Skip to Content
- جوہر کی ساخت
- دنیا کی ہر وہ چیز جو جگہ گھیرتی ہے اور کمیت رکھتی ہے۔ مادہ کہلاتی ہے۔
- مادہ ذرات سے ملکر بنتا ہے۔
- ذرات کا ایسا آخری حصہ جو نا قا بل تقسیم ہو ،وہ جوہر کہلاتا ہے۔
- جوہر میں ذیلی ذرات الکٹران،پروٹان اور نیوٹران پائے جاتے ہیں۔
- الکٹران مرکزے کے باہر گردش کرتے رہتے ہیں۔
- پروٹان اور نیوٹران مرکزے کے اندر رہتے ہیں۔
- قوس قزح میں سات(7) رنگ پائے جاتے ہیں۔
- بنفشی’ نیلگوں’نیلا’سبز’زرد’نارنجی’سرخ
- ہر رنگ کی حدت ایک نقطہ سے دوسرے نقطہ تک مختلف ہوتی ہے۔
- جب کوئی جسم ارتعاش کرنے لگتا ہے توآواز کی موجیں پیداہوتی ہیں۔
- جب کوئی برقی بار ارتعاش کرنے لگتا ہے تو برقی مقناطیسی موجیں پیدا ہوتی ہیں۔
- مرتعش برقی بار’ برقی میدان میں تبدیلی پیدا کرتا ہے۔
- برقی میدان میں واقع ہونے والی یہہ تبدیلی مقناطیسی میدان میں بھی تبدیلی پیدا کرتی ہے۔
- پیدا شدہ برقی میدان اور مقناطیسی میدان ایک دوسرے کے علیٰ القوئم یعنیٰ زاویہ قائمہ بناتے ہیں۔
- مرئی روشنی ایک برقی مقناطیسی موج ہے۔
- روشنی کی رفتار 3×108 m/s ہے۔
- خلاء میں سفر کرنے والی برقی مقناطیسی توانائی کی خصوصیت سمندری موجوں کی طرح ہوتی ہے۔
- برقی مقناطیسی توانائی میں بھی طولِ موج l اور تعدد کے حامل ہوتے ہیں۔
- دو متصلہ فراز یا نشیب کے اعظم ترین نقاط کا درمیانی فاصلہ طولِ موج l کہلاتا ہے۔
- اکائی وقت میں کسی بھی نقطہ سے گزرنے والی موجوں کی تعداد کو تعدد u کہتے ہیں۔
- تعدد کو 1/S اکائیوں میں ظاہر کرتے ہیں۔
- طول موج λ
- تعدد ν
- رفتارc
- C=νλ
- تعدد کے اضافہ سے طول موج میں کمی ہوتی ہے۔
- طول موج اور تعدد کا رشتہ آفاقی ہے۔یہہ کسی بھی موجوں پر کیا جا سکتا ہے۔
- برقی مقناطیسی موجوں میں مختلف اقسام کے تعدد کی موجیں پائے جاتے ہیں۔
- برقی مقناطیسی موجوں (مرئی طیف ‘زیریں سرخ شعاعیں اور بالائے بنفشی شعاعوں کا اجماع )کے تعدد کا یہہ مکمل احاطہ برقی مقناطیسی طیف کہلاتا ہے۔
- مرئی طیف کی ایک بہترین مثال قوس قزح ہے۔
- قوس قزح میں پائے جانے والے ہر رنگ کا طول موج مختلف ہوتا ہے۔
- سرخ رنگ کا طول موج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
- بنفشی رنگ کا طول موج سب سے کم ہوتا ہے۔
- سادہ آنکھ سے نظر آنے والے رنگوں کوپٹّی کو مرئی طیف کہتے ہیں۔جوسرخ رنگ سے بنفشی رنگ تک ہوتی ہے۔
- لوہے کی سلاخ کو گرم کرنے پر حراری توانائی نور کی شکل میں خارج ہوتی ہے۔
- لوہے کی سلاخ سرخ رنگ’ نارنجی ‘ زرد’ نیلے رنگ میں تبدیل ہوتی جائےگی۔
- اعظم ترین درجہ حرارت حاصل کرنے پر لوہے کی سلاخ سفید رنگ میں تبدیل ہو جائے گی۔
- جب حرارت زیادہ ہوجائے تو ایک سے زیادہ رنگ بھی خارج ہوتے ہیں۔ حرارت کی حدت بڑھنے کی وجہ سے سرخ رنگ نظر آنے لگتا ہے۔
- میکس پلانکس کے نظریہ کے بموجب توانائی کا اشعاع hu کا حاصل ضرب ہوتا ہے۔
- اشعاع کا انجذاب یا اخراج کا تعدد u =
- h=plank’s contant =6.626×10-34Js
Post Views: 29