FORCE 8th CLASS LAB AVTIVITY 1
قوت —
سرگرمی 1: مقناطیسی قوت کا مشاہدہ
اکتسابی محاصل (Learning Outcomes)
- مقناطیسی قوت کے تصور اور اس کے اثرات کی وضاحت کرتا ہے۔
- مقناطیسی قطب نما (Magnetic Compass) کا نمونہ تیار کرتا ہے۔
مقصد (Aim)
دو مقناطیسی سوئیوں کے درمیان مقناطیسی قوت کا مشاہدہ کرنا۔
درکار اشیاء (Material Required)
- سلائی کی سوئیاں
- سلاخ نما مقناطیس
- مقناطیسی قطب نما
- سرخ اور سفید کارک کی گیندیں
- پانی کا پیالہ
اصول / نظریہ / قانون (Principle / Theory / Law)
دو مقناطیسوں کے یکساں قطب ایک دوسرے کو دفع کرتے ہیں اور مخالف قطب ایک دوسرے کو اپنی کشش کرتے ہیں ۔
احتیاطی تدابیر (Precautions)
- سوئیوں اور مقناطیس کو رگڑتے وقت احتیاط سے سنبھالیں۔
- سوئی کو مقناطیس سے صرف ایک ہی سمت میں رگڑیں۔
طریقۂ کار (Procedure)
- ایک سلائی کی سوئی لیں۔ اسے سلاخ نما مقناطیس سے کئی مرتبہ ایک ہی سمت میں رگڑیں۔
- کچھ وقت کے بعد سوئی مقناطیسی ہو جاتی ہے۔ اب مقناطیسی قطب نما کی مدد سے سوئی کے شمالی قطب (North Pole) اور جنوبی قطب (South Pole) کی شناخت کریں۔
- سوئی کے جنوبی قطب پر سرخ کارک کی گیند اور شمالی قطب پر سفید کارک کی گیند لگائیں۔
- اسی طریقے سے ایک دوسری سوئی کو بھی مقناطیسی بنائیں۔
- دونوں مقناطیسی سوئیوں کو پانی سے بھرے پیالے میں اس طرح رکھیں کہ وہ پانی کی سطح پر تیرنے لگیں۔ انہیں ایک دوسرے کے سامنے اس طرح رکھیں کہ یکساںقطب ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔
- سوئیوں کی حرکت کا مشاہدہ کریں۔
- اب دونوں سوئیوں کو اس طرح رکھیں کہ مخالف قطب ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔
- سوئیوں کی حرکت کا مشاہدہ کریں۔
مشاہدات (Observations)
ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ:
- ایک سوئی کا سرخ سرا اور دوسری سوئی کا سفید سرا ایک دوسرے کو اپنی طرف کشش کرتے ہیں۔
- ایک ہی رنگ کے سرے ایک دوسرے کو دفع کرتے ہیں۔
نتیجہ (Conclusion)
دو مقناطیسوں کے یکساں قطب ایک دوسرے کو دفع کرتے ہیں، جبکہ مخالف قطب ایک دوسرے کو کشش کرتے ہیں۔
اعلیٰ درجہ کی فکری صلاحیت کے سوالات (Higher Order Thinking Questions)
1. اگر آپ کسی مقناطیس کو مقناطیسی قطب نما کے قریب لے جائیں تو کیا ہوگا؟ قطب نما کی سوئی کس طرح حرکت کرے گی؟
متبادل سرگرمی / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمی
مقناطیسی کھلونا کار کا تجربہ (Magnetic Toy Car Experiment)
- دو مقناطیسی کھلونا کاریں لیں۔
- دونوں کاروں کو اس طرح ایک دوسرے کے سامنے رکھیں کہ ان کے یکساں قطب (مثلاً دونوں شمالی قطب) ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔
- مشاہدہ کریں کہ دونوں کاریں ایک دوسرے کو دفع کرتی ہیں۔
- اب دونوں کاروں کو اس طرح رکھیں کہ ان کے مخالف قطب (مثلاً ایک شمالی قطب اور ایک جنوبی قطب) ایک دوسرے کے سامنے ہوں۔
- مشاہدہ کریں کہ دونوں کاریں ایک دوسرے کو اپنی طرف کشش کرتی ہیں۔