Activity 12 class 8th FORCE
سرگرمی 12
کسی جسم کی شکل پر قوت کے اثرات
اکتسابی محاصل
متعلم:
– کسی جسم کی شکل پر قوت کے اثر کی وضاحت کرتا ہے۔
– یہ معلوم کرنے کے لیے سادہ سرگرمیاں انجام دیتا ہے کہ قوت کسی جسم کی شکل میں عارضی یا مستقل تبدیلی کس طرح پیدا کر سکتی ہے۔
مقصد
کسی جسم کی شکل پر قوت کے اثر کا مشاہدہ کرنا۔
درکار مواد
– ربڑ بینڈ
– اسفنج
– کاغذ
– چاک
– چپاتی کا آٹا
– شیشہ
اصول / نظریہ / قانون
جب کسی جسم پر قوت لگائی جاتی ہے تو جسم کی نوعیت اور لگائی گئی قوت کی مقدار کے لحاظ سے اس کی شکل میں عارضی یا مستقل تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے۔
طریقۂ کار
درج ذیل صورتِ حال میں ہر جسم کی شکل کا قوت لگانے سے پہلے اور قوت لگانے کے بعد احتیاط سے مشاہدہ کریں۔
1. ربڑ بینڈ کو کھینچیں۔
2. اسفنج کو دبائیں۔
3. کاغذ کے ایک ٹکڑے کو پھاڑیں۔
4. چاک کے ایک ٹکڑے کو توڑیں۔
5. چپاتی بنائیں۔
6. شیشے کو توڑیں۔
مشاہدات
1. ہر جسم کی شکل میں ہونے والی تبدیلی کو دی گئی جدول میں درج کریں۔
2. دوسرے کالم میں عارضی تبدیلی کے لیے T اور مستقل تبدیلی کے لیے P لکھیں۔
قوت کا عمل| شکل میں تبدیلی (عارضی / مستقل)
ربڑ بینڈ کو کھینچنا| T
اسفنج کو دبانا| T
کاغذ کو پھاڑنا| P
چاک کے ٹکڑے کو توڑنا| P
نتیجہ
قوت نہ صرف کسی جسم کی حرکت کی حالت کو تبدیل کر سکتی ہے بلکہ اس کی شکل میں بھی تبدیلی پیدا کر سکتی ہے۔
اعلیٰ سطحی غوروفکر کا سوال
1. اگر کسی مائع یا گیس پر قوت لگائی جائے تو کیا ہوگا؟ ان کی شکل میں کس طرح تبدیلی واقع ہوگی.
متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں
1. مختلف مادّوں، مثلاً مٹی یا کھیلنے والی مٹی (Playdough) کے ساتھ تجربہ کریں اور مشاہدہ کریں کہ قوت ان کی شکل کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