حرارت

  • اونی اور گہرے رنگ کے کپڑے ہم موسم سرما میں پہنتے ہیں۔
  • ہلکے رنگ کے کپڑے ہم گرما میں پہنتے ہیں۔
  • کوئی جسم ٹھنڈا ہےیا گرم ہے’ اظہار کا درجہ ہی اس شئے کی” تپش” کہلاتی ہے۔
  • پانی کو جوش دینے پر وہ آبی بخارات میں تبدیل ہوتا ہے۔
  • حرارت توانائی کی ایک شکل ہے۔
  • حرارت زیادہ تپش والے جسم سے کم تپش والے جسم میں منتقل ہوتی ہے۔
  • توانائی کی وجہ سے کسی چیز کا سرد یا گرم ہونا حرارت ہے۔
  • حرارت اور تپش دونوں الگ الگ ہے۔
  • تپش کسی جسم کی حراری توانائی کی پیمائش ہے۔
  • تھرما میٹر(تپش پیما) کی مدد سے تپش کی پیمائش کرتے ہیں۔
  • پانی کو گرم کرنے سے پھیلتا اور ٹھنڈا کرنے پر سکڑتا ہے۔
  • پارہ اور الکوحل میں تپش پیما میں بطور مائع استعمال کیا جاتا ہے۔
  • پارہ:-پارہ کو تپش پیما میں اس لئے استعمال کرتے ہیں کہ پارہ کا پھیلاؤ ہموار ہوتا ہے ۔ یہہ غیر شفاف اور چمکدار ہے اور کانچ کی دیواروں سے نہیں چمٹتا۔یہہ ایک اچھا موصل حرارت ہےاور بہ آسانی خالص حالت میں دستیاب ہے۔
  • الکوحل:- الکوحل کو تپش پیما میں اس لئے استعمال کرتے ہیں کہ یہہ کم تپش کو ریکارڈ کر سکتا ہے اور اس کا پھیلاؤ فی درجہ سنٹی گریڈ میں اضافہ  سے ہوتا ہے ۔اس کا رنگ کافی چمکدار ہوتا ہے اس لئے اس کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
  • وہ مستقل تپش جس پر مادہ ٹھوس سے مائع میں تبدیل ہوتا ہے’ اس تپش کو نقطہ اماعت کہتے ہیں۔
  • وہ مستقل تپش جس پر مادہ مائع سے گیسی حالت میں تبدیل ہوتا ہے اس کو نقطہ جوش کہتے ہیں۔
  • پانی کا نقطہ جوش 1000 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
  • 1593ء میں گیلیلیو نے پہلا تپش پیماء ایجاد کیا۔
  • ہوا گرم ہونے پر پھیلتی ہے اور ٹھنڈا کرنے پر سکڑتی ہے۔
  • انسانی جسم کی نارمل تپش 370 ڈگری سنٹی گریڈ اور 98.6   فارن ہیٹ ہوتی ہے۔
  • ہمارے اطراف 150-200 ڈگری سنٹی گریڈ ہوجائے تب ہم سردی محسوس کرتے ہیں۔
  • کسی دن کی اعظم ترین (زیادہ سے زیادہ) اور اقل ترین ( کم سے کم) تپش کی پیمائش کے لئے استعمال ہونے والا تپش پیماء سکس اعظم اور اقل ترین تپش پیماء کہلاتاہے۔
  • طبی تپش پیماء کے ذریعہ ڈاکٹرس جسم کی تپش دریافت کرتے ہیں۔
  • طبی تپش پیماء پر دو پیمانے ایک سیلسیس اسکیل اور دوسرا فارن ہیٹ اسکیل ہوتا ہے۔
  • طبی تپش پیماء کو استعمال سے پہلے اینٹی سیپٹک محلول سے صاف کرلیں۔
  • تھرمیسٹر تھرما میٹر خاص کر نو نہالوں کی پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
  • پارہ ایک زہریلا مادہ ہے۔
  • عددی تپش پیماء (ڈیجیٹل تھرما میٹر)میں پارہ استعمال نہیں ہوتا۔
  • تجربے خانے میں استعمال ہونے والے تپش پیماء کو لیباریٹری تھرما میٹر کہتے ہیں۔ جس سے اشیاء کی تپش بھی معلوم کی جاتی ہے۔