https://amzn.in/d/0ezVdki

فزیکل سائنس( ہماری غذاء)

  1. جغرافیائی یا موسمی حالات کے اعتبار سے ہماری ریاست اس کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔(چاول)
  2. راجستھان کی اہم غذائی پیداوار ہیں۔(مکئی’ باجرہ’ گیہوں)
  3. غذاء کو مرچ پاؤڈر اور تیل کو شامل کرکے محفوظ کرنے کا طریقہ کہلاتاہے۔(اچار)
  4. ساحلی علاقوں میں مچھلی کو محفوظ کرنے کے لئے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔(دھواں دینا )
  5. اکثر پھلوں اور پھلوں کے رس کو اس کے ذریعہ محفوظ کیا جا تا ہے۔(شکر’شیرہ’شہد)
  6.  موز میں —- پایا جاتا ہے۔ (پوٹاشیم)
  7. خالی پیٹ موز کھا نے سے ہونے والی انسولین کی کارکردگی کو عمومی کرنے کے لئے موز کے ساتھ —-استعمال کرنا چاہئے۔(پروٹین)
  8. Chicory  —– میں کاآمد ہوتاہے۔(ہاضمہ’ دورانی نظام اور خون )
  9. پیاز اس کے لئے اہم ذریعہ ہوتاہے۔(anti oxidant, anti allergy, anti viral, antihistamine)
  10. رتالواسکا اہم ذریعہ ہے۔(وٹامن C  )
  11. ان غذاؤں کا استعمال کینسر کے باعث کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ (کیروٹا نائیڈس)
  12. ریشوں کے لئے سب سے اہم ذریعہ ہے۔(سنترہ)
  13. وہ جانور جو غذاء کے لئے صرف پودوں پر انحصار کرتے ہیں(نبات خور HERBIVORES )
  14. ایسے جانور جو غذاء کے لئے صرف دوسرے جانوروں پر انحصار کرتے ہیں۔(گوشت خور CARNIVORES )
  15. ایسے جانور جو اپنی غذاء پودوں اور جانوروں سے دونوں پر انحصار کرتے ہیں ۔(ہمہ خور OMNIVORES )
  16. جانور اپنی ان احسا سوں کا استعمال کر کے غذاء حاصل کرتے ہیں۔(کتّا-سونگھنا’گدھ-بصارت ‘چمگاڈر-سماعت)
  17. پانی میں موجود کیڑا جو لہروں کو پیدا کرتے ہوئے دوسرے کیڑوں کو بطور غذاء استعمال کرتا ہے۔(POND SKATER)
  18. اس کی چونچ مضبوط ہوتی ہے  جو درخت کے اندر چھپے ہوئے کیڑوں کو پکڑ کر کھانے میں مدد کرتی ہے۔(کٹھ پھوڑا)
  19. پرندوں میں ان کو قدرتی خاکراب کہا جاتا ہے۔(کوّا’ گدھ)
  20. مینڈک اپنی —- کے ذریعہ غذاء کو پکڑتا ہے۔(چپچپی زبان)
  21. بعض جانور نگلی ہوئی غذاء کو واپس منہ میں لا کر چبانے کا عمل کہلاتا ہے۔(جگالی Rumination  )
  22. جاندار جو لارواکےدور میں بہت زیادہ کھاتا ہے بالغ ہونے کے بعد کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔(Crane fly)
  23. بطخ اور مچھلی میں پائے جانےوالے دانت ان کے اس کام  میں کار آمد ہوتے ہیں۔(پانی سے غذا ء حاصل کرنے میں بطور فلٹر)
  24. جونک منہ میں پائے جانے والے اس کی مدد سے چپکتے ہیں۔( چسپکSuckers )
  25. جاندار جو پتوّں کو کاٹ کر جمع کرتے ہوئے ان میں اگنے واے فنگس کو بطور غذاء استعمال کرتے ہیں ۔(چیونٹیاں)
  26. چیونٹیاںشہد نما چیز کے لئے اس کیڑے کو رکھتے ہیں۔(Aphids)
  27. پستانیوں کے اتنے اقسام آج بھی زندہ ہیں۔(5400)
  28. جاندار جو اپنے مکمل دورِ حیات میںمقیم رہتا ہے۔(اسفنج)
  29. نیلا وھیل کا وزن تقریباً ہوتا ہے۔(160-110)
  30. چیتا جو بلّی کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کی زندگی کا دورِ حیات ہوتا ہے۔(17-12 سال)
  31. سب سے  پہلے جانور کی ارتقاء 600 ملین سال قبل اس دور میں ہوئی۔ (Precambrian)
  32. پرندوں کی ارتقاء 150 ملین سال قبل Mesozoic  دور میں ہوئی۔ (رینگنے والے جانوروں سے)
  33. آئیوڈین کے محلول سے غذاء کا رنگ گہرے نیلے یا سیاہ رنگ میں تبدیل ہونا اس کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔(نشاستہ)
  34. غذاء میں پراٹینس کی جانچ کے لئے ان کی ضرورت ہوتی ہے۔(٪2 کاپر سلفیٹ اور ٪10 سوڈیم ہائیڈرو اکسائیڈ)
  35. پروٹین رکھنے واالی غذاء پر کاپر سلفیٹ اور سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کا استعمال سے یہ تبدیلی واقع ہوتی ہے۔(سرخ مائل یا بنفشی رنگ میں تبدیلی )
  36. ریشے جو ناقابل ہضم ہوتے ہیں اور قبض سے بچاتے ہیں دراصل اس سے بنے ہوتے ہیں۔(کاربو ہائیڈریٹس)
  37. غذائی ریشے ہمیں اس سے حاصل ہوتے ہیں ۔(اجناس’رتالو’ مٹر ‘کدّو’سیم’ پالک’ موز’ سیب پپئی وغیرہ)
  38. غذاء اور تغذیہ کے متعلق سائنسی معلومات کا بانی ہے۔(لیووائیزر)
  39. اسقربوط بیماری کے متعلق سائنسی معلومات کا بانی ہے۔ ( James linds)
  40. بڑھنے والے بچوں کو دی جانے والی غذاء میں یہ زیادہ مقدار میں ہونی چاہئے۔(پروٹینس)

