٹک کا ٹکڑا | ہاں | ||
11 | پٹرول | ہاں | ||
12 | مٹی کا برتن | ہاں | ||
13 | دھاتی برتن | ہاں |
مشغلہ 2:-عمل احتراق کے لئے کون کونسی چیزیں ضروری ہیں۔
مقصد:-
جلنے کے لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔جانچ کرنا
درکار اشیاء:-
کانچ کا گلاس ‘دو موم بتیاں’ ماچس
نوٹ:-دونوں موم بتیاں مساوی اور گلا س سے چھوٹے ہوں ۔
طریقہ عمل:-
دو موم بتیاں لیں اور دونوں کو ایکساتھ جلائیں ۔ایک موم بتی کو کھلا چھوڑدیں اور دوسری موم بتی کو گلاس سے بند کریں اور مشاہدہ کریں ۔ آپ دیکھیں گے کہ پہلی موم بتی مسلسل جلتی رہتی ہے اور دوسری موم بتی جس پر گلاس بند کیا گیا ہے’تھوڑی دیر تک جلتی رہےگی اور تھوڑی دیر بعد بھڑکنا شروع ہو جائےگی اور آخرکار بجھ جائےگی۔گلاس نکال دیجئےاور موم بتی دوبارہ جلائیں ۔گلاس واپس موم بتی پر اوندھا ڈھانک دیجئے۔جب موم بتی کا شعلہ بھڑکنا شروع کردے اور بجھنے کے قریب ہو تو گلاس نکال دیں ۔آپ مشاہدہ کریں گے کہ موم بتی دوبارہ جلنے لگے گی۔ اس سے یہہ پتہ چلتا ہے کہ موم بتی پر گلاس اوندھا ڈالنے سے ہوا کا گزر منقطع ہو جاتا ہے جس سے موم بتی کا شعلہ بجھ جاتا ہے۔
نتیجہ :-
اس سے یہہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی شئے کو جلانے کہ لئے ہوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