03 – ترشہ اور اساس
مشغلہ –01 ترشہ اور اساس کی جانچ
مشغلہ – 02ترشوں کا دھاتوں سے تعامل
مشغلہ— 03 اساسوں کا دھاتوں سے تعامل
مشغلہ –01 ترشہ اور اساس کی جانچ
مقصد:- ترشہ اور اساس کی مصنوعی نامیاتی نمائندےجیسے نیلا لتمس کاغذ ‘سرخ لتمس کاغذ ‘ میتھائیل آرینج ‘ فینافتھلین کے ذریعہ جانچ
درکار اشیاء:- نیلا لتمس کاغذ ‘سرخ لتمس کاغذ ‘ میتھائیل آرینج ‘ فینافتھلین ‘ 9 امتحانی نلیاں
ہائیڈروکلورک ترشہHCl ‘ سلفیورک ترشہ H2SO4 ‘نائٹرک ترشہ HNO3 ‘ اسیٹک ترشہ CH3COOH ‘سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ NaOH ‘ کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ [ Ca(OH)2] ‘میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ [ Mg(OH)2] ‘ امونیم ہائیڈرو آکسائیڈ NH4OH ‘پوٹاشیم ہائیڈرو آکسا ئیڈ KOH ‘
طریقہ کار :-
1)امتحانی نلیوں کو اچھی طرح سے دھو کر اسٹانڈ میں رکھیں۔اب ہر امتحانی نلی میں 5 ملی لیٹر تمام کیمیا ئی اشیاء ڈالیں ۔ اب تمام امتحانی نلیوں میں نیلے لتمس کاغذ کو ڈالیں’تھوڑی دیر بعد نتیجہ کو نیچے کے جدول میں درج کریں۔
2) اب ان امتحانی نلیوں میں سے کانچ کی سلاخ کی مدد سے لتمس کاغذ کو نکال لیں۔اور اس میں سرخ لتمس کاغذ کو ڈالیں اور نتیجہ کو جدول میں نوٹ کریں۔
3) امتحانی نلیوں میں سے کانچ کی نلی کی مدد سے لتمس کاغذ کو نکال لیں ۔ اب ان تمام امتحانی نلیوں میں میتھائیل آرینج کے دو دو قطرے ڈالیں۔ اور نتیجہ حسب ذیل جدول میں نوٹ کریں۔
4) امتحانی نلیوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں اور ان تمام امتحانی نلیوں میں پھر ایک بار اوپر دئیے گئے تمام کیمیائی اشیاء (5 ملی لیٹر) کولیں ۔ اب ان تمام امتحانی نلیوں میں دودو قطرے فینافتھلین کے ڈالیں۔ اور نتیجہ کو مندرجہ ذیل میں نوٹ کریں۔
سلسلہ نشان |
کیمیائی اشیاء |
نیلا لتمس |
سرخ لتمس |
میتھائیل آرینج |
فینافتھلین |
1 |
HCl |
سرخ |
کوئی تبدیلی نہیں |
آرینج/کوئی تبدیلی نہیں |
بے رنگ |
2 |
H2SO4 |
سرخ |
“ |
“ |
“ |
3 |
HNO3 |
سرخ |
“ |
“ |
“ |
4 |
CH3COOH |
سرخ |
“ |
“ |
“ |
5 |
NaOH |
کوئی تبدیلی نہیں |
نیلا |
پیلا/زرد |
گلابی |
6 |
[ Ca(OH)2] |
“ |
نیلا |
“ |
“ |
7 |
[ Mg(OH)2] |
“ |
نیلا |
“ |
“ |
8 |
NH4OH |
“ |
نیلا |
“ |
“ |
9 |
KOH |
“ |
نیلا |
“ |
“ |
مشغلہ – 02ترشوں کا دھاتوں سے تعامل
مقصد:- ترشوں کا دھاتوں سے تعامل
درکار اشیاء:- امتحانی نلی ‘نکاسی نلی’ کارک’ لگن’ موم بتّی’ صابن کا پانی’ ہلکایا ہائیڈرو کلورک ترشہ’ المونیم کے ٹکڑے (دھات)’ایستادہ ‘ ماچس کی تیلی
طریقہ کار :-
