ترشہACID |
ضابطہ | اشیاء ATOMS |
ایسیٹک ترشہACETIC ACID | CHӡCOOH | سرکہ VINEGAR |
اولک ترشہOLEIC ACID | زیتون کا تیلOLIVE OIL | |
سیٹرک ترشہCITRIC ACID | لیمو ‘سنترہ LEMON, ORANGE | |
اسٹیرک ترشہSTEARIC ACID | چربی FATS | |
بیو ٹرک ترشہBUTRIC ACID | پنیرPANEER | |
ٹارٹارک ترشہTARTARIC ACID | املی’ انگور TURMERIC ,GRAPES | |
پامٹک ترشہ PALMTIC ACID | پام تیلPALM OIL | |
OXALIC ACID اوژالک ترشہ | H2C2O | پالک’ ٹماٹر |
مالک ترشہ MALIC ACID | سیب APPLE | |
ASCORBIC ACID ایسکاربک ترشہ | آملہGOOS BERRY | |
یورک ترشہURIC ACID | پیشابURIN | |
ٹیا نک ترشہTANNIC ACID | چائےTEA | |
LACTIC ACID لیکٹک ترشہ | C3H6O3 | دہی ‘چھانچCURD ,BUTTER MILK |
ترشہ اور اساس
- وہ اشیاء جنہیں دوسری اشیاء کے ساتھ ملانے پر رنگ میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔کہلاتے ہیں ۔( مظاہر)
- وہ اشیاء جو سرخ لتمس کو نیلے میں تبدیل کردیتی ہے۔( اساس )
- وہ اشیاء جو نیلے لتمس کا سرخ لتمس میں تبدیل کرتے ہیں۔( ترشہ)
- چیو نٹی کے کاٹنے پر ہونے والا جلن کا اثر اس کی وجہ سے ہوتا ہے۔( فارمک ایسڈ)
- وہ اشیاء جو چھونے پر صابن کی طرح محسوس ہوتے ہیں ۔( اساس)
- چاقو کو یہ لگاکر لیمو کاٹنے سے خون جیسا نکلتا ہے۔( میتھائیل آرینج)
- وہ مظاہر جو ترشوں سرخ رنگ اور اساس کے ساتھ زرد رنگ ظاہر کرتا ہے۔( میتھائیل آرینج)
- وہ مظاہر جو ترشئی محلول میں بے رنگ اور اساسی محلول میں گلابی رنگ ظاہر کرتا ہے۔( فینافتھلین)
- بے رنگ ہائیڈروجن گیس کو اس نے دریافت کیا۔( ہنری کیاونڈش)
- تانبہ کے برتنوں کے نچلے حصوں میں اس سے ملمع کاری کی جاتی ہے۔( ٹن(قلعی))
- ترشئی بارش اس کا مجموعہ ہوتی ہے۔(کاربونک ترشہ’ سلفیورک ترشہ’نائٹرک ترشہ ‘ بارش کا پانی )
- ترشہ اوراساس کو مخصوص تناسب میں ملایا جائے تو —- حاصل ہوتا ہے۔( تعدیلی محلول)
- ترشہ اور اساس کو باہم ملایا جائے تو یہ تیار ہوتا ہے۔( نمک)
- تعدیلی کے لیے ہائیڈرو کلورک ترشہ کے محلول میں اس کو ملانے سے سوڈیم کلورائیڈ نمک حاصل ہوتا ہے۔(کاسٹک سوڈا(سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ)
- شکر اور نشاستہ — ہوتے ہیں۔(تعدیلی )
ترشے | اساس | نمک |
اچار کی تیاری Acitic Acid | گریز کے دھبوں کو دور کرنا Ammonium Chloride | غذائی اشیاء کو محفوظ رکھنا –نمک |
پلی ہرا کی تیاری Citric Acid | صابنPottasium Hydroxide,Sodium Hydroxide | کپڑوں کی صفائی کے لئے –دھونے کا سوڈا |
ٹھنڈے مشروبات Carbonic Acid | بلیچنگ پاؤڈر Calcium Hydroxide | ٹھنڈے مشروبات-کیک- بیکنگ سوڈا |
کھاد’بیاٹری-سلفیورک ایسڈ | آگ بجھانے کے آلات میں –Aluminium Hydroxide | |
ادویات ‘رنگ Hydrochloric Acid | ||
دھماکہ دار اشیاءNitric Acid | ||
حیوانی ریشے
- اننت پور ضلع کے مقامی زبان میں ریشم کے کیڑوں کو اس نام سے جانتے ہیں۔( چلاکالو)
