اردو زبان کے مبادیات

  1. حروف کے مجموعہ کو کیا کہتے ہیں—-حروف تہجی
  2. حروف تہجی کتنے ہیں—-36
  3. اکہری آواز دینے والے کو کیا کہتے ہیں—-مجرد حروف
  4. دوہری آواز دینے والے کو کیا کہتے ہیں—- مخلوط حروف
  5. حروف کی کتنی قسمیں ہیں—- دو (حروف علّت اور حروف صحیح)
  6. ایسے حروف جو دوسرے حروف سے ملکر آواز پیدا کرتے ہیں ‘کیا کہلاتے ہیں۔—- حروف علّت
  7. حروف علّت کونسے ہیں—- و ‘ ا  ‘  ی
  8. حروف علّت کے علاوہ باقی حروف کیا کہلاتے ہیں۔—- حروف صحیح
  9. وہ علامتیں جن سے حروف کا آپس میں میل جول ہوتا ہے کہلاتا ہے—- اعراب
  10. اعراب ہیں —- زیر’ زبر’   پیش
  11. زبر کے معنی —- اوپر
  12. زیر کے معنی —- نیچے
  13. پیش کے معنی —- آگے
  14. جزم کا دوسرا نام —- سکون
  15. تشدید’ مد اور   تنوین  کیا کہلاتے ہیں—- علامتیں
  16. مشدد حروف کتنی بار پڑھا جاتا ہے—- دو بار
  17. جس حروف پر تشدید ہو تا ہے کہلاتا ہے —- مشدد حروف
  18. آواز کے اعتبار سے ‘الف’ کی کتنی قسمیں ہیں—- تین (الف سادہ’الف ممدوہ’الف مقصورہ)
  19. وہ الف جو حروف میں اپنی سادہ آواز دیتا ہے کیا کہلاتا ہے—- الف سادہ
  20. الف سادہ کی مثال —- رات ‘کام’ کتاب’ہار
  21. وہ الف جو کھینچ کر پڑھا جاتا ہے کیا کہلاتا ہے—- الف ممدوہ
  22. الف ممدوہ کی مثال—– آج’ آلو’ آم’ آن
  23. وہ الف جو کسی لفظ کے یای معروف پر لکھا جاتا ہے’کہلاتا ہے—- الف مقصورہ
  24. الف مقصورہ کی مثال —- عیسی’ موسی
  25. آواز کے اعتبار سے’ نون ‘ کی کتنی قسمیں ہیں—- تین (نون ظاہر’نون غنہ’نون مشبہ غنہ)
  26. ایسا نون جس کی صاف آواز اور پوری نکلتی ہے کیا کہلاتی ہے—-نون ظاہر (کان ‘ شان’ مکان)
  27. ایسا نون جس کی آواز صاف اور پوری نہیں نکلتی ہے کیا کہلاتی ہے—-نون غنہ ( جہاں’ کہاں’ وہاں)
  28. ایسا نون جس کی آواز حرف ناک سے تھوڑی نکلتی ہے کیا کہلاتی ہے—- نون مشبہ غنہ ( رنگ’پتنگ)
  29. آواز کے لحاظ سے ‘واؤ’ کی کتنی قسمیں ہیں—- تین ( معروف’ مجہول’ معدولہ)
  30. ایسی واؤ جو خوب ظاہر ہو کر پڑھا جائے کیا کہلاتا ہے —-واؤ معروف ( صورت’عورت)
  31. ایسی ‘واؤ’ جو خوب نہ پڑھی جائے کیا کہلاتا ہے—- واؤ مجہول (شور’ چور’حروف)
  32. ایسی “واؤ” جو صرف لکھی جاتی ہے پڑھی نہیں جاتی کیا کہلاتی ہے—-واؤ معدولہ (تنخواہ)
  33. خواہش ‘تنخواہ’ ان الفاظ میں کونسی ‘و’ کا استعمال ہے—- واؤ معدولہ
  34. آواز کے اعتبار سے “ہ” کی کتنی قسمیں ہیں—- تین ( اصلی ‘ مخلوط’ مخفی)
  35. دو چشمی (ھ) کیا کہلاتا ہے—- ہائے مخلوط
  36. آواز کے اعتبار سے یای کی کتنی قسمیں ہیں—- دو (معروف ‘ مجہول)
  37. جب کسی اسم پر اگر الف لام ہو اور الف لام پڑھا جائے تو کیا کہلاتا ہے—- حرف قمری ( عبدالغفار’ عیدالفطر)
  38. جب کسی اسم پر اگر الف لام ہو مگر وہ الف لام نہیں پڑھی جائے تو کیا کہلاتا ہے—-(حروف شمسی)
