آئینہ پر پڑنے والی نور کی شعاع ‘شعاع واقع ‘ کہلاتی ہے۔آئینہ سے ٹکراکر واپس ہونے والی شعاع — کہلاتی ہے۔( شعاع انعکاس)

انعکاس شدہ شعاع اور عماد کے درمیان بننے والا زاویہ کہلاتا ہے۔( زاویہ انعکاس )

آئینہ میں ہونے والی تبدیلی یعنی بننے والا خیال دایاں بایاں نظر آنا کہلاتا ہے۔( طرفی تبدیلی)

موٹر گاڑیاں ‘بس ‘سائیکل’وغیرہ میں ڈرائیور کے بازو میں لگائے جانے والے آئینہ ہوتے ہیں۔(عقب بین آئینہ )

مقعر اور محدب آئینوں کو —- کہا جاتاہے۔( کروّی آئینہ)

ایسا خیال جو پردہ پر حاصل نہیں کیا جا سکتا ہےصرف دیکھا جا سکتا ہے۔( مجازی خیال)

غیر مسطح یا کھردری سطح سے ہونے والے انعکاس کو کہا جاتا ہے۔( بے قاعدہ انعکاس )

موٹر گاڑیوں کے ہیڈ لائیٹ میں یہ آئینہ استعمال کیاجاتا ہے۔(مقعر آئینہ)

نور کا انعکاس چکنی سطح والی آئینوں سے ہوتاہے اس کو کہتے ہیں۔( با قا عدہ انعکاس)

پانی کے ذریعہ کا اتنا فیصد سمندروں میں پایاجاتا ہے۔( ٪97 )

گلیشیرش ‘قطبین میں برف کی شکل میں پانی اتنا فیصد پایاجاتا ہے۔( ٪2)

زیر زمین ‘ تالابوں ‘جھیلوں اور ندیوں میں موجود پانی کا فیصد ۔(٪1)

عالمی یوم آب اس دن منایا جاتا ہے۔( 22 مارچ)

پانی زندگی کے لئے پروگام کے تحت اس دہے کوبین القوامی پانی کے دہے کے طور پر منایا جاتا ہے۔( 2015-2005)

ناکارہ پانی کو تخلیص کرنے کے مراحل میں پانی Bar Screens میں سے گزارتے ہیں تاکہ۔( بڑی جسامت والی اشیاء کو علحٗدہ  کرسکے )

پانی میں موجود بیکٹیریا وغیرہ کو ختم کرنے کے لئے ان کیمیائی اشیاء کو ملایا جاتا ہے۔(کلورین اور اوزون)

مٹی کی اوپری پرت جو ذر خیز ہوتی ہے اوع نامیاتی چٹانوں سے تیار ہوتی ہے کہلاتی ہے۔( Humus )

مٹی میں بڑے بڑے ذرات کی مقدار زیادہ ہوتو ایسی مٹی کہلاتی ہے۔( ریتیلی مٹی )

مٹی میں اگر ریت کے چھوٹے ذرات پائے جاتے ہیں تو ایسی مٹی کہلاتی ہے۔( چکنی مٹی)

مٹی میں بڑے اور چھوٹے ذرات مساوی مقدار میں پائے جاتے ہیں ایسی مٹی کہلاتی ہے۔( Loam )

مٹی کی سب سے اوپری پرت ہیومس کو اس نام سے جانا جاتا ہے۔( O Horizon )

ھہری رنگ کے معدنی نمکیات سے بنی ہیومس جس میں بیج تنبیت پاتے ہیں اوع جرین نما پاتے ہیں ۔( A Horizon اس پرت کو Top Soil  بھی کہتے ہیں )

پانی کو نتھارنے والی پرت جو ریت سے بنی ہوتی ہے۔( E Horizon )

E Horizon کی پرت سے پانی کے نتھرنے کے ساتھ نمکیات کا اندرونی پرتوں تک پہنچنا کہلاتا ہے۔ (Eluviation Leaching )

