حرارت HEAT
- تپش توانائی کی ایک شکل ہے۔
- گرمی یا ٹھنڈک کی سطح ہی تپش کہلاتی ہے۔
- جب حراری توانائی کا بہاؤہمارے جسم سے باہر ہوتا ہے تب ہم ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں اور جب حراری توانائی جسم میں منتقل ہوتی ہے۔تب ہم کو گرمی محسوس ہوگی۔
- جب دو اجسام کو حراری تماس میں رکھا جاتا ہے تب حراری توانائی گرم جسم سے ٹھنڈے جسم میں منتقل ہوتی ہے۔
- حراری توانائی کی منتقلی کا یہہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ دونوں اجسام کی حرارت یا ٹھنڈک کا درجہ یکساں نہ ہو جائے ۔اس صورت حال میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ دو اجسام حرارت تعادل میں ہیں۔
- “حرارت تعادل ” کسی جسم کی وہ حالت ہے جس میں وہ جسم نہ حراری توانائی کو حاصل کرتا اور نہ ہی خارج کرتا ہے۔
- حرارت ‘اعظم ترین تپش والے جسم سے اقل ترین تپش والے جسم کی جانب منتقل ہوتی ہے۔
- تھرما میٹر کی ریڈنگ “تپش” کہلاتی ہے۔ لہذا تپش حرارت تعادل کی پیمائش ہے۔
- S I نظام میں حرارت کی اکائی جول J اور CGSنظام میں کیلوری (cal) ہے۔
- ایک گرام پانی کی تپش میں اضافہ کے لئے درکار حرارت ” کیلوری” کہلاتی ہے۔
- کیلوری= جولس
- S I نظام میں تپش کی اکائی ہے۔ اس کو ڈگری سیلسیس سے بھی ظاہر کرتے ہیں۔
- ڈگری کیلون تپش =ڈگری سیلسیس میں تپش + 273
- کیلون پیمانے میں پیمائش کی جانے والی تپش کو” مطلق تپش” کہتے ہیں۔
- کسی سالمہ یا زیادہ کی اوسط حرکی توانائی گرم اجسام میں زیادہ ہوتی ہے بہ نسبت ٹھنڈے اجسام کے۔
- کسی جسم کی تپش اس جسم کت سالمات کی اوسط حرکی توانائی کی نمائندگی کرتی ہے۔
- کسی سالمہ کی اوسط حرکی توانائی راست متناسب ہوتی ہے اسکی مطلق تپش کے۔
- حرارت ایک توانائی ہے جو گرم جسم سے ٹھنڈے جسم کی طرف منتقل ہوتی ہے۔
- تپش وہ مقدار ہے جو کسی جسم کی ٹھنڈک یا گرمی کی شناخت کرتا ہے۔
- تیل کی تپش میں اضافہ کی شرح زیادہ ہوتی ہے بہ نسبت پانی کے۔
تپش میں یکساں تبدیلی کے لئے کسی شئے کی حرارت جذب کرنے کی مقدار راست متناسب ہوتی ہے اسکی کمیت کے (جبکہتپش مستقل ہو)
اکائی کمیت والی کسی شئے کی تپش میں اضافہ کرنے کے لئےدرکار حرارت اس شئے کی حرارت نوعی specific heat کہلاتی ہے۔
- CGS نظام میں حرارت نوعی کی اکائی حرارے /گرام سنٹی گریڈ ہے۔
- S I نظام میں جول/کلو گرام-کیلون ہے۔
- اگر حرارت نوعی زیادہ ہ تب تپش میں اضافہ کی شرح کم ہوتی ہے۔
- کسی جسم کی تپش ‘جسم کےذرات کی اوسط توانائی بالحرکت کے راست متناسب ہوتی ہے۔
- جسم کے سالمات میان مختلف اقسام کی توانائی اور توانائی بالقوہ ہوتی ہے۔ اس نظام کی جملہ توانائی جسم کی داخلی توانائی کہلاتی ہے۔
- مختلف اشیاء کی حرارت نوعی مختلف ہوتی ہے۔
- سمندر ‘زمین پر حرارت کے ذخیرہ گھر کہلاتے ہیں۔
- اگر فریج سے تربوز نکال کر باہر رکھا جائے تب بہ نسبت دوسرے پھلوں کے اس میں کافی دیر تک ٹھنڈک باقی رہتی ہے کیوں کہ اس میں پانی کی شرح فیصد زیادہ ہوتا ہے’ پانی کی حرارت نوعی زیادہ ہوتی ہے۔