مقناطیس کے کھیلیں

  • قدرتی مقناطیس وہ پتھر ہے جو      کشش کرنے کی قوّت رکھتا ہے۔ (لوڈ اسٹون )
  • مختلف قسم کے مقناطیسی شکلیں ہیں۔( گھڑنعل’ سلاخی’ دائیروی اور چھلہ نما مقناطیس)
  • مقنا طیس کے سروں میں کشش کرنے کی صلا حیت دوسرے حصوں سے زیادہ ہوتی ہے جس کو — کہا جاتا ہے۔( مقناطیسی قطب)
  • مقناطیسی قطب بنانے میں اس کی —- خاصیت کو استعمال کیا جاتا ہے( سمتی خاصیت)
  • آزادانہ لٹکا ہوا مقناطیس —- سمت کو ظاہر کرتا ہے۔ ( شمال اور جنوب)
  • اگر کسی شئے کو سلاخی مقنا طیس کا ایک قطب کشش کرتا ے اور دوسرا قطب دفع کرتا ہے تو وہ شئے ہے۔ ( مقناطیس)
  • اگر کسی شئے کو دونوں قطب کشش کرتے ہیں تو وہ شئے ہوتی ہے۔(مقنا طیسی شئے)
  • مقناطیسی اشیاء کا قریب میں موجوداشیاء  کے ذریعہ مقناطیسی اشیاء خصوصیت کو حاصل کرنا کہلاتا ہے۔(مقناطیسی امالہ Magnetic Induction )
  • حال ہی میں معلوم شدہ بہت ہی طاقتور مقنا طیس ہے۔(نیڈیمیم )
  • عام طور پر  مقنا طیس اس سے بنے ہوتے ہیں ۔(اسٹیل اور لوہا )
  • طاقتور مقنا طیس کے لئے اس کو استعمال کیا جا تا ہے۔( لوہا ‘نکل’ کاپر’ کوبالٹ’ المو نیم)
  • برقی مقناطیس عموماً اس طرح بنائے گئے ہو تے ہیں ۔ ( فیرو مقنا طیسی اشیاء جیسے اسٹیل کے اطراف وائر بانھ کر )
  • سب سے پہلے قطب نما کو انہوں نے استعمال کیا۔( چینی سیاحوں)
  • زمین کا مقنا طیسی میدان اس مشابہہ ہوتا ہے۔ ( سلاخی مقنا طیس کے درمیا نی حصہ سے)
  • فرو مقناطیس سے بھی زمینی مقناطیسیت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔(20 گنا)

                                   برسات کہاں سے آتی ہے

  1. پانی کا آبی بخارات میں تبدیل ہونا کہلاتا ہے۔ ( عمل تبخیر )
  2. موسم سرما میں فضاء میں موجود ہوا بمقابل  ہمارے منہ سے نکلنے والی ہوا سے — ہوتی ہے۔(سرد)
  3. آبی بخارات کا پانی میں تبدیل ہونے کا عمل کہلاتا ہے۔( عمل تکثیف)
  4. ہم زمین کی سطح سے جس قدر دور ہو تے ہیں  ہوا اتنی ہی — ہوتی ہے۔(سرد)
  5. بعض اوقات پانی  بڑے قطروں کی شکل اختیار کرکے برف کے ٹکڑوں کی شکل میں گرنا — کہلاتا ہے۔( اولے)
  6. ہماری ریاست میں اکثر بارش ان مہینوں میں ہوتی ہے۔( جون تا ستمبر’ مغربی مانسونی ہواؤں سے)
  7. ہماری ریاست تلنگانہ میں نومبر اور ڈسمبر مہینوں میں بارش ان ہواؤں کی وجہ سے ہوتی ہے. ( شمال مشرقی مانسون)
  8. بارش کے قطروں کی جسامت ہوتی ہے۔( 0.02 تا 0.03 انچ)
  9. اگر پانی کے قطرے بہت چھوٹے ہوں تو انہیں کہاجاتا ہے۔( پھوار)

