Activity 13 class 8th FORCE
سرگرمی 13
رقبۂ تماس کے ساتھ قوت کے اثر میں تبدیلی معلوم کرنا
اکتسابی محاصل
متعلم:
– قوت اور رقبۂ تماس کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتا ہے۔
– روزمرہ زندگی میں قوت اور رقبۂ تماس کے درمیان تعلق کے علم کا اطلاق کرتا ہے۔
مقصد
رقبۂ تماس کے ساتھ قوت کے اثر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا۔
درکار مواد
– پنسل
اصول / نظریہ / قانون
دباؤ کسی سطح کے فی اکائی رقبے پر عمودی طور پر عمل کرنے والی قوت کو کہتے ہیں۔
دباؤ = قوت ÷ رقبہ
Pressure = Force / Area
بین الاقوامی نظامِ اکائی (S.I.) میں دباؤ کی اکائی:
نیوٹن فی مربع میٹر (N/m²) ہے۔
احتیاطی تدبیر
1. پنسل کے نوکیلے سرے کو ہتھیلی پر نرمی اور احتیاط سے دبائیں۔
طریقۂ کار
1. ایک پنسل لیں اور اس کے گول سرے کو اپنی ہتھیلی پر دبائیں۔
2. اب پنسل کے نوکیلے سرے کو اپنی ہتھیلی پر دبائیں۔
3. دونوں صورتوں میں ہونے والی حس اور درد کے فرق کا مشاہدہ کریں۔
مشاہدات
1. جب پنسل کے گول سرے کے بجائے نوکیلے سرے کو ہتھیلی پر دبایا جاتا ہے تو قوت ایک بہت چھوٹے رقبے پر عمل کرتی ہے، اس لیے دباؤ زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ درد محسوس ہوتا ہے۔
نتیجہ
قوت کا اثر رقبۂ تماس پر منحصر ہوتا ہے۔
اختتامی نتیجہ
جب قوت یا بوجھ کے رقبۂ تماس میں کمی ہوتی ہے تو قوت کا اثر بڑھ جاتا ہے، اور اس کے برعکس رقبۂ تماس بڑھنے پر قوت کا اثر کم ہو جاتا ہے۔
اعلیٰ سطحی غوروفکر کا سوال
1. اگر قوت کو دوگنا کر دیا جائے اور رقبے کو نصف کر دیا جائے تو دباؤ میں کیا تبدیلی واقع ہوگی؟
جواب: دباؤ چار گنا ہو جائے گا۔
متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں
1. سر پر بھاری بوجھ پگڑی کے ساتھ اور پگڑی کے بغیر اٹھا کر مشاہدہ کریں کہ رقبۂ تماس میں تبدیلی سے قوت کے اثر میں کس طرح تبدیلی واقع ہوتی ہے۔