منحنی سطحوں سے انعکاس نور REFLECTION OF LIGHT AT CURED SURVED SURFACES

تعلیمی معیارات ACADEMIC STANDARDS

1-تصورات کی تفہیم:

  • کروی اور مستوی آئینوں کے فہم کو سمجھیں گے،اور فرق کریں گے۔
  • انعکاس نور کے عمل کو سمجھیں گے۔
  • ماسکی طول اور شعاعی خاکوں کی وضاحت کریں گے۔
  • مجازی خیال اور حقیقی خیال میں فرق کریں گے۔
  • شمسی چولہے کے تصور کو سمجھیں گے۔

2-سوالات کرنا اور مفروضہ قائم کرنا:

  • شعاعی خاکوں کے متعلق سوالات کریں گے۔
  • تکبیر،محور اصلی،مرکز انحنا، ماسکہ، خیال کا فاصلہ، شئے کا فاصلے کے متعلق سوالات کریں گے۔
  • روز مرہ زندگی میں کروی آئینوں کے متعلق سوالات کریں گے۔

3-تجربات اور حلقہ عمل کے مشاہدات:

  • مقعر آئینوں اور محدب آئینوں کے شعاعی خاکے تجربہ گاہی مشغلہ کے ذریعہ بنائیں گے۔

4-معلومات اکٹھا کر/منصوبہ کام:

  • انسانی تہذیب میں کروی آئینوں کی تاریخ سے متعلق معلومات اکٹھا کریں گے۔
  • روز مرہ زندگی میں ان مواقعوں کی تصویریں اکٹھا کریں گے جہاں محدب اور مقعر آئینے استعمال ہوتے ہیں۔

5-شکلیں اتارنا:

  • کروی آئینوں کے شعاعی خاکے بنائیں گے۔
  • شمسی چولہے کے تصور کو خاکے کے ذریعہ بتائیں گے۔

6-توصیف/جمالیاتی حس/اقدار:

  • روز مرہ زندگی میں کروی آئینوں کے اطلاق کی سرہانا کریں گے۔

7- روز مرہ زندگی میں اطلاق اور حیاتیاتی تنوع:

  • کروی آئینوں کو روز مرہ زندگی میں اطلاق کریں گے۔

منحنی سطحوں سے انعکاس نور(سبق واری منصوبہ بندی)

پیریڈس کی تعداد: 06                تدریسی:04              اکتسابی:02

 

پیریڈ نمبر مواد حکمت عملی تدریسی اشیاء اور وسائل تشخیص
1 کروی آئینوں کا فہم اور روشنی کا انعکاس تبادلہ خیال،

لکچر۔مظاہراتی

کروی  اور مستوی آئینے،تختہ سیاہ،درسی کتاب 1-کروی آئینہ کسے کہتے ہیں۔

2-مقعر آئینوں اور محدب آئینوں کے استعمالات لکھئے۔

2 مقعر آئینو ں کے شعاعی خاکے تجربہ گاہی مشغلہ مقعر آئینہ، Vاسٹائنڈ،موم بتی، اسکرین،یو ٹیوب ویڈیو 1-حقیقی اور مجازی خیال کے درمیان فرق کو بیان کیجئے-

2-تجربہ گاہی مشغلہ کاپیوں میں لکھ کر بتائیں اور شعاعی خاکے بنائیں۔

3 محدب آئینوں کے شعاعی خاکے تجربہ گاہی مشغلہ محدب آئینہ، Vاسٹائنڈ،موم بتی،اسکرین،یو ٹیوب ویڈیو 1-تجربہ گاہی مشغلہ کاپیوں میں لکھ کر بتائیں اور شعاعی خاکے بنائیں۔
4 منحنی آئینوں کے لئے ضابطہ اخذ کرنا،تکبیر لکچر تختہ سیاہ 1-تکبیر کسے کہتے ہیں اور اسکا ضابطہ لکھئے۔

2-منحنی آئینوں کا ضابطہ لکھئے۔

5 آئینوں سے متعلق مساوات کی اصطلاح لکچر تختہ سیاہ 1-ایک گاڑی پر پچھلی سمت کے منظر کے لئےاستعمال کردہ محدب آئینہ کا قطر 3 سمر ہے،اگر بس اس آئینے سے 5 سمر کے فاصلے پر ہو تو ،آئینے میں بننے والے عکس کی نوعیت اور جسامت  کے بارے میں لکھئے۔

 

6 شمسی چولہا تیار کرنا تاریخی طریقہ،مشغلہ مقعر آئینہ،کاغذ،چمٹا 1-شمسی چولہے کا شعاعی خاکہ بنائیں۔

2-انسانی تہذیب میں کروی آئینوں کی تاریخ سے متعلق معلومات اکٹھا کرکے رپورٹ لکھئے۔