ہمارے اطراف واکناف -مادہMATTER AROUND US
سبق واری منصوبہ بندیYEAR PLAN
جملہ پیریڈس کی تعداد:06
ہمارے اطراف اور اکناف مادہ( تعلیمی معیارات ACADEMIC STANDARDS )
1-تصورات کی تفہیم
- مادہ ،مادہ کی حالتیں ،وضع اور حجم کے بارے میں فہم حاصل کر یں گے۔
- ایجازپذیری اور نفوذ پذیری کی وضاحت کریں گے۔
- ٹھوس مائع اور گیسی اشیاء میں درجہ بندی کریں گےاور مثالیں دیں گے۔
2-سوالات کرنا اور مفروضات قائم کرنا
- مادہ کے متعلق مفروضات قائم کریں گے
- نفوذپذیری اور ایجاذ پذیری کے متعلق سوالات کریں گے۔
- مادہ کی حالتوں کے متعلق مفروضات قائم کریں گے۔
3-تجربات اور حلقہ عمل کا مشاہدہ
- مشاغل کے ذریعہ نفوذ پذیری،ایجاز پذیری کا تجزیہ کریں گے
- تجربات کے ذریعہ ،تپش میں تبدیلی کی وجہ سے مدہ کی حالت میں تبدیلی کو جانیں گے۔
- مشاغل کے ذریعہ ذرات کے مابین خالی جگہ ہوتی ہے اور مادہ ذرات سے ملکر بنتا ہےجا نیں گے
- گیسوں میں نفوذ پزی کی شرح کیلئے امونیا کا محلول اور ہائیڈروکلورک ترشہ کے تعامل کا تجربہ کرینگے۔
4-معلومات اکٹھا کرنے کی مہارتیں/منصوبہ کام
- مادہ کی مزید حالتوں کے بارے میں انٹر نیٹ ،یو ٹیوب ،مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے معلومات اکٹھا کریں گے۔
- گیسوں کو سلنڈرس میں ایجاز پذیری کی وجہ سے بھرا جاتا ہے۔
5-شکلیں اتارنا اور نمونے تیار کرنا
- مادہ میں ذرات کی ترتیب کے نمونے تیار کریں گے۔
- مادہ کی حالت پر تپش کے اثر کو خاکے کے ذریعہ بتائیں گے۔
6-توصیف /جمالیاتی حس /اقدار
روزمرہ زندگی میں مادہ کے تین حالتوں کا خصوصیات کے بناء پر ہونے والے کردار کی سرہانا کریں گے۔
اوز مرہ زندگی میں گیوں کی نفوذ پذیری کے اہم کردار کو سر ہا ئیں گے
7-روز مرہ زندگی میں اطلاق/حیاتی تنوع
- روز مرہ زندگی میں نفوذ پذیری اور ایجاز پذیری کا اطلاق کریں گے۔
- مادہ کی طبی حالتوں کو موقع کے لحاظ سے تبدیل کرکے استعمال کریں گے۔
- گیسوں کی نفوذ پذیری کی وجہ سے خوشبو اور بدبو پھیلنے کی وجوہات جانیں گے۔
ہمارے اطراف واکناف -مادہسبق واری منصوبہ بندیجملہ پیریڈس کی تعداد:06 |
||||
| پیریڈ نمبر | مواد | حکمت عملی | تدریسی اشیاء اور وسائل | تشخیص |
| 1 | مادے حالتیں،خصوصیات ،وضع اورحجم کا فہم | تبادلہ خیال،تجزیاتی طریقہ | چند ٹھوس ،مائعات کے نمونے،غبارے میں ہوا،مختلف وضع والے برتن | ۔مادہ کسے کہتے ہیں اور اسکی حالتیں کتنی ہیں؟
۔چند ٹھوس اور مائعایات گیسوں کے نام لکھ کر لائیں۔ |
| 2 | ایجاز پذیری اور نفوذ پزیری کا فہم
ٹھوس، مائع گیسوں میں ایجازپذیری اور نفوذپذیری |
تجربہ گاہی مشغلہ،تجزیاتی طریقہ(کُل سے جُز) | سرینج،ریت،پوٹاشیم پر میگنیٹ،نمک،پانی،گول صراحی | ۔ٹھوس،مائعایات اور گیسوں کے خصوصیات لکھئے۔
۔روز مرہ زندگی میں ایجاز پذیری کی مثالیں دیجئے۔ ۔روز مرہ زندگی میں نفوذ پذیری کی مثالیں دیجئے۔ |
| 3 | دو گیسوں میں نفوذپذیری کی شرح | تجربہ گاہی مشغلہ | 1 میٹر لمبی کانچ کی نلی،NH3,HCl روئی،کارک | تجربہ گاہی مشغلہ کو اپنی کاپیوں میں لکھکر لائیں۔ |
| 4 | کیامادہ اپنی حالت بدل سکتا ہے؟
مادہ کس چیز سے بنا ہوا ہے؟ |
تجربہ گاہی مشغلہ،تبادلہ خیال | برف،بیکر،اسپرٹ لیمپ،اسٹائنڈ،تھرمامیٹر | ایک سے طبع حالتوں میں پائے جانے والے مادوں کی مثالیں دیجئے۔ |
| 5 | مشغلہ 7۔مادے کی ذرات کتنے چھوٹے ہوتے ہیں؟مشغلہ8۔مادکے ذرات کے درمیان خالی جگہ ہوتی ہے۔ | مشغلہ | پوٹاشیم پرمیگنیٹ، بیکرس،پانی،نمک | نفوذ پذیری پر اثر انداز ہونے والے عوامل کیا ہیں؟ |
| 6 | مادے کے ذرات کے درمیان قوت کشش
مادہ میں نفوذ کس طرح ہوتی ہے |
مادے میں ذرات کی ترتیب کے نمونے تیار کرنا | عمل نفوذپذیری کو مادے کی حالتوں کی بناء پر بیان کیجئے۔ | |
9th CLASS TELANGANA BOARD SYLLABUS ,”MOTION SUMMARY ” , “MATTER AROUND US” SUMMARY, “MOTION SUMMARY ,“REFRACTION AT PLANE SURFACES SUMMARY , IS MATTER PURE SUMMARY,WORK AND ENERGY, HEAT SUMMARY , SOUND SUMMARY