1: اقبال نے یورپ کا سفر کب کیا؟
*۔1905*
2: تصورِ خودی کے بعد اقبال کی فکر کا دوسرا پہلو کون سا ہے؟
*تصور بے خودی*
3: میر تقی میر کی آپ بیتی کا کیا نام ہے؟
*ذکر میر*
4: نکات الشعر کس کی تصنیف ہے؟
*میر تقی میر*
5: سو پشت سے ہے پیشہ آبا سپہ گری / کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے
یہ شعر دیوان غالب کے کس حصے سے لیا گیا ہے؟
*”قطعات”*
*لیکن اپشنز میں قطعات شامل ہی نہیں*
6: اردو کا اصل نام کھڑی بولی ہے.
یہ قول کس کا نظریہ ہے؟
*شوکت سبزواری*
7: اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون تھا؟
*قلی قطب شاہ*
8: مشہور نظم ” اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے،، کس شاعر کی ہے؟
*رئیس امروہوی*
9: اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ کون ہے؟
*جدید تحقیق کے مطابق لطف النساء امتیاز*
10:اردو کا پہلا سفر نامہ کون سا ہے؟
*عجائبات فرنگ*
11: “اردو فکشن کی تنقید،، کس کی تصنیف ہے؟
*ارتضی کریم*
12: فیض احمد فیض کو کون سا غیر ملکی ایوارڈ ملا تھا؟
*لینن پرائز*
13:” ماورا،، کے پہلے ایڈیشن کا دیباچہ کس نے تحریر کیا تھا؟
*کرشن چندر*
14: اردو تنقید کا عمرانی دبستان کس کی تصنیف ہے؟
*ضیاءالحسن*
15: مجید امجد کی نظم نگاری کا غالب عنصر کیا ہے؟
*وجودی فکر*
16: پنجاب میں اردو کا پہلا اخبار کون سا تھا؟
*کوہ نور*
17: غالب نے فارسی کس سے سیکھی؟
*ملا عبدالصمد*
18: زبانوں کو کن مشترک خصوصیات کی بنا پر ایک خاندان میں شمار کیا جاتا ہے؟
*تینوں*
19: برصغیر کے پہلے ماہر لسانیات پاننی کا تعلق کس علاقے سے تھا؟
*ٹیکسلا*
20: اصلاح زبان کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کونسا نام آتا ہے؟
*حاتم*
21: امتیاز علی تاج کی والدہ نے کس معروف جریدے کا اجراء کیا
*تہذیب نسواں ” تاہم سلیم اختر صاحب کے مطابق اس کا اجراء ممتاز علی نے کیا*
22: اشارات تنقید کس کی تصنیف ہے؟
*ڈاکٹر سید عبداللہ*
23: کس معروف ادیب نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی اولین نمائندگی کا فریضہ سرانجام دیا؟
قدرت اللہ شہاب
*پطرس بخاری*
24: اردو کی سب سے طویل داستان کونسی ہے؟
*داستان امیر حمزہ*
25: شعر العجم کس نوعیت کی تصنیف ہے؟
*تنقید*
26: میرا جی کا تعلق کس ادبی تحریک سے تھا؟
*حلقہ ارباب ذوق*
27: برصغیر میں ترجمے کی روایت کا آغاز کس ادارے سے ہوا؟
*فورٹ ولیم کالج*
28: عالمی ادب کے تراجم کے حوالے سے کس ادارے کی خدمات قابل قدر ہیں؟
*اکادمی ادبیات*
29: “ہر مسلمان ترقی پسند ہوتا ہے.،،
یہ کس معروف نقاد کا جملہ ہے؟
*سید عبداللہ*
30: کس قسم کے افسانے کی تلخیص ممکن نہیں؟
*تجریدی*
31: اردو تحقیق کے کتنے دبستان ہیں؟
*دو بنیادی اقسام ہیں*
32:” تیسرے درجے کا مسافر،، کس کی تصنیف ہے؟
*وارث علوی*
33: اقبال نے جاوید نامہ میں” خواجہ اہل فراق،، کس کو کہا ہے؟
*ابلیس*
34: ذیل میں سے کس شاعر کو ہم میر تقی میر کی روایت کا شاعر کہہ سکتے ہیں؟
*ناصر کاظمی*
35: قرۃالعین حیدر نے نے اپنا کون سا ناول انگریزی میں ترجمہ کیا؟
*آگ کا دریا*
36: دھرتی پوجا کا نظریہ کس نقاد نے پیش کیا تھا؟
*وزیر آغا*
37: محمد سلیم الرحمن کی وجہ شہرت کیا ہے؟
*تینوں*
38: نئی لسانی تشکیلات کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کس شاعر کا نام آتا ہے؟
*افتخار جالب*
39: ناول “کار جہاں دراز ہے،، کا نقطہ آغاز کس تاریخی واقعے کو بنایا گیا ہے؟
*واقعہ کربلا یا زوالِ بغداد*
40: اردو ادب کے عناصر خمسہ میں کتنی شخصیات کا تعلق علی گڑھ تحریک سے ہے؟
*چار*
41: ناصر کاظمی کا سن وفات کیا ہے؟
*1972*
42: کس افسانہ نگار کے ہاں ناسٹیلجیا سب سے زیادہ نمایاں ہے؟
*انتظار حسین*
43:” گنجفہ،، کس کے افسانوں کا مجموعہ ہے؟
*نیر مسعود*
44: طویل نظم” کاریز،، کس شاعر کی تخلیق ہے؟
*فرخ یار*
45: ڈاکٹر جمیل جالبی کی” تاریخ ادب اردو،، کتنی جلدوں میں ہے؟
*چار*