چکنی مٹی پرت جس میں معدنیات جیسے لوہا’ المونیم کے آکسائیڈ اور کیلشیم کاربونیٹ وغیرہ پائے جاتے ہیں         ( B Horozon  اس پرت Sub Soil بھی کہتے ہیں )

پتھریلی پرت جس میں پودوں کی جڑیں داخل نہیں ہو سکتی اور نامیاتی مادے نہایت کم ہوتے ہیں۔( C Horizon)

مٹی کی سب سے نچلی پرت جس میں Bed Rock پائے جاتے ہیں ۔( R Horozon )

مٹی کی مختلف پرتیں کہلاتی ہیں ۔( Soil profile )

نلگنڈہ ضلع میں اس قسم کی مٹی پائی جاتی ہے جو کپاس ‘مرچ’ کی فصل کے لئے موزوں ہے۔( چکنی مٹی)

ضلع محبوب نگر میں اس قسم کی مٹی پائی جاتی ہے جو مونگ پھلی ‘ارنڈی کی ٖصل اگائی جاتی ہے۔( لال مٹی)

کرشنا ضلع میں اس قسم کی مٹی پائی جاتی ہے۔( کالی مٹی)

ضلع کرنول میں اس قسم کی مٹی پائی جاتی ہے جس میں کسان جوار’ چنا اور چاول کی فصل اگاتے ہیں۔ ( ریتیلی)

ضلع پرکاشم میں پائی جانے والی ریتلی مٹی جس میں فصلیں اگائی جاتی ہیں۔( چنبیلی’کنکمبرم اور Aqua Culture )

مٹی کی سائنس میں اس کی بناوٹ ‘کیمیائی ہئیت’ ترکیب ‘درجہ بندی کا مطالعہ کہلاتا ہے۔( Pedology )

مٹی کا عضویوں پر بلخصوص پودوں پر اثرات کا مطالعہ کہلاتا ہے۔( Edaphology )

ہمارے ملک میں اس وقت جغرافیائی اعتبار سے اتنے جنگلات پائے جاتے ہیں۔( ٪19.3 )

زنگ ہوتا ہے ۔( لوہے کا آکسائیڈ )

مرطوب ہوا میں رکھے گئے تانبہ کے برتنوں پر سبز رنگ کی پرت اس کی وجہ سے ہوتی ہے۔( ہوا میں موجود آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تانبہ سے تعامل کرکے)

ہوا میں موجود رطوبت اگر زیادہ ہوتو ۔( زنگ کی رفتار زیادہ ہوتی ہے )

لوہے سے بنی اشیاء زنگ آلودہ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے ان پر اس کی پرت چڑھائی جاتی ہے۔( ملمع کاری Galvanisation ‘جست اور کرومیم کی )

کسی دھاتی شئے پر دوسری دھات کی پرت چڑھانے کے عمل کہلاتا ہے۔( ملمع کاری Galvanisation)  

میگنیشیم کے فیتے کو آکسیجن کی موجودگی میں جلانے سے حاصل ہوتی ہے۔( میگنیشیم آکسائیڈ کی راکھ)

میگنیشیم آکسائیڈ +پانی — میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ ( اساس)

کاپر سلفیٹ ( نیلا طوطا) +لوہا — ( آئیرن سلفیٹ (سبز ) +کاپر ( بھورا رنگ))

سرکہ +کھانے کا سوڈا —– کاربن ڈائی آکسائیڈ +دیگر اشیاء

کاربن ڈائی آکسائیڈ +چونے کا پانی ——کیلشیم کاربونیٹ + پانی

ایسا عمل جس کے ذریعہ کسی محلول میں حل پذیر منحل کو جوش دے کر یا تبخیر کے ذریعہ علحٗدہ کیا جاتا ہے۔ (قلماؤ Crystallisation )

قلماؤ کا عمل ہے۔ ( طبعی تغیر )

طاقت جو عضلات کے ذریعہ صرف ہوتی ہے۔ ( عضلاتی طاقت)