- سموسہ بظاہر ٹھنڈا معلوم ہوتا ہے لیکن جب ہم اسے کھاتے ہیں تب یہ اندر سے گرم معلوم ہوتا ہے کیوں کہ اس میں موجود اجزاء کی حرارت نوعی زیادہ ہوتی ہے۔
- کھوئی ہوئی جملہ حرارت= حاصل کی ہوئی جملہ حرارت کے
یہہ طریقہ عمل آمیزہ بنانے کا اصول کہلاتا ہے۔
- مائع کی سطح سے سالموں کے اڑنے کا عمل جو کہ کسی بھی تپش پر ہوتا ہے عمل تبخیر کہلاتا ہے۔
- تبخیر ایک سطح مظہر ہے۔
- کسی مایع کی تبخیر کی شرح اس کے سطح رقبہ’ تپش اور اطراف واکناف کی ہوا میں موجود بخارات پر منحصر ہوتی ہے۔
- عمل تبخیر ٹھنڈا کرنے کا عمل ہے۔
- عمل تکثیف گرم کرنے کا عمل ہے۔
- عمل تکثیف کو “حالت میں تبدیلی یعنی گیسی حالت سے مائع حالت میں تبدیلی” بھی کہا جاتا ہے۔
- عمل تبخیر — مائع حالت سے گیس میں تبدیلی
- ہوا میں موجود بخاری سالمات کی مقدار “رطوبت” کہلاتی ہے۔
- رات میں پانی کی قطروں کی تکثیف کو “شبنم ” کہتے ہیں۔
- یہہ پانی کے قطرے ہوا میں گھومتے ہوئے اور دھندلے پردہ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔ یہہ دھند ہی کہر کہلاتے ہیں۔
- مائع کا بخارات میں تبدیل ہونے کا عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے’ جب تک حرارت پہنچائی جاتی رہے۔ اس کو پانی کا “جوش” دینا کہا جاتا ہے۔
- جوش دینے کا عمل وہ ہے جس میں مستقل تپش اور دیئے ہوئے دباؤ پر مائع ‘گیسی حالت میں تبدیل ہوتا ہے۔اس تپش کو مائع کا ” نقطہ جوش ” کہا جاتا ہے۔
- عمل تبخیر اور جوش دینا دو مختلف عوامل ہیں۔
- عمل تبخیر کسی بھی تپش پر واقع ہوتا ہے جبکہ جوش کھانا ایک مخصوص تپش پر واقع ہوتا ہے۔
- تپش نقطہ جوش پر مستقل ہوتی ہے۔
- مستقل تپش پر ایک گرام مائع کو گیس میں تبدیل کرنے کے لئے درکار حراری توانائی کو بخارات کی مخفی حرارت Latent Heat of Vaporisation کہتے ہیں۔
- L=Q/m
CGS نظام میں اکائی cal/grm
SI نظام میں اکائی J/Kg
- مستقل کرہ ہوائی کے دباؤ (1 atm) پر پانی کا نقطہ جوش 1000 یا 373 کیلون اور پانی کے بخارات کی مخفی حرارتcal/grm (Latent Heat of Vaporisation) 540 ہوتی ہے۔
- مستقل تپش پر وہ عمل جس میں ٹھوس حالت کو مائع حالت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔”پگھلنا” کہتے ہیں اور مستقل تپش “نقطہ اماعت” کہلاتی ہے۔
- مستقل تپش پر ایک گرام ٹھوس کو مکمل مائع میں تبدیل کرنے کے لئے درکار حراری توانائی نقطہ اماعت کی مخفی حرارت Latent Heat of Fusion کہلاتی ہے۔L=Q/m
- نقطہ اماعت کی مخفی حرارت برف کے لئے 80 cal/grm ہوتی ہے۔
- وہ عمل جس میں کوئی مادہ مائع حالت سے ٹھوس حالت میں تبدیل ہوتا ہے اور توانائی کا اخراج عمل میں آتا ہے۔ تب وہ عمل انجماد freezing کہلاتا ہے۔
- پانی کا انجماد 00C درجہ حرارت اور 1 کرہ ہوائی کے دباؤ پر واقع ہوتا ہے۔
- اگر پانی کو منجمد کیا جائے تب اس کے حجم میں اضافہ ہوتا ہے۔
- برف کی کثافت پانی کے بمقابل کم ہوتی ہے اسی لئے پانی پر برف تیرتا ہے۔