ترشئی بارش کی وجہہ ہے۔ ( سلفر ڈائی اکسائیڈ ‘ نائیڑو جن ڈائی آکسا ئیڈ)

بارش کے قطروں کی رفتار ہوتی ہے۔ ( 18-7 میل فی گھنٹہ یا 8-3 میٹرس فی گھنٹہ)

                                                                 مادہ اور چیزیں

  • ایسی اشیاء جن میں رکھی ہوئی شئے صاف طور پر نظر آتی ہیں — کہلاتی ہیں۔(شفاف)
  • اشیاء جن کے ذریعہ ہم دیکھ نہیں سکتے کہلاتے ہیں ۔( غیر شفاف)
  • وہ مادّے جن سے اشیاء صاف نہیں بلکہ دھندلے نظر آتے ہیں کہلاتے ہیں۔ ( نیم شفاف شئے مثلاً تیل لگا ہوا کاغذ ‘ کھردرے شیشیے  جو کھڑ کیؤں کو لگائے جاتے ہیں )
  • شفاف اشیاء کا رنگ کا انحصار اس میں سے گذرنے والی —- پر ہوتا ہے۔( نور کے رنگ)
  • پانی کی کثافت ہوتی ہے۔ (1 g/ml )
  • پانی کی کثافت ‘برف کی کثافت سے — ہوتی ہے۔(زیادہ)
  • برف کی   —- ساخت اس کی کثافت کو کم کرتی ہے۔ (قلمی کثافت)
  • لفظ   Candle لاطینی لفظ —- سے ماخوذ ہے ۔ (  Candereمعنی چمکنا) 

                                   مسکن

  • وہ ماحول جو کیس عضو یہ کی ضروریات کی تکمیل بہتر طور کرتا ہے وہ اس عضویہ کا — کہلاتا ہے۔( مسکن)
  • مختلف قسم کی مسکن کی مثالیں ہیں۔( گھر’ درخت ‘ تالاب  وغیرہ)
  • تالاب کی سطح پر رہنے والے جانور ہیں ۔( گھو نگھے’ pond skater’ may fly’ dragon fly etc   اور لاروے)
  • مکمل طور پانی کی سطح پر رہنے والا پودہ ہے۔(pistia )
  • آبی پودہ جس کی جڑیں پانی کی گھرائی تک پائی جاتی ہیں۔ ( کنول)
  • تالاب میں پانی کے درمیانی حصہ میں یہ پائے جاتے ہیں۔(great water boatman   ‘جونک ‘مچھر کا لاروا)
  • مچھلیاں عام طور پر تالاب کے اس حصہ میں انڈے دیتے ہیں ( کنارے)
  • تالاب کی تہہ میں یہہ جانور پائے جاتے ہیں۔(ہائیڈ ریلا’ مولسکا’ دودھئے اور حشرات کا لاروہ)
  • صرف ساحلی علاقہ میں یہ جنگلات پائے جاتے ہیں ۔(میان گرو)
  • ریاست تلنگانہ میں یہ فصل اگائی جاتی ہے۔( انگور)
  • پی کٹ اور کولیرو جھیل کو اکٹوبر تا مارچ کے مہینے میں یہ پرندے نمودار ہوتے ہیں۔(Pellican)  
  • ضلع کرنول کو لمبا فاصلہ طئے کرکے آنے والا پرندہ ہوتا ہے۔( batta meka pitta)  
  • وشاکھا پٹنم کے ساھل کو کچھوے اس علاقے سے آتے ہیں۔( مغربی بنگال ‘اڑیسہ)
  • پہا ڑی علاقوں میں مسکن پائے جاتے ہیںlpine ) A (
  • دنیا کا سب سے الگ مسکن اس کو مانا جاتا ہے(coral reefs  جو مونگے سے بنا ہوتا ہے
  • جنگلات زمین کا — حصہ پھیلے ہوئے ہیں۔( 3/1)

                            اشیاء کی علاحدگی  

  • پانی سے کیچڑ اور ریت کو علحدہ کرنے کا طریقہ کار کہلاتا ہے۔(ترسیبsedimentation )
  • وہ طریقہ جس سے کوئی شئے راست طور پر ٹھوس سے گیس اور گیس سے ٹھوس میں تبدیل ہو ‘کہلاتا ہے۔( عمل تصعید sublimation )
  • دو یا دو سے زائد خالص اشیاء کو ملا کر شئے حاصل کانا کہلاتا ہے۔( آمیزہmixture )
  • کافور کی قدرتی قسم جاپانی کافور اس سے حاصل کیا جاتا ہے۔( کافور کے پودے کی لکری کی کشیدگی کے ذریعہ)
  • سمندر جس کے ساحل پر چل  کر جا سکتے ہیں۔( dead sea)
  • ہندستان کا سب سے بڑا کھارے پانی کا تالاب (چلکا )
  • کاربن ڈائی کی ٹھوس حالت کہلاتی ہے۔( خشک برف)
  • قدیم دنوں میں اس کو سفید سونا مانا جاتا تھا۔( نمک)
  • https://amzn.in/d/0ezVdki