آب وہوا اور موسم
- محکمہ موسمیات مختلف آلات کے ذریعہ اطلاعات کو حاصل کرکے ان کی بنیاد پر موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیش قیاسی کرتا ہے۔
- موسم کے اجزاء ہوا میں رطوبت کی مقدار’ تپش’ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب ‘ بارش’ ہوا کی رفتار ہیں۔
- سکس نامی سائنسداں نے اعظم ترین’ اقل ترین تپش پیماء کو ایجاد کیا اس کو (Maximaum Minimum Thermometer ) MMT تپش پیماء کہتے ہیں۔
- اس میں ‘U’ شکل کی ایک شیشہ کی نلی پائی جا تی ہے’ جس کے ایک جانب اسطوانہ نما جوف (A) اور دوسری جانب کروی جوف ‘(B) جس میں الکوحل پایاجاتا ہے. ‘U’ نما نلی میں پارہ لگا ہوتا ہے۔
- بارش کے بعد زمین کی نمی کی بنیاد پر بارش کی مقدار کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ جسے “پدنو Padunu “
- بارش کی پیمائش کے لئے رین گیج یا باراں پیما Udometer/Pulvinometer/Authro meter کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- بارش کی پیمائش سنٹی میٹر یا ملی میٹر میں ظاہر کی جاتی ہے۔
- بارش ہونے پر منانے والے جشن کو CROP FESTIVAL کہتے ہیں۔
- موسم گرما میں صبح اور شام کے وقت جب ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں اس کو “بادِ صرصر” ( تیز ہوا) کہتے ہیں۔
- باد پیما کی مدد سے ہوا کے رخ اور رفتار معلوم کر سکتے ہیں۔
- تپش پیما THERMOMETER کے ذریعہ کسی مقام کی تپش کی پیمائش کی جاتی ہے۔
- جب پانی کو گرم کیا جاتا ہے تو پانی بخارات میں تبدیل ہوتا ہے۔ اس عمل کو” عملِ تبخیر EVAPORATION -” کہتے ہیں۔
- ہوا میں پائی جانے والی نمی کی مقدار اس مقام کی رطوبت HUMIDITY کہلاتی ہے۔
- استوائی خطہ بہت زیادہ گرم اور قطبی خطے بہت زیادہ سرد ہوتے ہیں۔
- کسی علاقہ میں ہر سال وقفہ وقفہ سے دہرائی جانے والی موسمی تبدیلیاں اس علاقہ کی “آب وہوا CLIMATE ” کہلاتی ہے۔
- ہمارے ملک کی آب وہوا کا مطالعہ IMD یعنی INDIAN METROLOGICAL DEPARTMENT ہندوستان محکمہ موسمیات کرتا ہے۔
- موسم ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
- ہوا میں موجود آبی بخارات کی مقدار” رطوبت HUMIDITY “کہلاتی ہے۔
- رطوبت کی پیمائش “ہائیڈرو میٹر HYDROMETER” “سے کی جاتی ہے۔
- 25 سال تک موسم کے مطالعہ کے بعد کسی مقام کے آب ہوا کے باے میں رائے قائم کی جا سکتی ہے۔