جماعت ششم ۔۔۔۔اہم نکات
1. غذاؤں کی تیاری میں جو مختلف غذائی اشیاء کی ضرورت ہو تی ہے انھیں اجزائے ترکیبی کہتے ہیں۔
2. بعض غذائی اشیاء کو محفوظ کرنے کے لئے انھیں نمک لگا کر سکھا یا جا تا ہے۔
3. ساحلی علا قوں میں مچھلی کو دھواں دینے کے طریقے SMOKING سے محفوظ کیا جا تا ہے۔
4. غذاء کو محفوظ کرنے کے لئے مختلف محفوظ کار PRESERVATIVE کا استعمال کرتے ہیں۔
5. مقنا طیس کی کہانی 2500 سال پہلے میاگنیس نامی چرواہے سے منسوب ہے۔
6. میاگنیس نے جن پتھروں کو نکالا تھا وہ لوڈ پتھر LOAD STONE کہلاتا ہے۔
7. مقناطیسی سلاخ کو آزادانہ طور پر لٹکائیں تو اس کے دونوں سرے شمالاً اورجنوباً ٹہر جا تے ہیں۔
8. مقنا طیس کی اس ساخت کو DIRECTIONAL PROPERTY کہتے ہیں۔
9. اگر کسی شئے کو سلاخی مقناطیس کا ایک قطب دفع کرتا ہے اور دوسرا کشش کرتا ہے تو وہ شئے مقنا طیس ہے۔
10. مقنا طیسی اشیاء کا کسی مقناطیس کے ذریعہ مقنا طیسی خصوصیات کو حاصل کرنا MAGNETIC INDUCTION کہلاتا ہے۔
11. لوڈ اسٹون LOAD STONE ایک قدرتی مقناطیس ہے۔
12. پانی کی شکلیں باہم تبدیل پزیر INTER CHANGABLE ہوتی ہیں۔
13. پانی کے ذریعہ جذب کی گئی حرارت عمل تبخیر پر اثر انداز ہوتی ہے۔ (زیادہ حرارت زیادہ تبخیر)
14. پانی کا آبی بخارات میں تبدیل ہونا “عمل تبخیر “کہلاتا ہے۔
15. عمل تبخیر EVAPORATION کے بر عکس آبی بخارات کا ٹھنڈے ہو کر پانی میں تبدیل ہونا “عمل تکثیف CONDENSATION ” کہلاتا ہے۔
16. بادلوں کے سرد ہونے کے عمل میں پانی کے قطرے تکثیف پا کر بڑے قطروں میں تبدیل ہوجا تے ہیں۔
17. بادلوں کا رنگ سفید سے مٹیا لا ہو جا تا ہے اور ان کا وزن بڑھ جاتا ہے اور وہ تجاذبی قوت کی وجہ سے برستے ہیں ،جو بارش کہلاتی ہے۔
18. پانی کے بڑے قطرے جب برف میں تبدیل ہوکر گرتے ہیں تو اسے اولے HAIL STORM کہتے ہیں۔
19. ہماری ریاست میں جنوب مغربی مانسون سے بارش ہوتی ہے۔
20. ریا ست تمل ناڈو میں بارش شمال مشرقی مانسون ہوتی ہے۔(جنوب مغربی مانسون کی واپسی)۔
21. عمل تبخیر اور عمل تکثیف کا دور ،آبی دور WATER CYCLE کہلاتا ہے۔
22. وہ جانور جو غذاء کے لئے صرف پودوں پر انحصار کرتے ہیں ،نبات خور HERBIVORS کہلاتے ہیں۔
23. وہ جانور جو غذاء کے لئے دوسرے جانوروں پر انحصار کرتے ہیں ،گوشت خور CORNIVORS کہلاتے ہیں۔
24. وہ جانور جو اپنی غذاء جانوروں اور پودوں سے حاصل کرتے ہیں ،ہمہ خور OMNIVORESکہلاتے ہیں۔
25. PONDSKATERایک ایسا کیڑا ہے جو دوسرے کیڑوں کو کھاتا ہے۔