1) ایک اسٹا ئنڈ لیجیئے اور ایک امتحانی نلی کو اس کے شکنجے میں کس دیں ۔ 2) ایک لگن میں صابن کا پانی لیں ۔ 3) نکاسی نلی کا ایک سرا کارک میں اور دوسرا سرا صابن کے پانی میں ڈوبا ہوا رکھیں ۔ 4) ایک امتحانی نلی میں 10 ملی لیٹر ہلکایہ ہائیڈرو کلورک ترشہ لیجیئے اس میں چند المونیم کے ٹکڑے ڈالیں۔ 5) اب کارک کو امتحانی نلی میں اچھی طرح لگائیں۔ اور نکاسی نلی کو اس طرح ترتیب دیں کہ اس کا دوسرا سرا لگن میں موجود صابن کے پانی میں موجود ہو۔ 6) آپ مشاہدہ کریں گے کہ المونیم (دھات ) اور ہائیڈروکلورک ترشہ کا تعامل شروع ہوتا ہے اور ایک کا اخراج عمل میں آتا ہے ۔ 7) یہ گیس نکاسی نلی کے ذریعہ صابن کے پانی سے گزرتی ہے اور بلبلے بناتی ہے ۔اگر ہم جلتی موم بتّی کو ان بلبلوں کے قریب لے جائیں تو بلبلے پاپ کی آواز کے جل اٹھےگیں۔ نتیجہ:- دھات اور ترشہ کا تعامل ہوتا ہے تو ہائیڈروجن گیس خارج ہوتی ہے۔ مشغلہ— 03 اساسوں کا دھاتوں سے تعاملمقصد :- اساسوں کا دھاتوں سے تعامل درکار اشیاء:- امتحانی نلی ‘نکاسی نلی’ کارک’ لگن’ موم بتّی’ صابن کا پانی’ ہلکایا سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ (اساس) ‘ زنک کے ٹکڑے(دھات)’ایستادہ ‘ ماچس کی تیلی طریقہ کار :- شکل میں بتلائے گئے طریقہ پر آلات ترتیب دیجیئے۔ 1) ایک اسٹا ئنڈ لیجیئے اور ایک امتحانی نلی کو اس کے شکنجے میں کس دیں ۔ 2) ایک لگن میں صابن کا پانی لیں ۔ 3) نکاسی نلی کا ایک سرا کارک میں اور دوسرا سرا صابن کے پانی میں ڈوبا ہوا رکھیں ۔ 4) ایک امتحانی نلی میں 10 ملی لیٹر ہلکایہ سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ (اساس) لیجیئے اس میں چند زنک کے ٹکڑے ڈالیں۔ 5) اب کارک کو امتحانی نلی میں اچھی طرح لگائیں۔ اور نکاسی نلی کو اس طرح ترتیب دیں کہ اس کا دوسرا سرا لگن میں موجود صابن کے پانی میں موجود ہو۔ 6) آپ مشاہدہ کریں گے کہ زنک (دھات ) اور سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ (اساس) کا تعامل شروع ہوتا ہے اور ایک بے رنگ گیس کا اخراج عمل میں آتا ہے ۔ 7) یہ گیس نکاسی نلی کے ذریعہ صابن کے پانی سے گزرتی ہے اور بلبلے بناتی ہے ۔اگر ہم جلتی موم بتّی کو ان بلبلوں کے قریب لے جائیں تو بلبلے پاپ کی آواز کے جل اٹھےگیں۔ تصدیق :- خارج ہو نے والی گیس ہائیڈروجن H2 ہے ۔ نتیجہ:- دھات اور اساس کا تعامل ہوتا ہے تو ہائیڈروجن گیس خارج ہوتی ہے۔ کیمیائی مساوات:-Zn + 2 NaOH Na2ZnO2 + H2 دھات + اساس — نمک + ہائیڈروجن مشغلہ – .1 04دھاتی کاربونیٹس کا ترشہ سے تعامل مقصد:- دھاتی کاربونیٹس کا ترشہ سے تعامل درکار آلات :- ایستادہ’نکاسی نلی’دو سوراخ والا کارک’ کنول قیف ‘دوامتحانی نلیاں کیمیائی اشیاء:-سوڈیم کاربونیٹس Na2CO3 ‘ ہائیڈروکلورک ترشہ HCl Na2CO3 + 2HCl à 2NaCl +H2O + CO2 CO2 + Ca(OH) 2 à CaCO3 + H2O طریقہ کار :- 1) دو امتحانی نلیاں لیجئے اور ان کے نام 1 اور 2 رکھئے ۔