- ایک مادہ ریشم کا کیڑا ایک وقت میں اتنے انڈے دیتی ہے اور مرجاتی ہے۔ ( تقریباً500 )
- ریشم کے کیڑوں کی پرورش کے لئے استعمال میں آنے والی کشتی نما ساخت کہلاتی ہے۔( چندریکا )
- ریشم کے کیڑے اتنے دنوں تک پتّہ کھاتے رہتے ہیں۔( 35 دن)
- ریشم کیڑا اپنے آپ کو بند رکھنے والا قول کہلاتا ہے۔( قوقون)
- قوقون سے نوخیز کیڑے کو باہر نکلنے کے لئے اتنے دن لگتے ہیں۔(3-2 دن)
- قوقون بننے کے بعد 5-2 میں دن میں ان کو حاصل کرکے گرم پانی میں رکھنے کا عمل کہلاتا ہے۔(Stiffing )
- Stiffing کردہ قوقون ایک لمبے عرصے تک محفوظ رہتے ہیں یہ عمل یہاں کیا جاتا ہے۔ (Reeling Centres)
- شہتوت کے علاوہ ہماری ریاست میں یہ ریشم بھی تیار کیا جاتا ہے۔(Tasar)
- Tasar ریشم پیدا کرنے والے کیڑے اپنے انڈے ان درختوں پر دیتے ہیں۔(Oak زیادہ تر قبائیلی لوگ ہی ان کی افزائش کرتے ہیں)
- ریشم ان دو پروٹینس سے بنا ہوتا ہے۔( sirisine and fibrion )
- قوقون سے ریشم کے ریشوں کو حاصل کرنے کا عمل کہلاتا ہے۔(Reeling –Reelers and Twisters )
- ہماری ریاست میں بنائی جانے والی مشہور ریشم کی ساڑیاں ہیں۔( پوچم پلیّ’دھرماورم)
- پوچم پلیّ پٹّو کو اس نام سے بھی جانا جاتا ہے۔( Tie and Die )
- ہماری ریاست کا ریشم کا شہر کہلاتا ہے۔( پوچم پلیّ)
- ریشم سے حاصل کئے جانے والے چند دیگر محاصلات ہیں۔(ساٹن ‘ کریپ)
- ایک اوسط قوقون سے نکالے جانے والے دھاگہ کی لمبائی ہوتی ہے۔( 3000-1000 فٹ)
- 500 گرام ریشم حاصل کرنے والے اتنے قوقون استعمال کئے جاتے ہیں۔(3000-2000)
- اون جو ایک پروٹین ہوتا ہے۔ اس کو اس نام سے بھی جانتے ہیں ۔(Fleece or Fur )
- بہترین قسم کا اون اس نسل کی بھیڑ حاصل کیا جا تا ہے۔( Merino ایک سال میں تقریباً 18 کلو گرام اون دیتی ہے۔)
- کشمیر میں پائی جانی والی بھیڑ کی قسم ہے۔( Angora)
- بھیڑ سے اون اس موسم میں کاٹا جاتا ہے۔( موسم بہار)
- بھیڑ کے جسم سے بال اتارنے کا عمل کہلاتا ہے۔ (Shearing)
- اون سے غیر ضروری چیزیں ‘پتّے ‘وغیرہ کو دور کرنا کہلاتا ہے۔( Sorting or Wool classing )
- کپڑے کو بننے کے طریقے میں اوپر سیڈالے جانے والے دھاگوں کو کہا جاتا ہے۔ (Wrap Thread )
- وہ دھاگہ جو ایک جانب سے دوسری جانب حرکت کرتا ہے کہلاتا ہے۔(Weft Thread )
- سب سے زیادہ اون کی پیداوار اس ملک میں کی جاتی ہے۔( آسٹریلیا اور چین)
حرکت اور وقت
- اگر کوئی جسم مساوی فاصلہ ‘وقت کےمساوی حصوں میں طئے کرے اس جسم کی حرکت کو کہا جا تا ہے۔( ہموار حرکت Uniform Motion )
- اگر کوئی جسم غیر مساوی فاصلہ وقت کے مساوی حصوں میں طئے کرے اس جسم کی حرکت کو کہتے ہیں ۔( غیر ہموار حرکت Non Uniform motion )
- اگر متحرک جسم کے تمام حصے حرکت کی سمت حرکت کرتے ہوں تو ایسی حرکت کہا جاتا ہے۔( انتقالی حرکت )
