01-مقناطیس کے ساتھ کھیلیں

مقصد:     سلاخی مقناطیس کے قطب کو معلوم کرنا

درکار اشیاء: سلاخی مقناطیس’لوہے کا برادہ’کاغذ

  • ہر سلاخی مقناطیس کے دو سرے ہوتے ہیں جن میں کشش کرنے کی صلاحت دیگر حصوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان سروں کو مقناطیسی قطب کہتے ہیں ۔یہہ شمالی قطب اور جنوبی قطب کہلاتے ہیں ۔

طریقہ کار:

  1. لوہے کے برادے کو حاصل کیجئے۔
  2. ایک کاغذ کی شیٹ پر کچھ لوہے کے برادے کو مساویانہ طور پر پھیلائیے۔
  3. اب کاغذ کے نیچے ایک سلاخی مقناطیس کو رکھئیے۔

احتیاط:   مقناطیس کا استعمال احتیاط سے کریں اوربرادے کو اچھی طرح سے پھیلائیے۔

مشاہدہ:

جیسے ہی آپ کاغذ کے نیچے مقناطیس کو رکھےگیں’آپ  دیکھیں گے کہ مساویا نہ طور پر پھیلا یا گیا لوہے کا برادہ کاغذ کے دو نقاظ پر جمع ہو تا ہے۔ان دو نقاط کے درمیانی فاصلہ پر آپ کچھ لوہے کے برادے کو بکھرا ہوا یا منتشر حالت میں دیکھیں گے۔

نتیجہ:

  1. کاغذکے شیٹ پر پھیلے ہوئے لوہے کے برادے میں تبدیلی کاغذ کے نیچےموجود مقناطیس کی وجہ سے ہے۔
  2. لوہے کے برادے کا مقناطیس کے دونوں سروں کی طرف جمع ہونے کا سبب بھی مقناطیس ہی ہے۔
  3. سلاخی مقناطیس اپنےآخری سروں سے زیادہ مقدار میں لوہے کے برادے  کو کشش کرتے ہیں بہ نسبت مقناطیس کے درمیانی حصہ کے۔
  4. ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر سلاخی مقناطیس کے دوسرے ہوتے ہیں .
  5. ان سروں کو مقناطیس کے قطب کہتے ہیں۔

زبانی سوالات:–

  1. سلاخی مقناطیس کےکس حصہ میں زیادہ کشش کی قوت ہوتی ہے۔
  2. سلاخی مقناطیس کے قطب کہاں پائے جاتے ہیں۔
  3. سلاخی مقناطیس میں کتنے قطب پائے جا تے ہیں ۔ 

02 -مقناطیس کی سمتی خاصیت

مقصد: سلاخی مقناطیس کے ذریعہ سمتوں کو معلوم کرنا اور سلاخی مقناطیس کی سمتی خاصیت کا مشا ہدہ کرنا ۔

درکار اشیاء: سلاخی مقناطیس ‘ایستادہ ‘دھاگہ

  • مقناطیس ہمیشہ سمتوں پر ہی ٹھہر تا  ہے۔ شمال کا سرا شمال اور جنوب کا سرا  جنوب کی نشاندہی کرتا ہے ۔مقناطیس کی اس خصوصیت کو “سمتی خصوصیت (Directional Property ) کہا جا تا ہے.

طریقہ کار :

     ایک  سلاخی مقناطیس کو دھاگے سے باندھئے۔اب اس کو اسٹانڈ سے آزادانہ طور پر لٹکا دیں۔مقنا طیس ساکن حالت میں آنے تک انتظار کریں۔ جو سرا یا قطب شمال کی جانب نشاندہی کرتا ہو اس پر رنگ کی مدد سے نشان لگائیے۔ اب مقنا طیس کو گھما کر چھوڑ دیں ۔اب ہمیشہ نشان لگا ہوا قطب شمال کو ہی ظاہر کرےگا ۔

احتیاط:مقناطیس کو دھاگہ سے متوازن  طور پر باندھیں اور اس بات کا خیا ل رکھیں کہ مقناطیس ایستادہ سے مس نہ کرے۔

     مشاہدہ:

جب مقناطیس کو لٹکایا گیا تب مقناطیس شمالاً اور جنوباً ٹھہر جا تا ہے ۔دوبارہ اسکو گھومانے پر بھی شمالاً اور جنوباً ٹھہر جا تا ہے۔ہر صورت میں نشان کردہ قطب شمال کی جانب  ٹہر تا ہے۔

نتیجہ:-

          سلاخی مقناطیس کا نشاندہ سرا شمالی قطب اور دوسرا قطب  جنوبی قطب کہلاتاہے مقناطیس کی اس خاصیت کو “سمتی خا صیت ” کہتے ہیں۔

زبانی سوالات :-

  1. سلاخی مقناطیس کن سمتوں کی نشاندہی کاتا ہے۔
  2. یہ صرف مخصوص سمت میں ہی حالت سکون میں آتے ہیں۔
  3. آزادانہ طور پر لٹکائے ہوئے سلاخی مقناطیس پر کونسی قوتیں عمل کرتی ہیں۔
  4. سمتی خاصیت سے کیا مراد ہے۔
  5. ہم سمتی خاصیت کا اطلاق کہاں کرتے ہیں۔