  39. حروف قمری کتنے ہوتے ہیں—-14
  40. حروف شمسی کتنے ہوتے ہیں—-14
  41. جس جگہ سے حروف نکلتے ہیں کیا کہا جاتا ہے—- مخرج
  42. عبارت کی تصحیح کا دارو مدار کس پر ہے—-تلفظ پر
  43. ‘تلفظ’ کی صحیح ادائیگی کا دارومدار کس پر ہے—- مخارج پر
  44. ‘غ’ اور ‘خ’ کا مخرج کیا ہے— انتہا حلق
  45. زبان کی نوک اور اگلے دانتوں کے کناروں سے کونسے حروف نکلتے ہیں—-ظ’ذ’ث
  46. ‘ق’ کا مخرج کیا ہے—-زبان کی جڑ اور تالو
  47. زبان کے سر اور سامنے والے نیچے اور اوپر کے دانتوں کے سروں سے نکلنے والے حرف کونسے ہیں—-ط ‘ د’ ت
  48. اوسط حلق سے نکلنے والے حروف —- ح ‘ ع
  49. اصوات کی ادائیگی ترسیل اور سماعت کے مسائل سے کس علمہ میں بحث کی جاتی ہے—- علم صوتیات
  50. اردو میں ” مصمتے ” کتنے ہیں—-41
  51.   اردو میں ” مصمتے “کی قسمیں ہیں—-3
  52. اردو میں ” مصمتے ” کونسے یں—- و               ا                    ی
  53. وہ آوازیں جن کی ادائیگی میں ” ھ  ” شامل ہو—-   ھکاری آواز
  54. وہ آوازیں جن کی ادائیگی میں “ھ” کی آواز شامل نہ ہو کیا کہلاتی ہے—-
  55. حروف کی ادائیگی اگر پوری آواز سنائی دے تو کیا کہلاتی ہے —- مسموع   (قلم’انار’ رات)
  56. حروف کی ادئیگی کے بعد اگر پوری آواز سنائی نہ دے تو کیا کہلاتی ہے—- غیر مسموع (پھل’پل)
  57. وہ علم جس میں لفظ اور اس کے معنی پر بحث کی جاتی ہے کیا کہلاتی ہے—- علم صرف
  58. قواعد میں لفظ کو کیا کہتے ہیں—-کلمہ
  59. وہ علم جس میں جملہ اور اس کی ساخت پر بحث کی جاتی ہے —- علم نحو
  60. لوازم اسم کتنے ہیں—- تین ( جنس’ تعداد ‘ حالت)
  61. اسم کی تذکیر و تانیث سے کیا مراد ہے—- جنس
  62. جنس کی کتنی قسمیں ہیں—- دو (حقیقی اور غیر حقیقی)
  63. جنس حقیقیی کی کتنی قسمیں ہیں—- دو            ( مذکر اور مونث)
  64. لڑکا اور لڑکی –مثال ہے—- جنس حقیقی
  65. ٹوکرا اور ٹوکری- مثال ہے—- جنس غیر حقیقی
  66. قواعد میں ایک کو کیا کہتے ہیں—- واحد
  67. قواعد میں ایک سے زیادہ کو کیا کہتے ہیں—- جمع
  68. قواعد میں کسی اسم کو دوسرے اسم یا فعل کے ساتھ جو تعلق ہوتا ہے اس کو کیا کہتے ہیں—-حالت
  69. ‘اسم’ کی کتنی حالتیں ہیں—– 6
  70. حالت فاعلی’ مفعولی’  ندائی’  اضافی ‘ طوری’خبری’  کس کی حالتیں ہیں—- اسم کی حالتیں
  71. احمد نے کھانا کھایا’ اس جملے میں احمد کس حالت میں ہے—-فاعلی حالت
  72. وہ حالت جس سےاسم پر کام کا اثر واقع ہو کہلاتا ہے—- مفعولی حالت
  73. وہ حالت جس سے کسی کا بلانا ظاہر ہو کیا کہلاتا ہے—-ندائی حالت
  74. اسم جملہ میں کسی فعل یا واقعہ کی خبر دیتاہے—-خبری حالت
  75. وہ حالت جس میں ایک اسم کو دوسرے اسم سے نسبت دی جائے—-اضافی حالت
  76. وہ حالت جو کسی اسم سے زماں یا مکاں کا مفہوم پایاجاتا ہے—- طوری حالت