26. PONDSKATERپا نی میں پیدا ہونے والی چھوٹی لہروں کو بھی محسوس کر لیتا ہے۔
27. چمگاڈر رات میں اپنی غذاء تلاش کرتا ہے۔
28. چمگاڈر اپنی غذاء کی تلاش کے لئے سماعت سے مدد لیتا ہے۔
29. کٹھ پھوڑے WOOD PEAKERS کی چونچ لمبی اور مضبوط ہوتی ہے۔وہ اس سے درخت کی چھال نکال لیتا ہے۔
30. کٹھ پھوڑا WOOD PEAKERدرخت کی چھال کے اندر چھپے کیڑوں کو کھاتا ہے۔
31. گدھ اور کوے کو قدرتی خاکروب NATURAL SCRAVENGERSکہا جا تا ہے،کیونکہ یہہ اطراف اور اکناف میں پائے جانے والے سڑے گلے اجسام وغیرہ اور مردہ جانوروں کو کھا تے ہیں۔
32. کچھ جانور جیسے گائے ،بھینس اوراونٹ غذاء کو پہلے پیٹ میں ذخیرہ کر لیتے ہیں اور کچھ دیر بعد غذائی اشیاء کو پھر منہ میں واپس لا کر چباتے ہیں ۔اس عمل کو جگالی RUMINATION کہتے ہیں۔
33. کرین فلائی کا لاروا بہت کھاتا ہے اور است بالغ ہونے پر غذاء کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
34. جھینگر، ریگستانی چھپکلی،چوہے،الو،چمگاڈر اور پروانے رات میں غذاء کی تلاش کرتے ہیں اسی لئے انھیں شب باش NACTURALS کہتے ہیں۔
35. چیونٹیاں شہد نما چیز کے لئے ایک کیڑے کو رکھتی ہیں APHID کہلاتا ہے۔
36. جو مادے برتن میں ڈالنے کے بعد اس برتن کی شکل اختیار کرتے ہیں ،مائعات LIQUID کہلاتے ہیں۔
37. پانی میں رہنے والے پودوں اور جانوروں کوAQUATIC کہا جا تا ہے۔
38. درخت کئی جانوروں کے لئے بہترین مسکن ہے۔
39. چائے ایک آمیزہ ہے کیو نکہ اس میں ایک سے زائد اجزاء ملے ہو تے ہیں۔
40. ریت اور کیچڑ کے ذرات کا تہہ میں جمع ہو نا SEDIMETATION کہلاتا ہے۔
41. CRYSTALIZATION قلماؤ کے عمل سے ہی سمندری پانی سے نمک نکلتا ہے۔
42. آمیزے کے حصوں کو الگ کرنے لئے ان کے رنگ، شکل، جسامت، وزن اور حل پذیری کی خصوصیات اور فرق کو استعمال کرنے کو عمل تصعید SUBLIMATION کہا جاتا ہے۔
43. رنگوں کی بنیاد پر رنگوں کے آمیزے کو پہچاننے کا عمل CHROMOTOGRAPHYکہلاتا ہے۔
44. BOOK BINDINGبک بائینڈنگ میں استعمال ہونے والے کپڑے کو CALICO کہتے ہیں۔
45. کپڑوں میں جو دھاگے نما ساختیں ہوتی ہیں انہیں بُنا ہوا دھاگہ یا YARN کہا جا تا ہے۔
46. پٹ سن کے دھا گے اپنے رنگ کی وجہہ سے GOLDEN YARN کہلاتے ہیں۔
47. پٹ سن کی طرح بمبو، امباڑے ، HEMPاورFLEX بھی ریشہ دار پودے ہین ان سے بھی کپڑے بنائے جاتے ہیں۔
48. ریشوں سے دھا گے بنانے کے عمل کو SPINNING کہتے ہیں۔
49. پودوں کے پتوں پر موجود لکیروں کو رگیں کہتے ہیں۔
