10th CLASS PHYSICS SYLLABUS, REFLECTION AT CURVED SURFACES , CHEMICAL EQUATION KEY WORDS,
CHEMICAL EQUATIONS LAB, ACIDS,BASE AND SALTS LAB -1, ACIDS BASE LAB 2, ACIDS BASE AND SALTS 3,
NAMES OF ACIDS AND BASES, HUMAN EYE AND COLOURFULL WORLD, SRUCTURE OF ATOM,
مشغلہ –07
ترشے اور اساس کے عام خصوصیات
COMMON PROPERTIES OF ACIDS AND BASES
مقصد:-ترشے کی عام خصوصیات
درکار کیمیائی اشیاء:-گلوکوز C6H12 O6 ‘الکوحل CH3CH2OH’ہائیڈروکلورک تر شہ HCl ‘سلفیورک ترشہ H2SO4
درکار آلات :- 200 ملی لیٹر کے 4 بیکر ‘گرافائیٹ کی دو سلاخیں’ برقی تار’6V بیاٹری ‘بلب
طریقہ کار :-1) برقی تار ‘بیاٹری’ بلب اور گرافائیٹ کو جوڑ کر ایک برقی دور بنالیں ۔
2) 4 محلولوں کو الگ الگ بیکروں میں لیں۔
3) اب ہر بیکر کے محلول میں سے گرافائیٹ کی سلاخوں کو گذاریں اور مشاہدہ کریں کہ بلب روشن ہا یا نہیں اگر ہوا تو روشنی کی حدّت کیا ہے۔
نتیجہ :- گلوکوز اور الکوحل میں بلب روشن نہیں ہوگا جبکہ ہائیڈرو کلورک ترشہ اور سلفیورک ترشہ میں بلب روشن ہوگا۔
یہاں یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ بلب صرف ترشئ محلول میں ہی روشن ہوگا ۔
ترشے محلول میں H+ رواں بناتے ہیں .
نوٹ:- اسی طرح ہم اس تجربہ کو چند اسا س جیسے سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ ‘کیلشیم ہائیڈروآکسائیڈ لے کر دہرائیں ۔
مشغلہ –08
ترشہ صرف آبی محلول میں ہی رواں بناتے ہیں
مقصد :-ترشہ صرف آبی محلول میں ہی رواں بناتے ہیں
درکار کیمیائی اشیاء:-سوڈیم کلورائیڈ NaCl ‘سلفیورک ترشہH2SO4
درکار آلات :- امتحانی نلی ‘کارک’نکاسی نلی’ لتمس کاغذ
کیمیائی مساوات :- 2NaCl + H2SO4 à 2HCl +NaSO4
طریقہ کار :- 1) ایک صاف اور خشک امتحانی نلی لیں اس میں 1.0 گرام ٹھوس سوڈیم کلورائیڈ NaCl لیں۔
2)اس امتحانی نلی میں مرتکز ‘سلفیورک ترشہH2SO4 کی تھوڑی سی مقدار کو ملائیں ۔
3)اب کارک میں نکاسی نلی کو اچھی طرح بٹھائیں اور امتحانی نلی کو کارک سے بند کریں۔
4) سوڈیم کلورائیڈ NaCl اور سلفیورک ترشہH2SO4 کے تعامل سے ایک گیس کا اخراج ہوتا ہے ۔
5)خارج ہونے والی گیس کا ایک بعد دیگر نیلے خشک لتمس کاغذ اور گیلے لتمس کاغذ سے ٹسٹ کیجیئے ۔
6)آپ مشاہدہ کریگے کہ خشک لتمس کاغذ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ گیلے لتمس کاغذ کا رنگ سرخ ہو گیا۔
نتیجہ :-
۔۔ خشک ہائیڈروجن کلورائیڈ گیس ایک ترشہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے دیکھا کہ خشک لتمسی کاغذ کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لیکن مرطوب HCl محلول ایک ترشہ ہے چونکہ مرطوب لتمسی کاغذ سرخ ہو گیا۔
۔۔نکاسی نلی سے خارج ہونے والی HCl گیس پانی کی موجودگی میں ہائیڈروجن رواں بناتی ہے اور پانی کی غیر موجودگی میں سالمے تحلیل نہیں ہوتے ہیں۔
۔۔نکاسی نلی کے قریب تعامل HCl +H2O à H3O++Cl –
10th CLASS PHYSICS SYLLABUS, REFLECTION AT CURVED SURFACES , CHEMICAL EQUATION KEY WORDS,
CHEMICAL EQUATIONS LAB, ACIDS,BASE AND SALTS LAB -1, ACIDS BASE LAB 2, ACIDS BASE AND SALTS 3,
NAMES OF ACIDS AND BASES, HUMAN EYE AND COLOURFULL WORLD, SRUCTURE OF ATOM,