کیا مادہ خالص ہے؟ ? IS MATTER PURE
9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES SUMMARY , IS MATTER PURE SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT SUMMARY , SOUND SUMMARY
- خالص PURE کا مطلب ایسی شئے ہوتی ہے جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہو‘لیکن کیمیاءمیں خالص کامطلب کچھ اور ہی ہوتا ہے۔
- دودھ میں ایک سے زائید اجزاءپائے جاتےہیں۔لہذادودھ کوآمیزہ MIXTURE کہا جائےگا،جس میں ملائی‘کریم‘مسکہ وغیرہ پایاجاتا ہے۔
- ہلکے اور وزنی اجزاءکو الگ کرنےکےلئے جو مشین استعمال کی جاتی ہے اسے مرکز گریز مشین (Centrifuge)کہا جا تا ہے۔
- مرکزگریز کا طریقہ لیبارٹری میں جہاں پر طبی جانچ ہوتی ہے‘خون کی جانچ ‘پیشاب کی جانچ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔
- کئی اشیاء جنھیں ہم خالص کہتے ہیں ‘دراصل کئی اجزاء کا آمیزہ ہوتی ہے ۔
- پانی میں بعض نمک اور معدنیات کچھ مقدار شامل رہتی ہیں۔
- مادی اشیاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔۱۔خالص (متجانس) ۲۔آمیزہ (غیر متجانس)
- متجانس آمیزہ Homogeneous:ایسا آمیزہ جس میں ذرات یکساں طور پر شامل رہتے ہیں ۔جیسے گیسوں کا آمیزہ ،پانی میں شکر
- غیر متجانسHetereogeneous :ایسا آمیزہ جس میں ذرات یکساں طور پر شامل نہیں رہتے ہیں۔جیسے تیل اور سرکہ،نیفتھلین اور پانی ۔
- کسی محلول کے اندر جو جز کم مقدار میں پایاجاتا ہے اسے منحل (SOLUTE)کہتے ہیں۔
- محلل وہ جز ہوتا ہے جس میں منحل کو حل کر لیتا ہے (SOLVENT)کہلاتا ہے۔
- محلول =منحل +محلل
- تمام محلول آمیزہ ہوتے ہیں جبکہ تمام آمیزے محلول نہیں ہوتے ۔
- مشروبات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اچھی طرح ھک ہوتی ہے۔9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES SUMMARY , IS MATTER PURE SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT SUMMARY , SOUND SUMMARYTELANGANA BOOKS