گیند ریتیلی سڑک کے مقابلے میں سنگ مرمر کی سطح پر دور تک جاتی ہے اس کی وجہ ہے۔( کھردری سطح پر مزاحمت زیادہ ہوتی ہے)

جب کوئی جسم کسی دوسری سطح پر رکھا جائے تو جسم کی حرکت کے خلاف قوت ہے۔(رگڑ کی قوت)

وہ سمت جو کسی سطح سے عمودوار واقع ہوتی ہے ۔ ( عمادی سمت)

ایسی قوت جو کوئی ٹھوس سطح پر عمادی سمت میں ہوتی ہے ‘کہلاتی ہے ۔( عمادی قوت)

میز پر رکھی ہوئی کتاب کی حا لت ۔( تعدیلی)

قوت جو ہمیشہ ہی اجسام کو اوپر کھینچتی ہے۔( تناؤ)

کسی ڈوری یا رسّی میں پایا جانے والا کھینچاؤ۔( تناؤ)

مقناطیس کے مخالف قطب مس کئے بغیر —کرتے ہیں۔(کشش)

مقناطیس یکساں قطب ۔( دفاع کرتے ہیں )

غبارہ کو کاغذ کے گ گھسنے پر اس کی سطح پر — پیدا ہوتا ہے۔( برقی بار یا چارج ‘ اس حالت کو برقی سکونی حالت کہتے ہیں )

برقی با رکھنے والے جسم کی طرف سے جو قوت بنا برقی بار یا برقی بار کے حامل جسم پر اثر کرتی ہے اس قوت کو کہتے ہیں۔( برقی سکونی قوت )

اوپر کی جانب پھینکی گئی شئے کو زمین کی طرف واپس لانے والی قوت کہلاتی ہے۔( زمین کی قوت کشش یا قوت ثقل)

کائینات میں کہیں بھی کوئی دو اجسام کے مابین یا ان کی کمیتوں کے مابین پائی جانے والی کشش۔( قوت تجاذب )

مقناطیس کی اطراف کی فضاء جہاں تک مقناطیس کے اثرات پائے جاتے ہئں۔( مقناطیس میدان )

مقناطیس میدان کی قوت کو اس سے ظاہر کیا جاتا ہے۔( lines of force قوتوں کے خطوط )

حالت سکون میں رکھی گئی شئے پر حاصلہ قوت ہوتی ہے۔( صفر)

کوئی جسم نا ہموار حرکت میںہوتا ہے تو اس میں پایا جاتا ہے۔( اسراع Acceleration )

جب کسی جسم پر قوتیں خط مستقیم میں ہوں تو وہ ایک سمت میں ہوں تب حاصلہ قوت ۔( قوتوں کے حاصلہ جمع کے مساوی ہوگا )

F1اوF2 دوقوتیں ہیں جو میز کی مخالف سمتوں میں عمل کررہی جہاں F1>F2 تب حاصلہ قوت  ( F net =F1-F2 )

SI نظام میں قوت کی اکائی۔(نیوٹن )

CGS نظام میں قوت کی اکائی۔( ڈائین) 105 dyne =1 newton

Free Body Diagram (FBD) سے مراد ۔( کسی جسم پر سمل کرنے والی تمام قوتوں کو ظاہر کرنے والا خظی خاکہ )

کسی جسم کی شکل اور صورت میں تبدیلی عارضی یا مستقل ہو سکتی ہےیا اس پر منحصر ہے۔( جسم کی بناوٹ’اس کا مادہ اور عمل کرنے والی قوت )

کسی اکائی سطح پر عمل کرنے والی قوت کہلاتی ہے۔( دباؤ)

دباؤ——-(قوت/رقبہF/A نیوٹن فی مربع میٹر)

تیز دھاری والی چاقو کی بہ نسبت کم تیز دھاری والی چاقو سے کاٹنے میں مشکل ہونے کی وجہہ –(چاقو کا مس کرنے والا رقبہ کم ہوتاہے)