اپنے جسم یا جسمانی اعضاء کو ہم مختلف طریقوں سے حرکت میں لاتے ہیں ،جب ہم ورزش یا کام کرتے ہیں
جلد کے اندر چند حصے حرکت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ،جنہیں ہم عضلات کہتے ہیں۔
عضلات ہمیشہ جوڑیوں میں کام کرتے ہیں۔
حرکات کا انحصارعضلات ،ہڈیوں اور جوڑوں پر مشتمل ہو تا ہے۔
جسم کےاعضاء کی حرکت ہڈیوں کے اطراف موجود عضلات کی جوڑیاں سکڑنے اور پھیلنے سے ہو تی ہے۔
چند عضلات کے سرے گول ،سفید ،رسّی نما ریشوں سے بنے ہوتے ہیں ۔جو ہڈیوں کو جوڑتے ہیں،ایسے ریشوں کی ساخت کو وَتر (TENDONS) کہتے ہیں۔جیسے کہنی کے اوپر کا جوڑ،گھٹنے کے نیچے اور ٹخنے کے قریب۔
جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں مختلف ہڈیاں آپس میں ملکر ایک ساخت بناتی ہیں ،اسی ساخت کو ڈھانچہ کہتے ہیں۔
رباط (Ligaments) ایک ریشہ ہے ،جو دو ہڈیوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔
سینے کے ہڈی اور ریڑھ کی ہڈی ایک دوسرے سے جوڑ کر ایک بکس کی شکل بناتے ہیں جسے RIB CAGE کہتے ہیں ۔
ریڑھ کی ہڈی (BACK BONE ) جو ایک لمبی ساخت ہوتی ہےاور پیٹھ کے درمیانی حصے سے نیچے گزرتی ہے ۔
فقرہ (VERTEBRACE) وہ چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہوتی ہیں جو ملکر ریڑھ کی ہڈی بناتی ہیں۔
نخاوی ڈور (SPINAL CORD ) ان ہی فقروں سے گزرتی ہے .
جسم کے نچھلے حصے میں دونوں جانب ایک جیسی ہڈیاں پائی جاتی ہیں ،اس کو عانی گھیرا (PELVIC GIRDLE )کہتے ہیں۔
کھوپڑی کے جوڑ ایک دوسرے سے جڑے رہتے ہیں ،اسی لئے انہیں غیر متحرک جوڑ (FIXED JOINTS ) کہا جا تا ہے۔
غضروف (CARTILAGE) یہ ایک ہڈی ہوتی ہے جو نرم اور لچکدار ہوتی ہے ،کان ، ناک ،پسلی اور سینے کی ہڈی کے درمیان کے چند حصے اسی سے بنے ہوتے ہیں۔
مختلف اقسام کے جوڑ: 1.چول نما جوڑ 2.گیند و پیالہ نما جوڑ(HINGE JOINT) 3.گھومنے والا جوڑ 4.غیر متحرک جوڑ(FIXED JOINT)