اعداد کا نظام NUMBER SYSTEM
- طبعی اعداد (NATURAL NUMBERS) :-تمام ہندسے {1,2,3,4,5,6,7,8,9}طبعی اعداد کہلاتے ہیں۔ جس کو انگریزی حروف “N” سے ظاہر کیاجاتا ہے۔
N={1,2,3,4,5,6,7,8,9}
- مکمل اعداد (WHOLE NUMBERS):–ایسے اعداد جو صرف مثبت صحیح اور صفر بھی شامل ہو مکمل اعداد کہلاتا ہے۔ جس کو انگریزی حرف “W” تعبیر کیا جاتا ہے۔W={0,1,2,3,4,5,6,7,8,9}
- صحیح اعداد(INTEGERS NUMBERS) :-
تمام مثبت اور منفی اعداد کے علاوہ صفر بھی شامل ہو” صحیح اعداد” کہلاتے ہیں جس کو حروف”I” یا”Z” سے ظاہر کیاجاتا ہے I or Z= {0 ,±1 ,±2 ,±3 ……}
- ناطق اعداد( RATIONAL NUMBERS):-
- ایسے اعداد جو p/q کی شکل میں ہو جہاں pاور qصحیح اعداد ہیں اورq≠0 ہے۔ Q={2/3, 4/5,…….}
- غیر ناطق اعداد(IRRATIONAL NUMBERS) :- ایسے اعداد جو ناطق عدد کی شکل میں نہ ہو یا جو p/qکی شکل میں نہیں لکھے جاتے ہو۔
- S or Q1={Ö2, Ö3,Ö5,….}
- حقیقی اعداد (REAL NUMBERS) :– تمام اقسام کے اعداد کے سٹ کو “حقیقی اعداد ” کہاجاتا ہے۔R={W,Q,S}
- جفت اعداد(EVEN NUMBERS) :-
ایسے اعداد جن کو ‘2’ سے تقسیم کرنے پر باقی “0” صفر بچتا ہو۔2,4,6,8,10……..
- طاق اعداد(ODD NUMBERS):-
ایسے اعداد جن کو “2” سے تقسیم کرنے پر باقی “1” بچتا ہو۔1,3,5,7,9……..
- مفرد اعداد(PRIME NUMBERS):-
ایسے اعداد جوخود اپنے اور عدد “1” کے علاوہ کسی اور عدد سے تقسیم ہو۔2,3,5,7……
- غیر مفرد اعداد(PRIME NUMBERS):-
ایسے اعداد جس کے اجزائے ضربی نکلتے ہو یا مفرد نہیں ہوتے ۔2,4,6,8,10……
- جڑواں مفرد اعداد (TWIN PRIME NUMBERS):-
ایسے اعداد کاجو ڑ جن میں موجود دونوں اعداد مفرد ہوتے ہیں اور ان کے درمیان کا فرق “2” ہوتا ہے۔ (3,5) (11,13) (17,19)….
- ہم مفرد اعداد (اضافی)(Co-PRIME NUMBER):-
جب کوئی دو اعداد کا مشترک جز ضربی (سوائے ‘1’ کے) نہیں ہوتا ہوتو ان اعداد کی جوڑی ۔(2,3) (3,4) (4,5) …….
- ملتف اعداد(COMPLEX NUMBERS) :-
ایسےاعداد جن میں ایک حصہ حقیقی اور دوسرا مجازی ہو اور دونوں کو جمع کی علامت کے ساتھ جوڑ ا جاتا ہے۔ a+ib
- ذواضعاف اقل مشترک (ذ-ا- م)(L.C.M):-
دو یا دو سے زیادہ اعداد کاقل ترین مشترک ضعف اعداد کہلاتا ہے ۔
- عاد اعظم مشترک (ع-ا-م)(H.C.F):-
دو یا دو سے زیادہ اعداد کا بڑے سے بڑا مشترک جز ضربی عاداعظم مشترک کہلاتا ہے۔
- رومن اعداد(ROMAN NUMBERS) :-
M D C L X V I رومن اعداد 1000 500 100 50 10 5 1 ہند عربی اعداد