انتحانی نلی 1 میں تقریباً 0.5 گرام سوڈیم کاربو نیٹ Na2CO3 اور امتحانی نلی 2 میں کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ 2( Ca(OHڈالیں۔ 2) اب شکل کے مطابق دو سوراخ والے کارک میں ایک سوراخ میں نکاسی نلی اور دوسری سوراخ میں کنول قیف گزاریں۔ 3) نکاسی نلی کا دوسرا سرا امتحانی نلی 2 کے اندر رہے۔ 4) اب آہستہ سے کنول قیف کے ذریعہ ہائیڈرو کلورک ترشہ کو ڈالیں۔ 5) Na2CO3 اور HCl کا تعامل شروع ہوتا ہے اور ایک گیس کا اخراج عمل میں آتا ہے ۔ 6) خارج ہونے والی گیس کو امتحانی نلی 2 میں سے گذاریں تو کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ ( چونے کا پانی) دودھیا ہوجاتا ہے۔ اس کا مطلب خارج ہونے والی گیس کاربن ڈائی آکسا ئیڈ ہے۔ نتیجہ :-جب دھاتی کاربو نیٹس اور ترشہ کا تعامل ہوتا ہے تو کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج ہو تی ہے۔ دھاتی کاربونیٹس + ترشہ —- نمک + کاربن ڈائی آکسائیڈ + پانی مشغلہ – 04.2 دھاتی ہائیڈروجن کاربونیٹس کا ترشہ سے تعامل مقصد :- دھاتی ہائیڈروجن کاربونیٹس کا ترشہ سے تعامل درکار آلات :- ایستادہ’نکاسی نلی’دو سوراخ والا کارک’ کنول قیف ‘دوامتحانی نلیاں کیمیائی اشیاء:- دھاتی ہائیڈروجن کاربونیٹس NaHCO3 ‘ ہائیڈروکلورک ترشہ HCl NaHCO3 + HCl à NaCl +H2O + CO2 CO2 + Ca(OH)2 à CaCO3 + H2O طریقہ کار :- 1) دو امتحانی نلیاں لیجئے اور ان کے نام 1 اور 2 رکھئے ۔امتحانی نلی 1 میں تقریباً 0.5 گرام سوڈیم کاربو نیٹ NaHCO3 اور امتحانی نلی 2 میں کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ ( Ca(OHڈالیں۔ 2) اب شکل کے مطابق دو سوراخ والے کارک کے ایک سوراخ میں نکاسی نلی اور دوسری سوراخ میں کنول قیف گزاریں۔ 3) نکاسی نلی کا دوسرا سرا امتحانی نلی 2 کے اندر رہے۔ 4) اب آہستہ سے کنول قیف کے ذریعہ ہائیڈرو کلورک ترشہ کو ڈالیں۔ 5) NaHCO3 اور HCl کا تعامل شروع ہوتا ہے اور ایک گیس کا اخراج عمل میں آتا ہے ۔ 6) خارج ہونے والی گیس کو امتحانی نلی 2 میں سے گذاریں تو کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ ( چونے کا پانی) دودھیا ہوجاتا ہے۔ اس کا مطلب خارج ہونے والی گیس کاربن ڈائی آکسا ئیڈ ہے۔ نتیجہ :-جب دھاتی ہائیڈروجن کاربو نیٹس اور ترشہ کا تعامل ہوتا ہے تو کاربن ڈائی اکسائیڈ خارج ہو تی ہے۔ دھاتی ہائیڈروجن کاربونیٹس + ترشہ —- نمک + کاربن ڈائی آکسائیڈ + پانی |