ACIDS,BASES AND SALTS 10TH CLASS UNIT PLAN ترشے،اساس اور نمک

تعلیمی معیارات ACADEMIC STANDARDS

جماعت :دہم

مضمون: فزیکل سائنس

1-تصورات کی تفہیم:

  • ترشہ، اساس اور نمکوں میں درجہ بندی کریں گے۔
  • قدرتی مظاہر اور مصنوعی مظاہر کا فہم حاصل کریں گے۔
  • ترشہ اور دھات کا تعمل،اساس اور دھات کا تعمل کی وضاحت کریں گے۔
  • PH اسکیل کے متعلق سوالات کریں گے۔

2-سوالات کرنا اور مفروضہ قائم کرنا:

  • ترشہ ،اساس اور نمکوں کے متعلق سوالات کریں گے۔
  • PH اسکیل کے متعلق سوالات کریں گے۔

3-تجربات اور حلقہ عمل کے مشاہدات:

  • تجربات کے ذریعہ (ترشہ ،دھات کا تعامل)،(اساس ،دھات کا تعامل)،(ترشہ اور اساس کا تعامل) کو انجام دیں گے۔
  • HCl گیس کی نوعیت،مشغلہ کے ذریعہ معلوم کریں گے۔
  • ترشئی محلول پانی میں برقی موصل بناتا ہے، تجربہ کے ذریعہ جانیں گے

4-معلومات اکٹھا کرنا/منصوبہ کام:

  • ترشہ،اساس،نمکیات کے متعلق معلومات اکٹھا کریں گے۔
  • PH اسکیل کے بارے میں معلومات اکٹھا کریں گے۔
  • روز مرہ استعمال شدہ اشیاء کا PH معلوم کریں گے۔

5-شکلیں اتارنا/نمونے تیار کرنا:

  • PH اسکیل کی شکل اتاریں گے۔
  • تجربہ گاہی مشاغل کو خاکوں کے ذریعہ بتائیں گے۔
  • ترشئی محلول پانی میں برقی موصل بناتا ہے،خاکہ کے ذریعہ وضاحت کریں گے۔

6-توصیف/جمالیاتی حس/اقدار:

  • قدرتی مظاہر، مصنوعی مظاہر ، PH اسکیل کی سرہانا کریں گے۔

7- روز مرہ زندگی میں اطلاق اور حیاتیاتی تنوع:

  • روز مرہ زندگی میں ترشوں،اسا س اور نمکیات کو استعمال کریں گے۔
  • PH     اسکیل کا استعمال   SOIL PROFILE کے لئے کریں گے۔
  • بارش کی نوعیت UNIVERSAL INDICATOR کی مدد سے معلوم کریں گے۔

منحنی سطوں سے انطاف نور(سبق واری منصوبہ بندی)

جملہ پیریڈس کی تعداد:09

پیریڈ نمبر مواد حکمت عملی تدریسی اشیاء اور وسائل تشخیص
1 ترشے ،اساس اور نمک

مشغلہ 1 ـ تعارف اور خصوصیات

تبادلہ خیال ،تجربہ گاہی مشغلہ لتمس کاغذ(سرخ،نیلا) ہلدی،سرخ گوبھی،چند ترشے، چند اساس ،چارٹ،واچ گلاس 1-ترشہ کسے کہتے ہیں؟

2-اسا س کی تعریف لکھئے؟

3-چند قدرتی اور مصنوعی مظاہر کے  نام لکھئے۔

4-چند ترشے،اساس اور نمکوں کے نام لکھ کر لائیں۔

2 ترشہ اور دھات کا تعامل

مشغلہ 3-اساس اور دھات کا تعامل

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال ایستادہ،امتحانی نلی،نکاسی نلی،لگن،موم بتی،HCl, زنک، NaOH 1-تجربہ گاہی مشغلوں کو اپنی کاپی میں لکھ کر لائیں اور شکل اتاریں۔
3 مشغلہ 4-کاربو نیٹس اور دھاتی ہائیڈروجن کاربو نیٹس کا تر شے سے تعامل۔

مشغلہ 5-تعدیلی تعامل

 

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال HCl, NaOH, 1-تجربہ گاہی مشغلوں کو اپنی کاپی میں لکھ کر لائیں اور اشکال اتاریں۔
4 مشغلہ6-دھاتی آکسائیڈس کا ترشہ سے تعامل

دھاتی آکسائیڈس کا اساس سے تعامل

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال HCl, CuO, CO2,

Ca(OH)2

1-تجربہ گاہی مشغلوں کو اپنی کاپی میں لکھ کر لائیں۔اور اشکال اتاریں۔
5 مشغلہ7-ترشئی محلول برقی موصل ہوتا ہے۔اساسی نہیں  محلول نہیں ہوتا ہے۔ تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال HCl, H2SO4, ،برقی دور،گلوکوز،الکوحل صاف خاکہ کی مدد سے بتلائیے کہ ترشئی محلول،برق پیدا کرتا ہے۔
6 مشغلہ 8-  HClگیس کی تیاری

ترشہ اور اساس کی طاقت(مرتکز اور ہلکایا)

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال HCl،امتحانی نلی،کارک،منتقلی نلی،لتمس کاغذ HCl،گیس اور  HCl محلول کے خصوصیات لکھئے۔
7 PH پیمانہ لکچر-مظاہراتی PH       اسکیل کا چارٹ ،یو ٹیوب ویڈیو جدول 2 مکمل کریں۔

PH  پیمانہ کی شکل اتاریں۔

8 روزمرہ زندگی میں  PH  کی اہمیت،مٹی کا  PH ،ہضمی رس کا   PH تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال مختلف قسم کی مٹی ،لتمس کاغذ، چند گھریلو اشیاء ترشئی بارش کا پانی دریا میں ملکر دریا کے آبی جانوروں کی زندگی کو کس طرح نقصان پہنچاتا ہے؟

اگر منہ کا  PH  5.5 سے کم ہو تو دانتوں میں خرابی  کیوں آتی ہے۔

9 نمکوں کا  PH نمکوں کا خاندان عام نمک سے کیمیائی اشیاء

عام نمک سے سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ

لکچر مختلف  اقسام کا نمکیات کا چارٹ چند نمکیات کے نام لکھئے
10 کھانے کا سوڈا

رنگ کٹ سفوف

گھونے کا سوڈا

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال NaHCO3, CaOCl2, Na2CO3 کھانے کا سوڈا،رنگ کٹ سفوف اور دھونے کے سوڈا کے استعمالات  اور ضابطہ لکھئے۔

کھانے کا سوڈا کیک کو ملائم اور اسفنجی کس طرح بناتا ہے۔

11 PoP،

قلماؤ کے پانی کی علٰحدگی

تجربہ گاہی مشاغل،تبادلہ خیال CUSO4, PoP تجربہ گاہی مشغلہ کاپیوں میں لکھ کر لائیں اور شکل اتاریں

پلاسٹر آف پیرس کا ضابطہ اور استعمالات لکھئے۔