50. خورد بین سے دیکھنے پر پتوں میں سیم کی بیج کی شکل کے جو حصے نظر آتے ہیں۔ STOMATA کہلاتے ہیں۔
51. پودے اپنے جسم میں موجود پانی کو دہن STOMATA کے خارج کرتے ہیں۔
52. پانی کا بخارات کی شکل میں پودوں سے خارج ہونے کو سریان TRANSPIRATION کہتے ہیں۔
53. آلو، ہلدی، لہسن، ادرک اور گنّا اپنے غذائی مادوں کو اپنے تنوں میں ذخیرہ کر لیتے ہیں۔
54. پتوں میں غذاکی کا عمل شعاعی ترکیب کہلاتا ہے۔
55. ذخائر آب RESERVOIRS میں پانی کی سطھ کی پیمائش فٹ FEET میں کی جا تی ہے۔
56. ڈیم سے پانی کے خراج کی پیمائش میں CUSES کی جاتی ہے (مکعب سنٹی میٹر)
57. محفوظ پانی کے سر براہی کے مراحل
58. تالابß تقطیرß ایریشنß کلوری نیشنß بالائی ٹانکیß نل
59. ضلع نلگنڈہ اور پرکاشم کے زیر زمین پانی میں آلودگی زیادہ ہے اسی لئے اس پانی کے استعمال سے لوگوں میں فلوروسس کی بیماری عام ہے۔
60. برقی بلب میں اسپرنگ نما ساخت کو پائی جا تی ہے اسے فلا مینٹ (باریک ریشہ )کہتے ہیں ۔
61. ایسی اشیاء جن سے برقی رو گزرتی ہے ،انہیں برقی موصل conductors کہا جا تا ہے۔
62. ایسی اشیاء جن سے برقی نہیں گزرتی ہے ،انہیں غیر موصل یا حا جز insulators کہا جا تا ہے۔
63. برقی بلب کو ایڈیسن نے ایجاد کیا۔
64. زمانے قدیم میں فاصلوں کی پیمائش کے لئے بالشت،چلتے قدموں کے درمیانی فاصلے سے کرتے تھے۔
65. بین الاقوامی اکائی پیمائش کے لئے پلاٹنیم سے بنی سلاخ فرانس میں رکھی ہوئی ہے۔
66. درست اور معیاری پیما ئش کے لئے پیمائشی آلات استعمال کئے جاتے ہیں۔
67. غیر منتظم مستوی سطح کے رقبہ کی پیمائش ترسیمی کاغذ graph papers سے کی جا تی ہے۔
68. ما ئعات کے حجم کو بھی لیٹر میں ظاہر کرتے ہیں۔
69. دو ہڈیاں آپس میں ایک مخصوص طریقے سے ریشوں fibres کے ذریعہ جڑی ہوئی ہو تی ہیں۔ان رباط ligaments کو کہا جا تا ہے۔
70. ریڑھ کی ہڈیوں کی چھوٹی چھوٹی ساختیں فقرہ کہلاتی ہیں۔
71. کسی شیر خوار کی ریڑھ ہڈی میں 33 فقرے ہوتے ہیں۔
72. کان اور ناک کے حصے جس ساخت کے بنے ہوتے ہیں انہیں نحضروف cartilage کہا جا تا ہے۔
73. کان اور ناک کی ہڈی لچکدار ہوتی ہے۔
74. کاندھے کی ہڈی گیند و پیالہ نما جوڑ ہے۔
75. جن اشیاء سے روشنی آسانی سے گزرجاتی ہے،وہ شفاف کہلاتی ہے۔
76. جن اشیاء سے روشنی نہیں گزرتی وہ غیر شفاف کہلاتی ہیں۔
77. جن اشیاء سے روشنی جزوی طور پر گزرتی ہے ،وہ نیم شفاف کہلاتی ہیں ۔
78. سایوں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا مگر خیال کا رنگ ہوتا ہے۔
79. انڈے دینے والے حیوانات oviparous کہلاتے ہیں۔