مائعات کی برقی موصلیت                                            

               ELECTRIC CONDUCTIVITY OF LIQUIDS

اس سبق میں ہم ” مائعات کی برقی موصلیت کے بارے میں جانیں گے۔اس میں ہم مائعات جیسے پانی، رائی کا تیل ،زیتون کا تیل،ڈیزل، دودھ، پھلوں کے رس، کھوپرے کا تیل، میٹھا تیل، کشیدہ پانی، نمک والا پانی، شکر والا پانی، لیمو کا رس، پٹرول، وغیرہ برقی موصل ہے یا نہیں تجربہ کے ذریعہ معلوم کریں گے اور نتیجہ کو جدول میں درج کریں گے۔

  • برقی رو تانبہ’ المونیم’ پیتل’ لوہا وغیرہ دھاتوں میں سے گزرتی ہے۔
  • چند اشیاء جو اپنے اندر سے برقی رو گزرنے دیتی ہیں”موصل برق CONDUCTOR ” کہلاتےہیں۔
  • چند اشیاء جو اپنے اندرسے برقی رو گزرنے نہیں دیتی ہیں” ناقص موصل برق INSULATOR “کہلاتے ہیں۔
  • دھاتیں اچھی موصل برق ہوتی ہیں۔
  • LED میں روشنی کی مقدار برقی دور میں برق کے مقدار پر منحصر ہوتی ہے۔
  • LED میں جڑے ہوئے تاروں کو لیڈس کہتے ہیں۔ ایک لیڈ دوسرے لیڈ سے کسی قدر بڑا ہوتا ہے۔
  • بڑا لیڈ ہمیشہ مثبت برقیرے سے جوڑا جاتا ہے اور چھوٹا لیڈ ہمیشہ منفی برقیرے سے جوڑا جاتا ہے۔
  • کشیدہ پانی ناقص موصل برق جبکہ نمک والا پانی اچھا موصل برق ہے۔
  • نل’بورویل’ تالاب وغیرہ سے حاصل کئے پانی چند نمکیات اور معدنیات حل شدہ ہوتی ہیں۔ اس لئے یہہ اچھے موصل برق ہوتے ہیں۔
  • نمک کا پانی ایک اچھا موصل برق ہے۔
  • جس طرح پانی میں ایصال برق ہوتا ہے۔اسی طرح دوسرے اور مائعات جیسے ترشے ‘اساس اور نمک کے محلول میں برقی خانہ میں بھی اچھی طرح ایصال برق ہوتا ہے۔
  • آلو پر برقی رو کے اثر کی جانچ کرنے پر مثبت برقیرہ سے جڑے ہوئے تار کے اطراف آلو پرسبز آمیزہ نیلا نشان دکھائی دےگا۔
  • آلو پر یہہ سبز آمیز نیلا نشان کیمیائی تغیر کی وجہہ سے ظاہر ہوا۔
  • تمام جاندار اپنے اندر ایک برقی دور رکھتے ہیں جو ان کی زندگی کا اصل ذریعہ ہے۔
  • ولٹا خانہ :-

          1800ء میں وولٹا نے پہلا برقی خانہ بنایا جس میں تانبہ اور جست کی تختیوں کو سلفیورک ترشہ میں ڈبویا گیا اور لفظ ولٹیج  VOLTAGE بھی اسی کے نام سے اخذ کیا گیا ہے

  • برقی خانے میں برقی رو تانبہ کے تار سے جست کے ٹکڑے کی طرف گزرے گی ان تاروں کو برقیرے اور ہلکائے سلفیورک ترشہ کو برق پاشیدہ کہتے ہیں۔ یہاں پر کیمیائی توانائی برق پاشیدگی کے طریقے سے برقی توانائی میں تبدیل ہوتی ہے۔
  • ایک دھات پر دوسری دھاتی پرت چڑھانے کو برقی ملمع کا ری کہتے ہیں ۔
  • صنعتوں میں بڑے پیمانے پر برقی ملمع کاری کے ذریعہ کم قیمتی دھات پر زیادہ قیمتی دھات کی پرت جمائی جاتی ہے۔
  • اکثر مشینوں کے پرزوں پر کرومیم کی ملمع کاری کی جاتی ہے۔
  • برقی ملمع کاری آرائش اور مزین کاری کےلئے بھی کی جاتی ہے۔
  • لوہے کے مقابلے میں ٹن سے ملمع کاری کئے ہوئے لوہے کے برتن میں غذاء محفوظ کیا جاتا ہے۔
  • لوہے کے مقابلے میں ٹن سے غذاء کم تغیر پذیر ہوتی ہے۔
  • جست کی ملمع کاری کو لوہے کے پلوں’ آٹو موبایئل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ایصال برق کرنے والے بہت سے مائعات ترشے ‘ اساس اور نمکوں کے محلول ہوتے ہیں۔
  • برق پاشیدے اس شئے کے محلول ہوتے ہیں جس میں برقی رو گزرتی ہے۔
  • برقی ملمع کاری برق پاشیدگی کے ذریعہ ممکن ہے۔