انّتی پرچہ سوالات ۔جماعت ہفتم
14۔پانی
روانی سے پڑھنا
زمین کی دکھ بھری داستان:میرے ننھے منّے پیارے بچّو۔۔۔ میں آپ کی رہائش گاہ ہوں۔مجھے سیارہ زمین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آپکی زندگی کے ضروریات کی تکمیل کے لئے مختلف وسائل مہیا کرکے ہمیشہ آپ کو خوش رکھنے کے لئے کوشاں رہتی ہوں۔ لیکن اب میں خطرے میں ہوں۔
برائے مہربانی آپ لوگ میری طرف متوجہ ہوں۔
زمانہ قدیم سے انسان کے لئے پانی ایک بیش بہا وسیلہ ہے۔زراعت اور صنعتوں میں پانی کا وافر مقدار میں استعمال کرنا ایک تاریخی حقیقت ہے۔ لیکن آپ کے اس سیارے میں تازے پانی کی مقدار بہت کم ہے۔ سمندروں میں نمکیات کی موجودگی کی وجہ سے میں آپ کو زیادہ مقدار میں تازہ پانی فراہم نہیں کرپا رہی ہوں۔ صرف ٪2.5 تازہ پانی ہی دستیاب ہے۔ جس کا 2/3 حصہ برف کی شکل میں منجمد ہے۔ بارش کا پانی ٪80پانی سمندروں پر برستا ہے اس لئے پانی کا وہ حصہ جو زمین پر برستا ہے بہت اہمیت کا حامل ہے۔پانی کی بڑی مقدار میں استعمال کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوتی ہے۔اس طرح پانی پانی ے بار بار نکال لینے سے زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔ ہندستان میں زیر زمین پانی کی سطح تقریباً 300 میٹر گہرائی تک گر چکی ہے۔
پڑھکر فہم حاصل کرنا
٭ زمین پر تازہ پانی کتنے فیصد دستیاب ہے۔
٭سمندروں میں پانی کہاں سے آتا ہے؟
٭برف کی شکل میں پانی کا کتنا حصہ منجمد ہے؟
٭زیر زمین پانی کی سطح کتنے میٹر گر چکی ہے؟
٭آلودہ پانی کے استعمال سے کیا ہوتا ہے؟
مندرجہ بالا عبارت کا مطالعہ کیجئے اورحسب ذیل سوالات کے جوابات دیجئے۔
اگر پانی نہیں ہوگا تو ہمیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
درکار سابقہ معلومات کی جانچ 5=1×5
1۔عالمی یوم آب کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟
2۔سمندروں میں کتنے فیصد پانی پایاجاتا ہے؟
3۔ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کس وجہہ سے پھیلتا ہے؟
4۔اکویریم میں استعمال کئےجانے والے آلہ کا نام کیا ہے؟
5۔پانی کی تخلیص کے کتنے مراحل ہیں۔
اکتسابی محاصل کی جانچ
6. پانی کے استعمالات لکھئے۔
7۔پانی کے ذرائع لکھئے۔
8۔پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے طریقے لکھئے۔
9۔پانی کی تخلیص کے طریقوں کے نام لکھئے۔
10۔پانی کی بچت کے لئے دو نارے لکھئے۔