BALANCE DIET 

7th class syllabus , 6& 7th lab manual, 7th class lesson plansBalance diet ,  Acids abd bases ,

 Soil-our life , Motion and time,  Climate and season , Reflection of light , Heat

ہر شخص کی اپنی ایک پسندیدہ غذاءہوتی ہے۔ ہم مختلف غذائی اشیاء  جیسے بریانی، پلی ہارا، اڈلی، روٹی، دال وغیرہ کو بطور غذاء استعمال کرتے ہیں۔  ہمیں مختلف کام کرنے کے لیے جو توانائی درکار ہو تی ہے وہ غذاء سے حاصل ہو تی ہے۔ حالت نیند میں بھی ہمارے جسم میں تنفس اور دوران خون وغیرہ جیسے کئی ایک افعال انجام پاتے ہیں۔ اس لئے حالت نیند میں بھی ہمیں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

       غذاء جو ہم کھاتے ہیں اس میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، چربیاں، وٹامن ، ریشے، اور پانی پاۓ جاتے ہیں۔ یہ ہماری غذاء کے لازمی اجزاء ہوتے ہیں۔ انہیں ہم مقویات (Nutrients) کہتے ہیں۔ ایسی غذا جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، چربیاں، وٹامن، نمکیات مناسب  مقدار میں موجود ہوں ،متوازن غذاء (Balanced Diet ) کہلاتی ہے۔اگر ہم متوازن  غذاء  نہ لیں تو ہما رے جسم کی نشوونما  اور کارکردگی  پر اثرا پڑتا ہے اور ہم بیمار ہو جاتے ہیں۔غذائی اشیاء کو زیادہ تلنے ،ابالنے ،بھننے اور بار بار گرم کرنے سے ان میں  موجود  غذائی  اجزاء  تلف ہو جاتے ہیں۔اسی طرح  اگر ہم ترکاریوں اور پھلوں  کو کاٹ کر ٹکڑے  کرنے کے بعد دھونے سےان میں موجود مقویات بھی ضائع  ہو جاتے ہیں۔اس لئے  پھلوں اور ترکاریوں کو اچھی طرح  دھو کر کاٹیں ۔

         جنک فوڈ سے پرہیز کریں، جنک فوڈ میں ضروری مقویات  نہیں ہوتی ہے  اس کو ،کھا نے سے ہمارے جسم کی کارکردگی اثرانداز ہو تی ہے۔اس کے استعمال سے ہما را ہضمی نظام خراب ہو جا تاہے جو کے ایک غیر  صحت مند علامت ہے۔نیچے دیے گئے چند مشغلات سے  ہم غذاء  کے اجزاء کی جانچ  کر سکتے ہیں، جو ایک انسانی جسم  کو صحت مند رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہوتےہیں۔

نشاستہ(کاربوہائیڈریٹس)کی جانچ۔ Identification of Carbohydrates in food 

          آئیوڈین کے محلول کے ذریعہ  نشاستہ کی جانچ  کے لئے  کوئی بھی  غذائی شۓ پر ہلکا یا آئیوڈین کے چند قطرے ڈالیں تو غذاکا رنگ نیلا ہو جا تا ہے  ۔اس سے یہہ  ثابت ہوتا ہے کہ غذا میں  نشاستہ(Starch) ہے۔جیسے چاول ،آلو،دودھ، دہی ،اسنیکس (snacks )،مکئی، میں  کاربوہائیڈریٹس  زیادہ  ہوتے ہیں۔

چربی کی جانچ۔identification of fats 

          کسی غذائی ا شیاء کی تھوڑی سی مقدار لے کر اسے ایک سفید  کاغذ پر آہستہ  رگڑیۓ ،اگر کاغذ نیم شفاف ہو جائے تو ہم کہ  سکتے ہیں کہ اس میں  چربی ہے۔جیسے سموسے، بھجیہ،دوسہ،تلی ہوئی اشیاء، تیل،گھی وغیرہ۔

پروٹین کی جانچ۔ identification of protein in food 

            کسی بھی غذائی شۓکا کچھ حصہ سفوف یا پیسٹ  میں تبدیل کریں اور  اس میں ہلکایا کاپر سلفیٹ (Copper Sulphate CuSO4)اور ہلکایا سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ (Sodium Hydro Oxide) NaOH کے چند قطرے ڈالیں ،تو غذائی شۓکی سرخی مائل یا بنفشی رنگ میں تبدیلی  پروٹین  کو ظاہر کرتی ہے۔دالیں، گوشت،انڈے،مچھلی، سوکھے میوہ جات وغیرہ۔

ریشے دار غذائیں۔food with fibers 

                   ریشے دار غذائیں جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہوتےہیں ،یہہ دھاگہ نما ساختیں ہو تی ہیں، یہ ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹس ہوتا ہے جو غذا کو آنتوں میں سے گزرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےاور ہاضمہ کے عمل میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں اور قبض سے بچاتے ہیں ۔ریشے دار اجزاء ترائی،بھینڈی،ابلا ہوا رتالو،سیب،پالک،کدّو،سیم،مٹر،موز،پپائی،وغیرہ 

پانی۔water 

         ہمارے جسم کے لئے درکار لازمی ا جزاء  میں پانی بہت اہم جز ہے۔پانی غذا  کو غذائی نالی میں   بہ آسانی حرکت کرنے میں مدد دیتا ہے،اس کے علاوہ ہمارے جسم میں ہونے والے کئی حیاتی افعال کے لیے پانی بہت ضروری ہوتا ہے لہذا ہمیں روزانہ تین سے چار لیٹر  پانی پینا چاہیے۔ہم پھلوں اور ترکاریوں  کے ذریعے بھی جسم میں  پانی کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں کھیرا،ٹماٹر،ترائی،کیارٹ،تربوز،موسمبی،سنترہ،انگور وغیرہ میں وافر مقدار میں پانی موجود  ہوتاہے ۔

           

7th class syllabus , 6& 7th lab manual, 7th class lesson plansBalance diet ,  Acids abd bases ,

 Soil-our life , Motion and time,  Climate and season , Reflection of light , Heat