Activity 12 class 8th FRICTION

سرگرمی 12

سیالی رگڑ کو متاثر کرنے والے عوامل کی شناخت

اکتسابی محاصل

متعلم:

– سیالی رگڑ کو متاثر کرنے والے عوامل کی وضاحت کرتا ہے۔

– وضاحت کرتا ہے کہ ہوائی جہاز اور کشتیاں مخصوص شکلوں میں کیوں بنائی جاتی ہیں۔

مقصد

سیالی رگڑ کو متاثر کرنے والے عوامل کی شناخت کرنا۔

درکار مواد

– پانی سے بھرا ہوا ٹب

تعارف

سیالی رگڑ وہ قوت ہے جو کسی جسم اور سیال (مائع یا گیس) کے درمیان حرکت کی مخالفت کرتی ہے۔

اصول / نظریہ / قانون

سیال میں حرکت کرنے والے جسم پر رگڑ کی قوت اس کی رفتار، شکل اور سیال کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔

طریقۂ کار

1. پانی سے بھرا ہوا ایک ٹب لیں۔

2. اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو سیدھا رکھتے ہوئے ہاتھ کو پانی میں ہاتھ کی سطح کے متوازی سمت میں اوپر اور نیچے حرکت دینے کی کوشش کریں۔

3. اب اپنے ہاتھ کو ہاتھ کی سطح کے عمودی سمت میں آگے اور پیچھے حرکت دینے کی کوشش کریں۔

مشاہدات

1. جب ہم ہاتھ کو ہاتھ کی سطح کے عمودی رخ میں آگے اور پیچھے حرکت دیتے ہیں تو ہمیں زیادہ مزاحمتی قوت (Drag) محسوس ہوتی ہے، جبکہ ہاتھ کو اوپر اور نیچے حرکت دینے پر مزاحمت کم محسوس ہوتی ہے۔

اختتامیہ

کسی جسم کی شکل سیالی رگڑ کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے۔ دھار دار یا ہموار بہاؤ والی شکلیں (Streamlined Shapes) مزاحمتی قوت کو کم کر سکتی ہیں۔

اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات

1.پرندوں اور ہوائی جہازوں کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوتی ہیں؟

2.پرندوں اور مچھلیوں کے جسم وقت کے ساتھ ہموار بہاؤ والی (Streamlined) شکلوں میں کیوں تبدیل ہوئے؟

Post Comment

You May Have Missed