مصنوعی ریشے اور قدرتی ریشے                                                                     

  • پالسٹر’نائیلان اور اکریلک- مصنوعی ایشوں سے بننے والے کپڑوں کی مثالیں ہیں۔یہہ پٹرولیم سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
  • ریشم’پٹ سن(جوٹ)’ سوتی’اون-قدرتی ریشے ہیں کیونکہ یہہ جانوروں اور پودوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
  • مصنوعی ریشے چھوٹی چھوٹی اکائیاں مونومرس سے بنتی ہیں۔
  • یہہ مونو مرس ملکر بڑی ساخت بنتی ہیں۔جسے پالی مرس کہتے ہیں ۔
  • قدرتی ریشوں کے برخلاف مصنوعی ریشے پٹرولیم کی کیمیائی اشیاء سے بنائے جاتے ہیں۔ جنھیں پٹروکیمیکلس کہاجاتا ہے۔
  • لفظ پالی مر دراصل یونانی زبان کے الفاظ “پالی” اور “مر”کا مجموعہ ہے۔ پالی کے معنی کئی یا ‘بے حساب’ اور مر کے معنی ‘یونٹ یا اکائیوں’ کے ہوتے ہیں۔کئی اکائیاں ملکر بننے والی ساخت ہی”پالی مر” کہلاتی ہے۔
  • نائیلان ایک مصنوعی دھاگہ ہے۔ یہہ کوئلہ’پانی اور ہوا سے تیار کیا جاتا ہے۔
  • نائیلان سب سے پہلا دھاگہ ہے جو “پالی مائیڈس ” سے تیار کیا جاتا ہے۔
  • پالی مائیڈس’Hexamethylene di Amine and Adipic Acid   جیسے مونومرس سے تیار کئےجاتے ہیں۔
  • جلنے کی خاصیت پر ریشوں  کی شناخت:-

