مستوی سطحوں سے انعکاس نور

REFRACTION AT PLANE SURFACES 

9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES  SUMMARY , IS MATTER PURE  SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT  SUMMARYSOUND SUMMARY

TELANGANA BOOKS

  1. شعاعیں خط مستقیم میں سفر کرتی ہیں۔
  2. فرمات کے اصول کے مطابق روشنی دو نقاط کے درمیان فاصلہ طئے کرنے کے لئے اقل ترین فاصلہ طئے کرتی ہے۔
  3. روشنی ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہوتے ہوئے اپنی رفتار بدلتی دیتی ہے۔
  4. جب روشنی ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہو تی ہے تو اپنی رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے سمت بدل دینے کا عمل انعطاف نور (Refraction of Light ) کہلاتاہے۔
  5. انعطاف کے عمل میں روشنی  کی شعاعیں ‘خط فاصل کے نقطے پر مڑ جاتی ہیں۔ سوائے اسکے شعاع عموداًواقع ہو۔
  6. اگر روشنی کی شعاعیں لطیف واسطے سے کثیف واسطے میں داخل ہوتی ہو تو منعکس شعاعیں’ عمادی خط کی جانب مڑ جاتی ہیں۔
  7. جب یہہ شعاعیں کثیف واسطے سے لطیف واسطے میں داخل ہوتے ہیں تو منعکس شعاعیں ‘عمادی خط کے پرے مڑیں گی۔
  8. خلاء میں روشنی کی رفتار 108×3 میٹر/سکنڈ
  9. دیگر شفاف واسطوں (پانی ‘شیشہ ‘۔۔۔۔)میں روشنی کی رفتار خلاء سے کم ہوتی ہے۔

انعطاف نما =خلاء میں روشنی رفتار /واسطے میں روشنی رفتار

  1. کیروسین کا انعطاف نما زیادہ ہے بہ نسبت پانی کے۔
  2. کسی واسطے میں روشنی کی رفتار دھیمی ہوتوانعطاف نما زیادہ ہوگا۔
  3. کسی واسطے میں روشنی کی رفتار تیز ہو تو انعطاف نما کم ہوگا۔
  4. جب روشنی کسی لطیف واسطے (ہوا) سے کثیف واسطے (شیشہ) میں داخل ہوتی ہے تو ‘زاویہ انعطاف ‘کی قدر زاویہ وقوع سے کم ہوتی ہے۔
  5. جب روشنی کسی کثیف واسطے (پانی ) سے لطیف واسطے (ہوا) میں داخل ہوتی ہے تو ‘زاویہ انطعاف ” کی قدر زاویہ وقوع سے زیادہ ہوتی ہے۔
  6. کثیف واسطے سے لطیف واسطے میں داخل ہوتے ہئے زاویہ وقوع جو مشترکہ مستوی کے خط فاصل سے گذرتا ہے۔ زاویہ فاصل کہلاتا ہے۔
  7. جب زاویہ وقوع’ زاویہ فاصل سے بڑا ہوتو روشنی کی شعاع مستوی پر کثیف واسطے میں منعکس ہوتی ہے۔ اس کو کلی داخلی انعکاس کہتے ہیں۔سراب ایک بصری ہیجان ہے کو کہ سڑک پر دور کے ایک مقام پر پانی کی موجودگی کا گمان پیدا کرتا ہے۔
  8. ہیروں کی چمک کی اصلی وجہ “کلی داخلی انعکاس ” ہی ہے۔ہیرے کا زاویہ فاصل بہت ہی کم (24.40) ہوتا ہے۔
  9. نوری ریشے کے کام کرنے کا بنیادی اصول “کلی داخلی انعکاس ” ہے۔
  10. نوری ریشے کے پائپ کا نصف قطر 1/106 ہوتا ہے۔
  11. نوری ریشوں کو شبعہ طب میں اندرونی اعضاء کے خیال کو کمپیوٹر پر حاصل کیا جا تا ہے۔
  12. نوری ریشوں کو مواصلاتی سگنل کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES  SUMMARY , IS MATTER PURE  SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT  SUMMARYSOUND SUMMARYTELANGANA BOOKS