رگڑ FRICTION
- دو متصل جسموں کی سطحوں پر ان کی اضافی حرکت کی مخالف سمت میں عمل کرنے والی قوت کو “رگڑ کی قوت “کہا جاتا ہے۔
- رگڑ کے اقسام حسب ذیل ہیں۔
- سکونی رگڑ
- مائل رگڑ
- سیالی رگڑ
- رولنگ رگڑ
سکونی رگڑ:- سکونی رگڑ اس وقت عمل میں آتی ہے جبکہ مختلف اجسام کی سطحیں ایک دوسرے کے بہ لحاظ حالت سکون میں واقع ہوں چاہے ان پر کوئی بیرونی قوت بھی عمل کرتی ہو۔
مائل رگڑ:- مایل رگڑ وہ رگڑ ہے جو اس وقت عمل میں آتی ہے جبکہ کسی جسم کی سطح دوسرے جسم کی سطح کے بلحاظ حرکت میں آتی ہے۔
سیالی رگڑ:-جب سیال میں کوئی شئے حرکت کرتی ہے تو سیال بھی ان پر رگڑ کی قوت ڈالتے ہیں۔گیسوں اور مائعات کو سیال کہتے ہیں۔
رولنگ رگڑ:-جب کوئی جسم دوسرے جسم پر گھومتا ہے تو اس رگڑ کو رولنگ رگڑ کہتے ہیں۔یہی عمل بال بیرنگ کا اصول کہلاتا ہے۔
- کوئی جسم اسی وقت نا ہموارہے۔جب کہ اسی وقت نا ہموار حرکت کرتا ے جب کہ اس پر حاصلہ قوت عمل کرتی ہو۔
- کتاب پر میز کے ذریعہ عمل کرنے والی افقی قوت کو “رگڑ “یا “قوت رگڑ” کہتے ہیں
- میز پر رکھی کتاب پر عموداٌ دو قوتیں عمل کر تی ہیں۔(1) تجاذبی قوت (2) عمودی قوت
- خط مستقیم میں کسی متحرک جسم کی رفتارمسلسل بدلتی ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ جسم اسراع کے ساتھ حرکت کر رہا ہے۔
- رگڑ کی قوت جسموں کت تماسی رقبے پر منحصر نہیں ہوتی۔
- رگڑ کی قوت راست متناسب ہوتی ہے عمودی قوت کے۔
- رگڑ کے بغیر چلنا یا دوڑنا ناممکن ہے۔
- رگڑ کی عدم موجودگی سے ہم لکھ نہیں سکتے، نہ ہی عمارتیں تعمیر کر سکتے ہیں۔
- رگڑ تما م مشینوں کے لئے مناسب نہیں۔
- رگڑ کو کم کرنے لئے چکنائیوں ،تیل اور گریس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- رگڑ سے حرارت پیدا ہوتی ہے۔
- رگڑ بعض دفع فائیدہ مند اور بعض مرتبہ نقصان دہ ہوتی ہے۔
- جن اشیاء سے رگڑ کو کم کیا جاتا ہے انھیں چکنائیات کہاجاتا ہے۔
- کسی مشین کے حرکت کرنے والے حصوں میں آئیل یا گریس لگانے پر متحرک سطحوں کے بیچ آئیل کی تہہ بنتی ہے اس طرح مشینوں میں رگڑ کم ہوتی ہے ۔جس کی وجہہ سے پرزے نہیں گھستے ۔
- جوتوں میں کھانچے ہونے سے فرش پر گرفت جمی رہتی ہے۔
- مشینوں کے گھومنے والے شافٹس کے درمیان رگڑکو کم کرنے کے لئے بال بیرنگ استعمال کئے جاتے ہیں۔
- مائع کی پرتیں اورمائع کی سطح دونوں گلاس کی سطح سے تماس میں رہنے کی وجہ سے قوت رگڑ پیدا ہوگی۔جس کی وجہ سے پانی ساکن ہوجاتا ہے۔
- جب سیال میں کوئی شئے حرکت کرتی ہے تو سیال بھی ان پر رگڑ قوت کی ڈالتے ہیں ۔مائعات کی اس قوت Drag کو کہتے ہیں۔