    • اون یا ریشم کو جلانے پر ‘جلتے ہوئے بالوں کی سی بو آتی ہے۔
    • جلتے ہوئے کاغذ کی سی بو آتی ہے تو یہہ دھاگہ سوتی یا ریان ہوگا۔
    • کپڑا کا ٹکڑا شعلے سے پگھل جاتا ہوتو نائیلان اور اکریلک جیسا مصنوعی دھاگہ ہوگا۔
  • نائیلان پانی کو جذب نہیں کرتے۔
  • نائیلان کے کپڑے جلد آگ پکڑتے ہیں۔ اس لئےان کپڑوں کو پکاتے وقت’ ویلڈنگ کرتے وقت نہیں پہننا چاہیئے۔
  • نائیلان فولادی تار جتنا مضبوط ہوتا ہے۔
  • مصنوعی ریشم’ ریان کی سب ست پہلی فیکٹری کیرالا میں 1946 ء میں قائم کی گئی۔
  • ریان کا اصل وسیلہ لکڑی کا گودا ہوتا ہے۔یہہ پودوں کے مخصوص سیلولوز  سے حاصل ہوتا ہے۔ اسی لئے اسے “سیلولوز فائبر” کہتے ہیں۔
  • سیلولوز میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈاور کاربن ڈآئی سلفائیڈ شامل کیا جاتا ہے۔
  • کسی بھی مصنوعی فائیبر کو دو یا دو سے زائید فائیبرس کے ساتھ یکجا کیا جاسکتا ہے۔اس عمل کو Blending   کہتے ہیں۔
  • Blending کا اصل مقصد کپڑے کے معیار کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔
  • مصنوعی اون کو اکریلک کہتے ہیں 1941 ء تجارت کے لئے دستیاب ہے اس جعلی اون Fake Fur بھی کہتے ہیں۔
  • اکریلک’ پٹروکیمیکل سے تیار کئے جاتے۔ اس کی تیاری دو طرح سے کی جاتی ہے۔(1) خشک بْنائی (2) گیلی بْنائی
  • اکریلک سے موزے’اسپورٹس کے مکبوسات’ سوئٹرس اور فیتے تیار کئے جاتے ہیں۔
  • مصنوعی ریشے پانی کو کم مقدار میں جذب کرتے ہیں۔
  • بعض ریشوں پر پانی کاا ثر نہیں ہوتا۔ انہیں “واٹر پروف” کہتے ہیں۔
  • مصنوعی ریشے جلنے پر پگھلتے ہیں اور یہہ مادہ جسم سے چپک جاتا ہے۔
  • پالسٹر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مصنوعی ریشہ ہے۔
  • ٹیریلین ایک مقبول عام پالیسٹر ہے۔
  • Polyster +cotton=Terricot
  • Polyster +woollen=Terriwool
  • PET بوتل’پالسٹرس کی دوسری شکل ہے۔
  • پلاسٹک بھی مصنوعی ریشوں کی طرح ایک پالی مر ہے۔ پلاسٹک میں مونومرس کو دو طریقوں سے ترتیب دیا جا سکتا ہے۔(1) خطی چین (2) متصل مونومرس Cross Linked
  • الکژنڈر پارکس ‘پہلا تیار کردہ پلاسٹک Parkesine  کا موجد ہے۔
  • پلاسٹک دو قسم کی ہوتی ہیں (1) تھرمو پلاسٹک (2) تھرمو سیٹنگ پلاسٹک
  • تھرمو پلاسٹک:-گرم کرنے پر نرم ہوتا ہے اور ٹھنڈا کرنے پر سخت ہوتا ہے۔”تھرمو پلاسٹک “کہلاتا ہے۔
  • تھرموسیٹنگ پلاسٹک :- ایسا پلاسٹک جسے ایک با رتیا ر کرنے کے بعدگرم کرنے پر بھی وہ نرم نہیں ہوتا۔ اسے “تھرمو  سیٹنگ پلاسٹک “کہا جاتا ہے۔  جیسے  بیک لائٹ(Bakelite) اور   ملامائین(Melamine)
  • Bakelite کو ہیرے اور دیگر موتیوں کے متبادل کت طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پلاسٹک غیر عامل ہوتی ہے۔
  • بلجیم کے سائنسداں ڈاکٹر لیو ہینڈرک بیک لینڈ نے  Bakelite  کو ایجاد کیا۔
  • ڈاکٹر بیک لینڈ موجودہ پلاسٹک صنعت کا باواآدم کہاجاتا ہے۔
  • بعض اشیاء دھوپ اور آکسیجن کی موجود گی میں چھو ٹے ٹکڑوں میں بدل جاتی ہیں۔ ان ذروں کو بیکٹیریا مزید بایک کر دیتے ہیں اس عمل کو “عمل تحلیل” کہتے ہیں۔
  • ایسی اشیاء جو قدرتی طریقے سے آسانی تحلیل ہوجاتی ہے'”حیاتیاتی تحلیلی bio-degradable” اشیاء کہلاتی ہے۔
  • جو اشیاء قدرتی طور پر تحلیل نہیں ہوتیں۔ “حیا تیاتی غیر تحلیلی Non- bio degradable ” اشیاء کہلاتی ہیں.
  • تحلیل کی شرح کم ہوتو ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔
  • پلاسٹک کی اشیاء کو تحلیل ہو نے کےلئے کئی برس لگتے ہیں۔
  • پلاسٹک ماحولیاتی مدد گار ماحول  Eco Friendly Environment نہیں ہے۔
  • پلاسٹک کے اشیاء پر “کوڈ” کی وجہہ سے ان کی مناسب ری سائیکلنگ کی جا تی ہے۔
  • SPI(Society of Plastic industry ) ‘INC ‘جو رضاکار ادارہ ہے۔ 1988ء میں ری- سا ئیکلنگ  کے مقصد سے کوڈنگ کا نظام رائج کیا۔
  • آفاقی ری سائکلنگ علامت
  • ماحول کو پلاسٹک سے صاف رکھنے کے لئے ہمیں 4R-Re use, Reduce, Re cycle, Recover    کا فارمولہ استعمال کرنا چاہئے۔

FULL FORM

CODE

S.NO

Polythylene Terephthalate

PET

1

High density Polythylene

HDPE

2

Vinyle

PVC

3

Low Density Polythylene

LDPE

4

Polypropylene

PP

5

Polystyrene

PS

6

OTHER