- اگر جسم انتقالی حرکت کے ساتھ خط مستقیم میں حرکت کررہا ہو تب اس حرکت کو کہتے ہیں۔( مستقیمی حرکت Rectilinear Motion )
- اگر جسم انتقالی حرکت کے ساتھ منحنی حرکت کر رہا ہو تو اس کو کہتے ہیں۔ ( منحنی حرکت )
- پنکھے کی حرکت ہوتی ہے۔( دائروی حرکتRotatory Motion )
- ایک متعینہ نقطہ سے کسی شئے کی آگے پیچھے یا دائیں بائیں جانب ایسی حرکت کو کہا جاتا ہے۔( اہتزازی حرکت)
- SI نظام میں رفتار کی اکائی ہے۔( میٹر فی ثانیہ m/s )
تپش اور اسکی پیمائش
- تپش پیماء اس اصول پر کام کرتا ہے۔ ( گرم کرنے پر اشیاء پھیلتے ہیں )
- تپش پیماء میں پارہ اور الکوحل کو بطور تپش پیماء مائع کیوں لیا جاتا ہے۔( حرارت کا اچھا موصل)
- برف پگھلنے کا نقطہ جو 0 ڈگری سلسیس ہوتا ہے۔ اس کو کہا جاتا ہے۔( نقطہ اماعت)
- سب سے تپش پیما کو تیار کرنے والا ۔( گیلیلیو ‘اس نے ہوا کا استعمال کیا تھا)
- جسم کی تپش کو ناپنے کے لئے ڈاکٹرس استعمال کرنے والا تپش پیما کہلاتا ہے۔( طبّی تپش پیماء)
- 1922 ء میں اتنی تپش ریکارڈ کی گئی۔( 58 سیلسیس )
- سب سے اقل ترین تپش یہاں ریکارڈ کی گئی۔( انتارتیکا 89- سیلسیس )
- کسی دن کی اقل ترین اور اعظم ترین تپش کی پیمائش کے لئے اس کا استعمال کیا جا تا ہے۔( سیکس کا تپش پیما /ایم ایم ٹی تپش پیما )
- طبی تپش پیماء کے سیلسیس اسکیل میں اتنے درجہ ہوتے ہیں۔( 45-35)
- طبی تپش پیما کے فارنہیٹ اسکیل میں اتنے درجہ پائے جاتے ہیں ( 108-94)
- انسانی جسم کی عام تپش ہوتی ہے۔( 98.6 فارن ہیٹ یا 37 سیلسیس )
- نو نہال بچوں کی تپش کی پیمائش کے لئے مارکیٹ میں دستیاب پیما ء ہے۔(تھرمسٹر تھر ما میٹر)
- ڈیجیٹک تھرما میٹر میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتاہے۔( پارہ)
- عام طور پر اشیاء کی تپش کی پیمائش کے لئے دستیاب پیماء کہلاتا ہے۔( تجربے گاہ کی تپش پیماء)
- ماہرین موسمیات بارش کی پیمائش کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔( Ombro metre, Pulviometre,Udo metre, Baro metre ,Rain Guage )
- موسم سرما میں صبح شام چلنے والی ہواء کہلاتی ہے۔( بادصرصر )
- ہوا کے رخ اور اس کی رفتار کو اس سے معلوم کیا جاتا ہے۔( باد پیماء )
- ہوا گرم کرنے پر پھیلتی ہے اور گرم ہوا ٹھنڈی ہوا سے — ہوتی ہے۔(ہلکی)
- گرم ہوا کی کثافت بہ نسبت ٹھنڈی ہوا کی کثافت — ہوتی ہے۔ ( کم)
- سمندر کی بہ نسبت زمین جلدی — ہوتی ہے۔( گرم)
- رات کے اوقات میں زمیں کی سطح پانی کی بہ نسبت جلدی —-ہوجاتی ہے۔( ٹھنڈی)
- مانسونی ہوائیں عام طور پر اس ماہ میں چلتی ہیں۔( جون تا ستمبر ‘یہ ہوائیں سمندر سے زمین کی طرف حرکت کرتے ہیں۔)
- ہمارے ملک میں طوفان عام طور پر اس ماہ میں آتے ہیں ۔( مئی-جون’اکٹوبر- نومبر اور مشرقی سمت خلیج بنگال کی سمت آتی ہیں)
- طوفان جب ساحل سے قریب ہوتا ہے تو ہر آدھے شمیمیہ کی وقفہ سے اطلاعات اس کے ذریعہ پہنچائے جاتے ہیں ( محکمہ موسمیات)