احتراق ‘ایندھن اور شعلہ         

COMBUSTION’FUEL AND FLAME 

  • جلنے پر موم بتی میں شعلہ پیدا ہوتا ہے جبکہ کوئلہ بغیر شعلے کے جلتا ہے۔
  • چند اشیاء جلتی ہیں اور چند اشیاء نہیں جلتی ہیں۔
  • اشیاء کو ہوا میں جلاتے ہیں تو حرارت اور روشنی خارج ہوتی ہے۔
  • وہ کیمیائی تعامل جس میں کوئی شئے ہوا میں موجودآکسیجن کے ساتھ جلتی ہے اور حرارت خارج کرتی ہے تو اس عمل کو “احتراق (COMBUSTION )  کہتے ہیں۔
  • وہ اشیاء جو شعلہ کے قریب لانے پر جلتی ہے احتراق پذیر اشیاء کہلاتی ہے۔
  • وہ اشیاء جو شعلہ کے قریب لانے پرنہیں  جلتی ہےغیر  احتراق پذیر اشیاء کہلاتی ہے۔
  • کسی بھی شئے کو جلانے کے لئے ہوا کی ضرورت ہو تی ہے۔
  • آکسیجن گیس کسی بھی شئے کو جلنے میں مدد دیتی ہے۔
  • کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ‘آگ بجھانے میں مدد دیتی ہے۔
  • احتراق کا عمل صرف آکسیجن کی موجودگی میں ہی عمل آتا ہے۔
  • احتراق پژیر اشیاء ایک مخصوس تپش پر جلنا شروع ہوتی ہے۔ اس اقل ترین تپش کو جس پر کوئی شئے جلنا شروع ہوتی ہے”آتش گیری تپش (IGNITION TEMPRATURE ) کہا جاتا ہے۔
  • مختلف اشیاء کی آتش گیری تپش مختلف ہوتی ہے۔
  • جب کوئی شئےجلنا شروع ہوتی ہے تو حرارت پیدا ہوتی ہےاور وہی حرارت اس شئے کو مسلسل جلنے میں مدد دیتی ہے۔
  • آتش گیر مادے جیسے پٹرول’الکوہل’گھریلو پکوان گیس ‘کی آتش گیر تپش بہت کم ہوتی ہے’اس لئے یہ جلد آگ پکرتے ہیں۔
  • دیا سلائی کے سرے پر اینٹی مونی ٹرائی سلفائیڈ ‘پوٹاشیم کلوریٹ اور سفید فاسفورس کے آمیزے میں تھوڑا سا نشاستہ ملا کر لگا یا جاتا ہے۔
  • احتراق کی وہ قسم جس میں بغیر کسی ظاہری وجہ کے کوئی شئے اچانک شعلوں کے ساتھ جلتی ہے “بے ساختہ احتراق” کہلاتی ہے۔
  • احتراق کی وہ قسم جس میں اشیاء تیزی سے جلتی ہیں اور حرارت اور روشنی پیدا کرتی ہیں “تیز رفتار احتراق “کہلاتی ہے۔
  • لکڑی ‘چارکول’ پٹرول’ کیروسین’ LPG( Liquid Petrolium Gas ) ‘ CNG (Compressed Natural Gas ) وغیرہ ایندھن کہلاتے ہیں۔
  • مختلف مواقعوں پر الگ الگ ایندھن کا انتخاب کیا جاتا ہے۔جیسے گھریلو استعمالکےلئے’حمل ونقل کے لئےاور صنعتوں کےلئےمختلف ایندھنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ایندھن مختلف حالتوں جیسے ٹھوس’مائع اور گیس میں پائے جاتے ہیں۔
  • مختلف ایندھن کی حراری قیمت مختلف ہوتی ہے۔
  • کسی بھی ایندھن سے خارج ہونے والی حرارت کی پیمائش کلو جول میں کرتے ہیں۔
  • 1کلو گرام ایندھن کے مکمل احتراق پر خارج ہونے والی حرارت کی مقدار اس ایندھن کی حراری قیمت کہلاتی ہے۔ اس کی پیمائش کلو جول فی کلو گرام (Kj/Kg) میں کی جاتی ہے۔
  • پانی ایک بہت ہی عام فرو مادہ ہے چونکہ یہ ایک اچھا موصل برق ہے اس لئے پانی کو برقی آلات میں لگی آگ کو بجھانے میں استعمال نہ کریں۔
  • تیل اور پٹرول میں لگی آگ کو بجھا نے کے لئے بھی پانی مناسب نہیں ہے ‘کیونکہ پانی کی کثافت تیل اور پٹرول سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے پانی تیل اور پٹرول کےنیچے چلاجاتا ہے۔
  • کوئی بھی ٹھوس ایندھن اگر تبخیری حال میں نہ آئے تو وہ شعلہ نہیں بناتاہے۔

موم بتی زرد رنگ کے شعلہ کے ساتھ جلتی ہے جبکہ گھریلو پکوان گیس ایک نیلے شعلے کے ساتھ جلتی ہے۔