DEFINITION OF PHYSICS

  جب سے  انسان  اس کرہءارض پر آیا ہے،اس نے ہر چیز  کو بغور دیکھا ہے۔انسان کے مشاہدات سے اسے قیمتی معلومات حاصل ہو ئیں۔پھر انسان نے اپنے مشاہدات کو پرکھنے کے لیے مختلف تجربات کئے۔اس طرح مشاہدات اور تجربات سے حاصل ہونے والے علم کو ،انسان نے “سائنس  نام دیا۔

لفظ سائنس لاطینی لفظ’Scientia’سے لیا گیا ہے۔جس کا مطلب ہے،”علم”۔ جب انسان نے کافی  ترقی  کرلی تو اس مزید چھوٹی شاخیں  بنانی پڑی۔

سائنس سے کیا مراد ہے؟

سائنس سے مراد وہ علم ہےجس میں مختلف نظریات ‘قوانین اور تجربات کے ذریعہ جانچ کرکے سچائی کا اظہار کیا جاتا ہے۔سائنس منظم طور پر حاصل کردہ معلومات کو کہا جاتا ہے۔سائنس ایک درجہ بند علم ہے جو طرز زندگی یا سچائی کا انکشاف کرتی ہے۔سائنس ایک طریقہ تحقیق بھی ہے۔ سائنس مسلسل مشاہدات ‘تجربات ‘استعمالات اور ثبوتوں کے ذریعہ اپنے آپ سے متعلق واقفیت حاصل کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کا طریقہ ہے۔

                                                                                                                       دنیا اور اس کے قدرتی اصولوں سے متعلق مشاہدہ’حقائق کو دریافت کرتے ہوئے بالترتیب سلسلہ وار حاصل کیا جانے والا علم سائنس کہلاتا ہے۔

ہمارے اطراف واکناف میں پائے جانے والے ماحول کے مشاہدے کے ذریعہ تصورات ‘اصولوں اور نظریات کو قائم کرتے ہیں اور انھیں روز مرہ زنددگی میں استعمال کرتے ہوئے ان کی جانچ کرتے ہیں اور ان کی تصدیق کرتے ہیں اور انھیں حسب ضرورت تبدیل کرتے ہوئے اپنی معلومات کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ یہی عمل دراصل سائنس ہے۔

سائنس مسلسل حاصل کردہ معلومات کا ذخیرہ ے۔ علم سائنس میں مسلسل تجربات کے ذریعہ نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں اور اس کے ذریعہ اپنی حاصل کردہ سابقہ معلومات میں مسلسل اضافہ ہوتا ریتا ہے۔ اسی لئے سائنس کو “BODY OF KNOWLEDGE ”   کہا گیا ہے۔

لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہہ حاصل معلومات کا ذخیرہ ہی سائنس ہے۔علم سائنس میں کسی پہلو میں یا شئے کے بارے میں فیصلہ کرنا اور نظریہ  قائم کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔کیونکہ کسی پہلو یا شئے کے متعلق جدید معلومات حاصل ہونے سے نئے اصول وضوابط سامنے آتے ہیں۔سائنس عارضی ہوتی ہے اور مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔سائنس ایک منظم اکتساب ہے۔سائنس کی ترقی اس کی سابقہ معلومات اور قایم کردہ اصولوں اور ضوابط پر مبنی ہوتی ہے۔یہہ ایک مسلسل انداز میں حاصل ہونے والا علم ہے۔مختلف لوگوں نے سائنس کی مختلف تعاریفیں پیش کی ہیں۔ سائنس کی تعریف ہم اس طرح سے بھی کرسکتے ہیں۔سائنس درجہ بند معلومات ہیں جو فطرت کے طرز عمل کے با ضابطہ مطالعہ سے حاصل ہوتی ہے۔اس اعتبار سے سائنس حقیقتوں’ نتیجوں اور کلیات کا ذخیرہے’جو آزمودہ تجربات کی بنیاد پر مظاہروں کی تشریح کرتا ہے۔ یہہ صرف معلومات کا ذخیرہ نہیں بلکہ عمل کا سلسلہ ہے۔ 

سائنس۔

          مادی اشیاء کے متعلق معلومات حاصل کرنا ۔(Natural Philosophy).اس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فزیکل سائنس(طبعیات)۔۔۔بے جان اشیاء کے متعلق علم 

بائیولو جیکل  سائنس (حیاتیات) ۔۔۔۔۔جاندار اشیاء کے متعلق علم

فزکس (طبعیات)  PHYSICS ۔

. مادہ،توانائی (Energy) اور ان کے مابین باہمی تبدیلی  کا مطالعہ فزکس  کہلاتا ہے۔

.  دنیا کی ہر وہ شئے جو کمیت (Mass) رکھتی ہے اور جگہ گھیرتی ہے،اس کو مادہ (Matter) کہتے ہیں۔

. کسی بھی جسم کی کام کرنے کی صلاحیت کو توانائی(Energy)کہاجا تا ہے۔

آئینسٹائین کی مساوات E=mc2

E= energy 

m=mass

c=speed of Light 

اس مساوات  میں  ہم انرجی کو کمیت میں  تبدیل کر سکتے ہیں  اور کمیت  کو انرجی میں۔جب کسی سے ہم اس کی طبیعت  پوچھتے ہیں تو ہمارا پوچھنے کا مطلب یہہ ہوتا ہے کہ “کیا آپکے پاس  انرجی اور مادہ ہے،اس کا توازن برقرار ہے۔اسی لیے  فزکس کو اردو میں  طبعیات  کہا جا تا ہے۔

طبعیات کی شاخیں (Branches of Physics) 

1.میکانیات(Mechanics)

2.حرکیات حرارت ( Thermodynamics )

3.آواز(Sound)

4.روشنی(Light)

5.برقی مقناطیسیت (Electromagnetism)

6.ایٹمی اور سالماتی طبعیات (Atomic and Molecular Physics)

7.جوہری توانائی (Nclear Physics)

8.پلازمہ طبعیات (Plasama Physics)

9.ٹھوس حالت طبعیات (Solid State Physics)

میکانکس(MECHANICS):-

           طبعیات کی وہ شاخ جس میں اجسام کی حرکات کے اثرات  اور وجوہات کا مطالعہ کیا جاتاہے،مطلب کہ کوئی جسم حرکت کر رہا ہے تو  ماحول پر اس کے اثرات کیا ہیں ۔ا س کی حرکت کی وجہہ کیا ہے ۔مثلا ایک پن چکی(WIND MILL)کے پنکھ کیوں حرکت کرتے ہیں۔ایک راکٹ PROJECTILE حرکت کیوں کرتا ہے۔اورپنڈولم آگے اور پیچھے حرکت کیوں کرتا ہے اور انکی حرکت کی وجہہ اور ان کے اثرات کیا ہیں۔

حرحرکیات (THERMODYNAMICS):-

         طبعیات کی وہ شاخ جس میں حرارت کی ماہیت،اس کے اثرات اور انتقال کا مطالعہ کیا جاتاہےکہ حرارت کا نیچر کیا ہے،کیسی ہوتی ہے،اس کا ماحول پر کیا اثرات ہیں۔اگر حرارت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ہوتو کون کونسےطریقے ہے۔

حرارت کے منتقل کرنے کے تین طریقے ہیں۔

1.Conduction 

2.Convection

3.Radiation