مشغلہ05—تعدیلی تعامل
مقصد :-تعدیلی تعامل ( Neutralization Reaction)
درکار کیمیائی اشیاء:- ہلکایا سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ’فینافتھلین’ہلکایا ہائیڈروکلورائیڈ ترشہ
درکار آلات :-ٹسٹ ٹیوب’ ڈراپر
طریقہ کار :-1)ایک امتحانی نلی میں 2 ملی لیٹر ہلکائے سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ محلول لیجئے۔ اس میں فینافتھلین کے قطرے ملائیں تو محلول رنگ گلابی ہوگا۔
2)اب اس محلول میں ہائیڈروکلورک ترشہ قطرہ بہ قطرہ ملائیں تو محلول کا رنگ آہستہ غائب ہوجاتا ہے۔
3) اب اس میں دوبارہ سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ ملائیں تو اس محلول میں دوبارہ گلابی رنگ ظاہر ہوگا۔
کیمیائی مساوات :- اساس + ترشہ —- پانی +نمک
NaOH + HCl à NaCl + H2O
نتیجہ:- ترشہ اور اساس کا تعامل جو کہ نمک اور پانی بناتا ہے تعدیلی تعامل کہلاتا ہے۔
مشغلہ —06.1 دھاتی آکسائیڈ کا ترشہ سے تعامل
مقصد :– دھاتی آکسائیڈ کا ترشہ سے تعامل
درکار اشیاء:- بیکر ‘ کاپر آکسائیڈ’ ہائیڈرو کلورک ترشہ
طریقہ کار :- ایک بیکر میں کاپر آکسائیڈ کی تھوڑی سی مقدار لیں اور دھیرے دھیرے ہلکایا ہائیڈرو کلورک ترشہ ملا کر ہلاتے رہیں’ آپ محلول میں تبدیلی محسوس کریں گے۔ آپ دیکھیں گے کہ کاپر آکسائیڈ کا رنگ نیلا سبز ہوگا ۔یہہ کاپر کلو رائیڈ ہے جو کہ ایک نمک ہے ۔
نتیجہ :- دھاتی آکسائیڈ اور ترشہ کے تعامل سے نمک اور پانی حاصل ہوتا ہے۔ اس کا مطلب دھاتی آکسائیڈ اور دھاتی ہائیڈرائیڈس اساسی خصوصیات رکھتے ہیں۔
CuO +2HCl à CuCl2+H2O
دھاتی آکسائیڈ +ترشہ —-نمک +پانی
دھاتی ہائیڈرائیڈس +ترشہ —-نمک +پانی
مشغلہ –06.2 دھاتی آکسائیڈ کا اساس سے تعامل
مقصد :- دھاتی آکسائیڈ کا اساس سے تعامل
درکار اشیاء :-کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ (چونے کا پانی) Ca (OH)2‘کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 ‘بیکر
طریقہ کار :-ا یک بیکر لیں اور اس میں ٹھوس کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ2 Ca (OH) جو ایک اساس ہے’لیں اور اس کوپانی میں حل کریں اور اب اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 کو گذاریں ۔آپ دیکھیں گے کہ کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ2 Ca (OH)اور کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 کا تعامل سے کیلشیم کاربونیٹ Ca CO3جو کہ ایک نمک ہے اورپانی حاصل ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ترشہ اور اسا س کے تعامل سے نمک اور پانی حاصل ہوتا ہے۔ یہ تعامل ترشہ اور اساس کی طرح ہے۔اس سے ہم نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 جوکہ ایک ادھاتی آکسائیڈ ہے ترشئی خاصیت رکھتی ہے ۔
نتیجہ :– تما م ادھاتی آکسائیڈ ترشئی ہوتے ہیں۔
Ca(OH)2 + CO2 à CaCO3 +H2O
کیلشیم ہائیڈرو آکسائیڈ + کاربن ڈائی آکسائیڈ—– کیلشیم کاربونیٹ + پانی
دھاتی آکسائیڈ +اساس —-نمک +پانی
دھاتی ہائیڈرئیڈس + اساس —-نمک +پانی