منحنی سطحوں سے انعکاس نور REFLECTION OF LIGHT AT CURED SURVED SURFACES
تعلیمی معیارات ACADEMIC STANDARDS
1-تصورات کی تفہیم:
- کروی اور مستوی آئینوں کے فہم کو سمجھیں گے،اور فرق کریں گے۔
- انعکاس نور کے عمل کو سمجھیں گے۔
- ماسکی طول اور شعاعی خاکوں کی وضاحت کریں گے۔
- مجازی خیال اور حقیقی خیال میں فرق کریں گے۔
- شمسی چولہے کے تصور کو سمجھیں گے۔
2-سوالات کرنا اور مفروضہ قائم کرنا:
- شعاعی خاکوں کے متعلق سوالات کریں گے۔
- تکبیر،محور اصلی،مرکز انحنا، ماسکہ، خیال کا فاصلہ، شئے کا فاصلے کے متعلق سوالات کریں گے۔
- روز مرہ زندگی میں کروی آئینوں کے متعلق سوالات کریں گے۔
3-تجربات اور حلقہ عمل کے مشاہدات:
- مقعر آئینوں اور محدب آئینوں کے شعاعی خاکے تجربہ گاہی مشغلہ کے ذریعہ بنائیں گے۔
4-معلومات اکٹھا کر/منصوبہ کام:
- انسانی تہذیب میں کروی آئینوں کی تاریخ سے متعلق معلومات اکٹھا کریں گے۔
- روز مرہ زندگی میں ان مواقعوں کی تصویریں اکٹھا کریں گے جہاں محدب اور مقعر آئینے استعمال ہوتے ہیں۔
5-شکلیں اتارنا:
- کروی آئینوں کے شعاعی خاکے بنائیں گے۔
- شمسی چولہے کے تصور کو خاکے کے ذریعہ بتائیں گے۔
6-توصیف/جمالیاتی حس/اقدار:
- روز مرہ زندگی میں کروی آئینوں کے اطلاق کی سرہانا کریں گے۔
7- روز مرہ زندگی میں اطلاق اور حیاتیاتی تنوع:
- کروی آئینوں کو روز مرہ زندگی میں اطلاق کریں گے۔
منحنی سطحوں سے انعکاس نور(سبق واری منصوبہ بندی)پیریڈس کی تعداد: 06 تدریسی:04 اکتسابی:02
|
||||
| پیریڈ نمبر | مواد | حکمت عملی | تدریسی اشیاء اور وسائل | تشخیص |
| 1 | کروی آئینوں کا فہم اور روشنی کا انعکاس | تبادلہ خیال،
لکچر۔مظاہراتی |
کروی اور مستوی آئینے،تختہ سیاہ،درسی کتاب | 1-کروی آئینہ کسے کہتے ہیں۔
2-مقعر آئینوں اور محدب آئینوں کے استعمالات لکھئے۔ |
| 2 | مقعر آئینو ں کے شعاعی خاکے | تجربہ گاہی مشغلہ | مقعر آئینہ، Vاسٹائنڈ،موم بتی، اسکرین،یو ٹیوب ویڈیو | 1-حقیقی اور مجازی خیال کے درمیان فرق کو بیان کیجئے-
2-تجربہ گاہی مشغلہ کاپیوں میں لکھ کر بتائیں اور شعاعی خاکے بنائیں۔ |
| 3 | محدب آئینوں کے شعاعی خاکے | تجربہ گاہی مشغلہ | محدب آئینہ، Vاسٹائنڈ،موم بتی،اسکرین،یو ٹیوب ویڈیو | 1-تجربہ گاہی مشغلہ کاپیوں میں لکھ کر بتائیں اور شعاعی خاکے بنائیں۔ |
| 4 | منحنی آئینوں کے لئے ضابطہ اخذ کرنا،تکبیر | لکچر | تختہ سیاہ | 1-تکبیر کسے کہتے ہیں اور اسکا ضابطہ لکھئے۔
2-منحنی آئینوں کا ضابطہ لکھئے۔ |
| 5 | آئینوں سے متعلق مساوات کی اصطلاح | لکچر | تختہ سیاہ | 1-ایک گاڑی پر پچھلی سمت کے منظر کے لئےاستعمال کردہ محدب آئینہ کا قطر 3 سمر ہے،اگر بس اس آئینے سے 5 سمر کے فاصلے پر ہو تو ،آئینے میں بننے والے عکس کی نوعیت اور جسامت کے بارے میں لکھئے۔
|
| 6 | شمسی چولہا تیار کرنا | تاریخی طریقہ،مشغلہ | مقعر آئینہ،کاغذ،چمٹا | 1-شمسی چولہے کا شعاعی خاکہ بنائیں۔
2-انسانی تہذیب میں کروی آئینوں کی تاریخ سے متعلق معلومات اکٹھا کرکے رپورٹ لکھئے۔ |