قوت FORCE
OTHER TOPICS LINKS:-
FA 3 QUESTION PAPER ,FRICTION SUMMARY ,SYNTHETIC FIBERS AND PLASTIC ,COAL AND PETROLIUM ,COMBUSTION,FUEL AND FLAME,LAB 8th ACTIVITIES 12,LAB 8th ACTIVITIES 345 ,ELECTRIC CONDUCTIVITY IN LIQUIDS, SOME NATURAL PHENOMENUA
کہتے ہیں۔ FORCE ” کھینچنے اور ڈھکیلنے کے عمل کو “قوت
ڈھکیلنا PUSH
کسی جسم پر بیرونی قوت عائد کرنے پر وہ جسم آگے کی طرف حرکت کرتا ہے یا جسم کا قوت زیر اثر آگے کی طرف بڑھنا “ڈھکیلنا ” کہلاتا ہے۔جس سمت میں ڈھکیلا جاتا ہے اسی سمت میں جسم آگے حرکت کرتا ہے۔
کھینچنا PULL :-
کسی جسم پر بیرونی قوت عائد کرنے پر وہ جسم پیچھے کی طرف حرکت کرتا ہے یا جسم کا قوت کے زیر اثر پیچھے کی جانب حرکت کرنا “کھینچنا ” کہلاتا ہے۔ جس سمت میں جسم کو کھینچا جاتا ہے’جسم بھی اسی سمت حرکت کرتا ہے۔
قوت دو قسم کی ہوتی ہے۔TYPES OF FORCE
(1) مس کرنے والی قوت (2)مس نہ کرنے والی قوت
(1)مس کرنے والی قوتCONTACT FORCE :-
ایسی قوت جس میں دواجسام راست طور پر مس کر تے ہیں،مس کرنے والی قوت(Contact Force) کہلاتی ہے ۔
مثلاً (1)عضلاتی قوت،(2) رگڑ کی قوت،(3) عمودی قوت،(4) تنا ؤ
(1)عضلاتی قوتMUSCULAR FORCE :-
جو قوت ہم اپنے عضلات کے ذریعہ سے صرف کرتے ہیں “عضلاتی قوت ” کہلاتی ہے۔
مثلا۔سائیکل چلانا ،ٹوتھ پیسٹ سے پیسٹ نکالنا
(2) رگڑکی قوت FRICTIONAL FORCE :-
کسی جسم کے دوسرے جسم کی سطح پر حرکت کرتے وقت عائد ہونے والی مزاحمت ہی “رگڑ”کہلاتی ہے۔کسی سطح کے بہ لحاظرگڑ کی سمت ہمیشہ حرکت کی سمت کے مخالف ہوتی ہے۔
(3)عمودی قوتNORMAL FORCE :-
وہ سمت جو کسی سطح سے عمودوار واقع ہوتی ہے “عمودی سمت ” کہلاتی ہے۔اس طرح ایک ایسی قوت جو کوئی ٹھوس سطح پر عمودی سمت میں ہوتی ہے’ “عمودی قوت” کہلاتی ہے۔
(4) تناؤTENSION :-
جب آپ کسی رسی یا تار کو کھینچتے کی کوشش کرتے ہیں تو رسی یا تار کی جکڑ کو تناؤ کہتے ہیں۔تناؤ ایک مس کرنے والی قوت ہے۔
(2)مس نہ کرنے والی قوت FIELD FORCE :-
ایسی قوت جو بغیر مس کرے کسی شئے کو اپنی طرف کشش یا دفع کرتی ہے مس نہ کرنے والی قوت(Field Force) کہلاتی ہے۔اس کو ہم فاصلاتی قوت بھی کہتے ہیں۔
مثلا (1)مقناطیسی قوت،(2)بر قی سکونی قوت،(3)تجاذبی قوت
(1)مقناطیسی قوت MAGNETIC FORCE :-
مقناطیس میں دو قطب پائے جاتے ہیں ۔ شما لی قطب اور جنوبی قطب ۔یکساں قطب ایک دوسرے کو دفع اور غیر یکساں مخالف قطب ایک دوسرے کو کشش کرتے ہیں ۔
یہہ کشش اور وفع کی قوتیں مقناطیسی قوتیں کہلاتی ہیں ۔ مقناطیس کے یکساں اور مخالف قطب، کشش اور دفع مس کئے بغیر کرتے ہیں ۔ لہذا مقناطیسی قوت ایک میدانی قوت ہے)
Field Force ) ہے ۔ مقناطیس کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں ، جیسے سلاخی مقناطیس،
گھڑ نال مقناطیس، دائروی مقناطیس، چھلا نما مقناطیس وغیرہ ۔مقناطیس میدان سہ ابعادی علاقہ ہے ۔
(2)برقی سکونی قوت ELECTROSTATIC FORCE :-
برقی بار رکھنے والے جسم کی وہ قوت جو کسی برقی با ر یا غیر برقی بار والے اجسام کو متاثر کرتی ہے۔”برقی سکونی قوت” کہلاتی ہے۔
(3) تجاذبی قوت GRAVITATIONAL FORCE:-
اگر کسی شئے کو اوپر کی جانب پھینکا جائے تو وہ نیچے کی جانب واپس آتا ہے ‘ایک ایسی قوت جو اس شئے کو نیچے کی جانب کھینچتی ہے “تجاذبی قوت ” کہلاتی ہے۔کائینات میں پائے جانے والے ہر دو اجسام کے درمیان یہ قوت پائی جاتی ہے۔ اجسام مس نہ کرتے ہو تب بھی قوت عمل کرتی ہے ۔اس لئے یہ ایک میدانی قوت ہے۔
FA 3 QUESTION PAPER ,FRICTION SUMMARY ,SYNTHETIC FIBERS AND PLASTIC ,COAL AND PETROLIUM ,COMBUSTION,FUEL AND FLAME,LAB 8th ACTIVITIES 12,LAB 8th ACTIVITIES 345 ,ELECTRIC CONDUCTIVITY IN LIQUIDS, SOME NATURAL PHENOMENUA