FORCE 8th CLASS LAB ACTIVITY 8

    سرگرمی   8

میز پر عمل کرنے والی حاصلہ قوت کا اثر

اکتسابی محاصل

متعلم:

– حاصلہ  قوت کے تصور اور اس کے کسی جسم پر اثر کی وضاحت کرتا ہے۔

– روزمرہ زندگی میں حاصلہ قوت کے علم کا اطلاق کرتا ہے۔

مقصد

ایک بھاری لکڑی کی میز پر عمل کرنے والی حاصلہ قوت کے اثرات کو سمجھنا۔

درکار مواد

– بھاری لکڑی کی میز

اصول / نظریہ / قانون

جب قوتیں ایک ہی سمت میں عمل کرتی ہیں تو حاصلہ قوت، تمام قوتوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔

جب قوتیں مخالف سمتوں میں عمل کرتی ہیں تو حاصلہ قوت، قوتوں کے درمیان فرق کے برابر ہوتی ہے۔

ایک ہی سمت میں:

F(net) = F₁ + F₂

مخالف سمت میں:

F(net) = F₁ + (−F₂)

F(net) = F₁ − F₂

اگر F₁ > F₂ ہو۔

احتیاطی تدبیر

1. حادثات سے بچنے کے لیے میز کو ڈھکیلتے وقت احتیاط کریں۔

طریقۂ کار

1. بھاری لکڑی کی میز کو اکیلے ڈھکیلنے کی کوشش کریں۔

2. اپنے ایک ساتھی سے کہیں کہ وہ آپ کی مدد کرے اور میز کو اسی سمت میں ڈھکیلے۔

3. اب اپنے ساتھی سے کہیں کہ وہ میز کو مخالف سمت سے ڈھکیلے۔

مشاہدات

1. جب قوتیں ایک ہی سمت میں لگائی جاتی ہیں تو میز کو حرکت دینا آسان ہوتا ہے۔

2. جب قوتیں مخالف سمتوں میں لگائی جاتی ہیں تو میز زیادہ قوت کی سمت میں حرکت کرتی ہے۔

نتیجہ

ساکن جسم اس پر عمل کرنے والی حاصلہ قوت کی سمت میں حرکت کرتا ہے۔

– جب قوتیں ایک ہی سمت میں عمل کرتی ہیں تو حاصلہ قوت، تمام قوتوں کے مجموعے کے برابر ہوتی ہے۔

– جب قوتیں مخالف سمتوں میں عمل کرتی ہیں تو حاصلہ قوت، قوتوں کے درمیان فرق کے برابر ہوتی ہے۔

اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات

سوال 1

ایک فٹ بال کھلاڑی گیند کو دائیں طرف 20 N کی قوت سے کِک مارتا ہے۔ اسی وقت ہوا گیند پر بائیں طرف 8 N کی قوت لگاتی ہے۔ گیند پر عمل کرنے والی حاصلہ قوت کتنی ہوگی؟

حل:

حاصلہ قوت = 20 N8 – N

= 12 N دائیں طرف

سوال 2

ایک ڈبے کو دو رسیوں کے ذریعے کھینچا جا رہا ہے۔ ایک رسی ڈبے پر دائیں طرف 15 N کی قوت لگاتی ہے، جبکہ دوسری رسی دائیں طرف 9 N کی قوت لگاتی ہے۔ ڈبے پر عمل کرنے والی حاصلہ قوت کتنی ہوگی؟

حل:

حاصلہ  قوت = 15 N9 + N

= 24 N دائیں طرف

متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں

1. میز یا ڈبے پر لگائی جانے والی قوتوں کی پیمائش کے لیے اسپرنگ بیلنس کا استعمال کریں۔

You May Have Missed