7th class syllabus , 6& 7th lab manual, 7th class lesson plans, Balance diet , Acids and bases ,
Soil-our life , Motion and time, Climate and season , Reflection of light , Heat
ACIDS AND BASES
ہمیں مختلف کام کرنے کے لئے توانائی کی ضرورت ہو تی ہے ۔ روز مرہ زندگی میں ہم کئی اجزاء کا استعمال کرتے ہیں، ہماری غذائی اشیاء بھی کئی اقسام کی ہوتی ہے۔مختلف قسم کی غذائی اشیاء کا مزہ مختلف ہوتا ہے۔ان غذائی اشیاء کو بنانے اور محفوظ کرنے کے طریقے بھی علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔میوہ،ترکاریوں اوردیگر غذائی اشیاء کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے۔ذائقہ کے بناء پر ہم غذاء کو تین زمروں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ 1۔ ترشہ 2۔ اساس 3۔تعدیل
ترشہ اور اساس کی جانچ کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء یا وہ اشیاء جنہیں دوسری اشیاء کے ساتھ ملانے پر رنگ میں تبدیلی واقع ہوتی ہے ‘مظاہر INDICATOR کہلاتے ہیں ۔مظاہر دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ 1 ۔قدرتی 2۔کیمیائی قدرتی جیسے ہلدی ‘ گڈھیل کی پنکھڑ یاں ‘گنیر کے پھول،شلجم اور کیمیائی جیسے لتمس کاغذ’میتھائیل آرینج ‘فینافتھلین ‘
1۔ترشہ ACIDS :-
وہ اشیاء جو سرخ لتمس کاغذ RED LITMUS PAPER کو نیلے لتمس کاغذ BLUE LITMUS PAPER میں تبدیل کرتی ہے اور مزے میں کٹھے ہو تے ہیں ‘ترشہ ACIDS کہلاتے ہیں ۔مثلاً چند قدرتی ترشے جیسے یورک ترشہ،لیکٹک ترشہ، سٹرک ترشہ وغیرہ اور کیمیائی ترشے جیسے ہائیڈرو کلورک ترشہ’سلفیورک ترشہ ‘نائیٹرک ترشہ
2۔ اساسBASES :-
وہ اشیاء جو نیلے لتمس کاغذ BLUE LITMUS PAPER کو سرخ لتمس کاغذ RED LITMUS PAPER میں تبدیل کرتے ہیں ، چھو نے پر پھسلتے ہیں اور مزے میں کڑوے ہوتے ہیں ‘اساس BASES کہلاتے ہیں ۔ مثلاًکیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ، امونیم ہائیڈرو آکسائیڈ، سوڈیئم ہائیڈرو آکسائیڈ وغیرہ
3۔ تعدیلی اشیاء NUTRAL FOOD :-
ایسی اشیاء جو نہ ہی سرخ لتمس کو نیلے لتمس میں اور نہ نیلے لتمس کو سرخ لتمس میں تبدیل کرتی ہیں ،ایسی اشیاء تعدیلی NUTRAL خاصیت والی اشیاء کہلاتی ہے ۔
میتھا ئیل آرینج +ترشہ ———–سرخ رنگ
میتھا ئیل آرینج + اساس ————زرد رنگ
فینافتھلین + ترشہ —————-بے رنگ
فینافتھیلین +اساس —————-گلابی رنگ
ترشئی بارش ACID RAIN :-
صنعتوں اور کارخا نوں سےخارج ہو نے والے نا کا رہ گیسںوں میں سلفر ڈائی آکسائیڈ SO2 ‘نا ئیٹروجن آکسا ئیڈ NO2 اور کابن ڈا ئی آکسا ئیڈ CO2 پائے جا تے ہیں ۔ جو تعامل کے بعد کاربونک ترشہ H2CO3 ‘سلفیورک ترشہ H2SO4 ‘نائیٹرک ترشہ HNO3 میں تبدیل ہو کر ‘ جب رطوبت سے ملتے ہیں تو ترشہ میں تبدیل ہو جا تے ہیں جو “ترشئی بارش ” کہلا تی ہے ۔تر شئی بارش کی وجہہ سے قدیم عمارتوں کو نقصان ہو تا ہے اور بحری زندگی متا ثر ہو تی ہے ۔۔
ترشہ اور دھات کا تعامل REACTION OF ACIDS AND BASES :–
جب ترشہ اور دھات تعامل کرتا ہے تو ہائیڈروجن HYDROGEN گیس بناتا ہے ۔
ترشہ +دھات ————ہائیڈروجن گیس
ترشہ اور اساس کا تعامل :–
7th class syllabus , 6& 7th lab manual, 7th class lesson plans, Balance diet , Acids and bases ,
Soil-our life , Motion and time, Climate and season , Reflection of light , Heat