Diffusion of gases 9th class lab activity-7

سرگرمی -7

گیسوں کا پھیلاؤ (Diffusion of Gases)

اکتسابی محاصل (Learning Outcomes)

متعلم:

پھیلاؤ (Diffusion) کے تصور کی وضاحت کرتا ہے۔

پیش گوئی کرتا ہے کہ ہلکی گیسیں بھاری گیسوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔

پھیلاؤ کے عملی استعمالات بیان کرتا ہے، مثلاً خوشبو کا ہوا میں پھیلنا یا فضا میں گیسوں کی حرکت۔

مقصد (Aim)

دو گیسوں کے پھیلاؤ کی رفتار کا مشاہدہ کرنا۔

درکار اشیاء (Material Required)

پیمائش والی لمبی شیشے کی نالی (Long Glass Tube with Scale)’مائع امونیا (Liquid Ammonia)’ہائیڈروکلورک ایسڈ (Hydrochloric Acid)’روئی کے ٹکڑے (Pieces of Cotton)’دو ربڑ کارک (Rubber Corks)’چمٹا (Tongs)’

نظریہ (Theory)’

ہائیڈروکلورک ایسڈ گیس (HCl) کا سالماتی وزن امونیا گیس (NH₃) کے سالماتی وزن سے زیادہ ہوتا ہے۔

طریقۂ کار (Procedure)

1. تقریباً ایک میٹر لمبی باریک شیشے کی نالی لیں۔

2. روئی کے دو ٹکڑے لیں۔

3. ایک روئی کے ٹکڑے کو ہائیڈروکلورک ایسڈ کے محلول میں اور دوسرے کو امونیا کے محلول میں بھگوئیں۔

4. چمٹے کی مدد سے دونوں روئی کے ٹکڑوں کو نالی کے دونوں سروں میں الگ الگ داخل کریں۔

5. اسی وقت شیشے کی نالی کے دونوں سروں کو ربڑ کارک سے بند کر دیں۔

6. نالی کو افقی حالت میں اسٹینڈ پر رکھ دیں۔

مشاہدات (Observations)

1. امونیا (NH₃) اور ہائیڈروجن کلورائیڈ (HCl) گیسیں ایک دوسرے کی طرف پھیلنا شروع کریں گی اور نالی کے اندر کسی مقام پر آپس میں مل جائیں گی۔

2. ہائیڈروجن کلورائیڈ (HCl) اور امونیا (NH₃) گیسوں کے باہمی تعامل کے نتیجے میں شیشے کی نالی میں ایک سفید حلقہ (Ammonium Chloride) بنتا ہوا نظر آئے گا۔

نتیجہ (Result)

1. سفید حلقہ (امونیم کلورائیڈ) HCl والے سرے کے قریب بنتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امونیا (NH₃) گیس زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

اخذِ نتیجہ (Conclusion)

1. مختلف سالماتی کمیت (Molecular Mass) رکھنے والی گیسیں مختلف رفتار سے پھیلتی ہیں۔ جس گیس کی سالماتی کمیت زیادہ ہو، اس کی پھیلاؤ کی رفتار کم ہوتی ہے، جبکہ کم سالماتی کمیت والی گیس زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

اعلیٰ سطحی فکری سوالات (Higher Order Thinking Questions)

1. ہلکی گیسیں بھاری گیسوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کیوں پھیلتی ہیں؟

جواب:ہلکی گیسوں کے سالمات کم کمیت رکھتے ہیں، اس لیے وہ زیادہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور جلدی پھیل جاتے ہیں۔ بھاری گیسوں کے سالمات نسبتاً سست رفتار ہوتے ہیں۔

2. درجۂ حرارت گیسوں کے پھیلاؤ کی رفتار کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

جواب:درجۂ حرارت بڑھنے سے گیس کے سالمات کی حرکی توانائی بڑھ جاتی ہے، جس سے وہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور پھیلاؤ کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

3. کیا خلا (Vacuum) میں پھیلاؤ (Diffusion) ہو سکتا ہے؟ کیوں یا کیوں نہیں؟

جواب:نہیں، خلا میں پھیلاؤ نہیں ہو سکتا کیونکہ پھیلاؤ کے لیے ذرات کا موجود ہونا ضروری ہے۔ خلا میں کوئی ذرات موجود نہیں ہوتے جن کے درمیان پھیلاؤ ہو سکے۔

4. گیسیں مائعات اور ٹھوس مادّوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کیوں پھیلتی ہیں؟

جواب:گیسوں کے ذرات ایک دوسرے سے کافی دور ہوتے ہیں اور ان کے درمیان کشش بہت کم ہوتی ہے، اس لیے وہ آزادانہ اور تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے گیسوں میں پھیلاؤ مائعات اور ٹھوس مادّوں کی نسبت زیادہ تیز ہوتا ہے۔

5. اگر فطرت میں پھیلاؤ (Diffusion) کا عمل نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟

جواب:اگر پھیلاؤ نہ ہوتا تو خوشبو ہوا میں نہ پھیلتی، جانداروں میں آکسیجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا تبادلہ ممکن نہ ہوتا، اور بہت سے حیاتیاتی و ماحولیاتی عمل متاثر ہو جاتے۔ زندگی کا نظام درست طریقے سے جاری نہیں رہ سکتا تھا۔

Post Comment

You May Have Missed