حرکت اور وقت

  • ہمارے اطراف گاڑیوں کا چلنا’ پرندوں کا اڑنا’ انسانوں کا چلنا اور دوڑنا’ سائیکل چلانا حرکت ہے۔
  • ہمارے اطراف عمارتیں’ بورڈز’ برقی کھمبے’ درخت ساکن حالت میں ہیں۔
  • کسی دیئے گئے وقفہ میں کوئی جسم اس وقت حالت حرکت میں کہلائے گا جب بلحاظ مقام اس میں تبدیلی واقع ہو۔
  • کسی دیئے گئے وقفہ میں کوئی جسم اس وقت حالت سکون میں کہلائے گا جب بلحاظ مقام اس میں تبدیلی واقع  نہ ہو۔
  • ایک جسم بلحا ظ مقام حالت سکون میں ہے تو اسی وقت بلحاظ دوسرے مقام کے وہ حالت حرکت میں ہوگا۔ یہہ حرکت مشاہدہ کے لئے اضافی حرکت ہے۔
  • اگر کوئی جسم مساوی وقفوں میں مساوی فاصلہ طئے کرے تب’ اس جسم کی حرکت کو ہموار حرکت کہتے ہیں۔
  • اگر کوئی جسم مساوی وقفوں میں مساوی فاصلہ طئے نہ کرے تب اس جسم کی حرکت کو غیر ہموار حرکت کہتے ہیں۔
  • حرکت کے اقسام

    • انتقالی حرکت
    • گردشی حرکت
    • اہتزازی حرکت
  • اگر متحرک جسم کے تمام حصے’حرکت کی سمت میں حرکت کرتے ہوں تو ایسی حرکت کو “انتقالی حرکت” کہتے ہیں۔
  • اگر جسم انتقالی حرکت کے ساتھ خط مستقیم میں حرکت کررہا ہو تب اس حرکت کو “مستقیمی حرکت ” کہتے ہیں۔
  • اگر جسم انتقالی حرکت کت ساتھ منحنی راستے پر حرکت کررہا ہو تو تب اس حرکت کو “منحنی حرکت “کہتے ہیں ۔
  • گردشی حرکت کا مطلب یہہ کہ حرکت کرنے والے جسم کے تمام ذرات متعینہ نقطہ کی نسبت یا محور گردش کی نسبت سے دائروی راستہ اختیار کرتے ہیں۔
  • ایک متعینہ نقطہ سے کسی شئے کی آگے پیچھے یا اوپر نیچے’ دائیں اور بائیں جانب ایسی حرکت جو ایک ہی راستے پر ہو” اہتزازی حرکت ” کہلاتی ہے۔
  • کسی جسم کی حرکت تیز ہے آہستہ ہے، طئے کرنے کے لئے کیا ہمیں یہہ جاننا ضروری ہے کہ ایک جسم کا طئے شدہ فاصلہ اور استعمال شدہ وقت کیا ہے۔
  • وقت کی پیمائش کی اکائی کے طور پر منٹ’ گھنٹے’ ہفتے’ پندرہ روزہ’مہینے’ موسم لئے جاتے ہیں۔
  • ابتداء میں وقت کی پیمائش کے لئے ریت کی گھڑی اور سورج کے سایہ کے اعتبار سے کی جاتی تھی۔
  • اب وقت کی پیمایش کے لئے ہاتھ کی گھڑی ‘دیوار کی گھڑی ‘الکٹرانک گھڑی(ڈیجیٹل گھڑی) استعمال کی جا رہی ہیں۔
  • کچھ دہے قبل رقاص والی گھڑیاں استعمال کرتے تھے۔
  • چل رکنی گھڑی کے ذریعہ کسی بھی واقع کی پیمائش صحت کے ساتھ کی جاتی ہے۔
  • وقت کی اکائیاں

1 منٹ—60 ثانیہ                       

1 گھنٹہ—60 منٹ                  

1 دن— 24 گھنٹے               

1 سال—365 دن                 

1 دہا—10 سال

1 صدی—10 دہے (100 سال)          

1 میلینیم—10 صدی  (1000 سال)