Activity 14 class 8th FORCE

سرگرمی 14

قوت کے اثرات کی شناخت

اکتسابی محاصل

متعلم:

– قوت، رقبہ اور دباؤ کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتا ہے۔

– یہ جاننے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے کہ کسی جسم کا سطحی رقبہ لگائے گئے دباؤ کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

مقصد

مختلف سطحی رقبوں پر قوت کے اثر کی شناخت کرنا۔

درکار مواد

– دو ٹرے

– چونے کا پاؤڈر یا باریک ریت

– مساوی کمیت اور یکساں شکل کی دو مستطیل اینٹیں

اصول / نظریہ / قانون

دباؤ = قوت / رقبہ

Pressure = Force / Area

SI نظام میں دباؤ کی اکائی:

نیوٹن فی مربع میٹر (N/m²) ہے۔

احتیاطی تدبیر

1. اینٹوں کو احتیاط سے سنبھالیں اور انہیں ٹرے میں اس طرح گرائیں کہ وہ صحیح طرح سطح پر گریں۔

طریقۂ کار

1. دو ٹرے لیں اور دونوں ٹرے میں چونے کا پاؤڈر یا باریک ریت بھریں۔

2. اب مساوی کمیت اور یکساں شکل کی دو مستطیل اینٹیں لیں۔

3. ایک اینٹ کو ایک ٹرے میں عمودی حالت میں ایک مقررہ اونچائی سے گرائیں۔

4. دوسری اینٹ کو دوسری ٹرے میں افقی حالت میں اسی اونچائی سے گرائیں۔

5. مشاہدہ کریں کہ ہر اینٹ چونے کے پاؤڈر یا ریت میں کتنی گہرائی تک دھنس جاتی ہے۔

مشاہدات

1. عمودی حالت میں رکھی ہوئی اینٹ، افقی حالت میں رکھی ہوئی اینٹ کے مقابلے میں چونے کے پاؤڈر میں زیادہ گہرائی تک دھنس جاتی ہے۔

نتیجہ

کسی جسم کی طرف سے سطح پر لگایا جانے والا دباؤ سطح کے ساتھ اس کے رقبۂ تماس پر منحصر ہوتا ہے۔

– کم رقبۂ تماس کی صورت میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

– زیادہ رقبۂ تماس کی صورت میں دباؤ کم ہوتا ہے۔

اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات

1.چاقو کا تیز دھار والا کنارہ اس کے کند یا بے دھار کنارے کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے کیوں کاٹتا ہے؟

2.بھاری بوجھ لے جانے والے ٹرکوں میں زیادہ تعداد میں چوڑے ٹائر کیوں لگائے جاتے ہیں.

متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں

1.کیل کے ساتھ تجربہ کریں اور معلوم کریں کہ ہتھوڑے سے مارنے پر کیل کا نوکیلا سرا دیوار میں آسانی سے داخل ہو جاتا ہے، لیکن اس کا چپٹا سرا کیوں داخل نہیں ہوتا؟

You May Have Missed