حرکت02-MOTION
9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES SUMMARY , IS MATTER PURE SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT SUMMARY , SOUND SUMMARY
فرہنگ MEANING
فاصلہ –راستہ کا طول
نقل مکان—راستہ کا مختصر طول
اوسط چال – فی اکائی وقت میں طئے کردہ فاصلہ
اوسط رفتار—خاص سمت میں فی اکائی وقت میں طئے کردہ نقل مکان ہے
لمحاتی چال—کسی لمحہ پر چال ‘لمحاتی چال کہلاتی ہے
رفتار—ایک خاص سمت میں چال ہی رفتار کہلاتی ہے
اسراع—کسی جسم کی رفتار کی شرح میں تبدیلی ہے
ہموار اسراع—اگر کسی جسم کی اسراع مستقل ہو تب حرکت کو ہموار اسراع کی حرکت کہا جاتا ہے
منفی اسراع/ابطاع—کسی جسم کی رفتار کی تبدیلی کی شرح منفی ہو
سمتی مقدار—کسی طبعی مقدار میں اگر متعینہ سمت ہوتو ایسی طبعی مقدار کو سمتی مقدار کہتے ہیں۔ مثلاٌ رفتار ٗ نقل مکان
غیر سمتی مقدار—ایسی طبعی مقدار جو بغیر کسی سمت کے ظاہر کی جاتی ہے غیر سمتی مقدار کہلاتی ہے۔مثلاٌ فاصلہٗ وقت
ہموار حرکت—کسی جسم کی رفتار مستقل ہو تو تب ہموار حرکت کہتے ہیں
غیر ہموار حرکت—کسی جسم کی رفتات میں تبدیلی کو غیر ہموار حرکت کہتے ہیں۔
اہم نکات MAIN POINTS :-
- سب سے پہلے گیلیلیو نامی سائنسداں نے مائل مستویوں پر حرکت کرنےوالی گیندوں کے مطالعے سے حرکت کے نظریات پیش کئے۔
- کسی شئے کی حرکت کے تعین کا انحصار مشاہدہ پر ہوتا ہے لہذا “حرکت ” مشاہدہ اور وہ جسم (جس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے)کی اجتماعی خاصیت ہوتی ہے۔
- کسی جسم کو اس وقت حالت حرکت میں کہا جائے گا جب اس کی حالت مسلسل وقت کے ساتھ مشاہدے کے لحاظ سے بدلتی ہوگی ۔
- کسی طبعی مقدار میں اگر متعینہ سمت ہوتو ایسی مقدار کو سمتی مقدار کہتے ہیں
- ایسی طبعی مقدار جو بغیر کسی سمت کے ظاہر کی جاتی ہےٗ غیر سمتی مقدار کہلاتی ہے۔
- ایک سمتی مقدار کو کسی خطی قطعہ سے تیر ® کے نشان کے ساتھ ظاہر کیا جاتا ہے۔
- SI نظام میں فاصلے اور نقل مکان کی اکائی ‘ میٹرmeter ‘ہوتی ہے۔
- اکائی وقت میں طئے کردہ فاصلے کو اوسط چال کہاجاتاہے۔
- اوسط چال=مجموعی چال/وقت
- ایک خاص سمت میں چال ہی رفتار کہلاتی ہے
- فی اکائی وقت میں کسی جسم کا نقل مکان اوسط رفتار کہلاتا ہے
- اوسط رفتار =مجموعی نقل مکان /وقت
- اوسط رفتار ایک سمتی مقدار ہے۔ لہذا رفتار ‘ نقل مکان کی سمت میں ہوگی۔
- نقل مکا ن ایک سمتی مقداار ہے۔
- رفتار ایک سمتی مقدار ہے ۔جسے خطی قطعہ® کے ذریعہ ظاہر کیا جاتا ہے۔
- چال ایک غیر سمتی مقدار ہے۔
- رفتارکی اکائی SI نظام میں میٹر/سکنڈ ہے۔
- کسی جسم میں رفتار کی تبدیلی کی شرح “اسراع” کہلاتی ہے۔
- اسراع ایک سمتی مقدار ہے۔
- اسراع کی SIنظام میں اکائی میٹر/مربع سکنڈ ہوتی ہے۔
- کسی جسم کی رفتار بتدریج گھٹتی جاتی ہے ، ہم اسے ابطاع یا منفی اسراع کہتے ہیں۔
- ہموار اسراع دراصل اکائی وقت میں رفتار میں تبدیلی نسبت ہے۔
- کسی بھی لمحہ میں اسپیڈو میٹر میں چال ، لمحاتی چال کہلاتی ہے۔
- اگر ڈھال کی قدر زیادہ ہو تو چال بھی زیادہ ہوگی۔
- اگر ڈھال کی قدر کم ہوتب اس کی چال بھی کم ہوگی۔9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES SUMMARY , IS MATTER PURE SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT SUMMARY , SOUND SUMMARY TELANGANA BOOKS