مشغلہ-3
مقصد:- سورج کی شعاعوں کی مدد سے کاغذ جلانا
درکار اشیاء:-تکبیری عدسہ (محدب عدسہ) ‘کاغذ
طریقہ عمل:ـایک صاف اور شفاف دن کا انتخاب کیجیئے۔ایک کاغذ لیجئے اور تکبیری عدسہ کی مدد سے سورج کی شعاعوں کو کاغذپر مرکوز کیجئے۔تھوڑی دیر انتظار کیجئے۔آپ دیکھیں گے کہ کاغذ جل اٹھے گا۔جب سورج کی شعاعوں کو تکبیری عدسہ جو ایک محدب عدسہ ہے اس میں سے گذارا جاتا ہے تو انعطاف کی وجہہ سے شعاعیں منحرف ہوکر ایک ہی جگہ پرکوز ہوتی ہیں اور حرارت بڑھ جاتی ہے۔اس لئے کاغذ جل اٹھتا ہے۔ جلنے سے پہلے کاغذ گرم ہوتا ہے’کیونکہ کاغذ احتراق پذیر نہیں ہے۔اس لئے کاغذ کو گرم کرنا پڑتا ہےجبکہ اھتراق پذیر اشیاء کو ابتداء میں جلانے کی ضرورت نہیں۔
نتیجہ:-
سورج کی شعاعوں کو اگر مرکوز کیا جائے تو کسی بھی شئے کو گرم یا جلایا جا سکتا ہے۔
مشغلہ -4
مقصد:- آتش گیر تپش Ignition Temperature کو معلوم کرنا
درکار اشیاء:-
کاغذ کی بنی ہوئی دو چھوٹی پیالیاں ‘پانی’دو اسٹانڈ’دو موم بتیاں’ ماچس
طریقہ عمل:-
کاغذ کی بنی دو چھوٹی پیالیاں لیں اور ایک کو پانی سے بھر لیں۔دونوں پیالیوں کو علٰحدہ علٰحدہ اسٹانڈ پر رکھیں اور موم بتی سے گرم کریں ‘اور مشاہدہ کریں ۔آپ دیکھیں گے کہ جو پیالی خالی ہے وہ جل اٹھے گی اور جس پیالی میں پانی ہے وہ نہیں جلےگی بلکہ اس میں موجود پانی میں حرارت منتقل ہوگی۔پانی والی پیالی کا کاغذ آتش گیر تپش Ignition Temperature تک نہیں پہنچ پایا ‘اس لئے یہہ نہیں جل رہی ہے۔اس سے یہہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی بھی شئے کو جلنے کےلئے “آتش گیر تپش “تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔
نتیجہ :-
کسی شئے کو جلنے کے لئے آتش گیر تپش Ignition Temperature تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔
مشغلہ-5
مقصد:-
مختلف ٹھوس ایندھن کے طرز عمل کا مشاہدہ
درکا آلات :-موم بتی ‘کوئلہ’چارکول’میگنیشیم کا فیتہ’لکڑی’گوبر کی اپلیاں’کافور’چراغ کی بتی’ کیروسین’اسٹوکی بتی وغیرہ اسپرٹ لیمپ’چمٹا’چل رکنی گھڑی
طریقہ عمل:-پہلے اسپرٹ لیمپ کو جلائیں۔اب چمٹے کی مدد سے پہلے کوئلہ کو جلانا شروع کریں اور آگ پکڑنے کا وقت چل رکنی گھڑی کی مدد سے نوٹ کریں ۔اسے طرح موم بتی ‘چارکول’میگنیشیم کا فیتہ’لکڑی’گوبر کی اپلیاں’کافور’چراغ کی بتی’ کیروسین’اسٹوکی بتی وغیرہ کا مشاہدہ کریں اور نتیجہ کو حسب ذیل جدول میں نوٹ کریں۔
سلسلہ نشان | ٹھوس ایندھن | جلنے کیلئےدرکار وقت | شعلہ بنتاہے/نہیں | جلنے کی ساخت |
01 | موم بتی | بہت کم | ہاں | |
02 | میگنیشیم کا فیتہ | بہت کم | ہاں | |
03 | کیروسین اسٹو کی بتی | کم وقت | ہاں | |
04 | کوئلہ | کم وقت | نہیں | |
05 | چارکول | تھوڑا وقت | نہیں | |
06 | کافور | |||
07 | ||||
08 | اپلیاں | وقت لگتا ہے | ہاں | |
09 | لکڑی | وقت لگتا ہے | نہیں | |
10 | چراغ کی بتی | کم وقت | ہاں |
آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ ایک موم بتی شعلے کے ساتھ جلتی ہے جبکہ چارجول نہیں جلتا ۔چند اشیاء شعلے کے ساتھ جلتی ہیں لیکن چند اشیاء کے جلنے سے شعلہ نہیں بنتا۔ موم بتی پگھل کر جلتے ہوئے گیس اور دھوئیں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور شعلہ بنتا ہے۔ لیکن چارکول تبخیر نہیں ہوتا اس لئے وہ شعلہ نہیں بنا سکتا ۔ ایندھن اس وقت آگ پکڑ لیتا ہے جبکہ وہ گیسی حالت میں ہو۔ پکوان گیس ‘اسپرٹ اور پٹرول جلد گیسی حالت میں تبدیل ہوتے ہیں اس لئے وہ آگ کو جلد پکڑ لیتے ہیں ۔
نتیجہ:-
مختلف ایندھن کا جلنے کا وقت اور طرز عمل مختلف ہوتا ہے۔